ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

بدھ، 4 جولائی، 2018

اہل بیت کے نام /شام کو جاتی زینب/ اے شہہ محترم ۔ اشاعت 2019ء


اہل بیت کے نام

شام کو جاتی زینب (سلام اللہ علیہ)
(کلام/ممتازملک. پیرس )


💘جس گھڑی بیڑیوں میں شام کو جاتی زینب س ع 
کاش چادر  میں تیرے سر پہ اڑھاتی زینب س ع

💘بن کے بارش میں برس جاتی تیرے ہونٹوں پر
تو مجھے  پیار سے اک بار  بلاتی  زینب س ع 

💘میں تیری بھوک میں در درکوئی ساماں  کرتی 
اور کہیں سے کوئی اسباب تو لاتی زینب س ع

💘سامنے خیموں کے میں دھول ہی ہوتی اس دم 
اور خود کو تیرے قدموں میں بچھاتی زینب س ع 

💘تیرے بھائی کیلئےجب تیری آنکھیں روتیں
آنسوؤں کیطرح آنکھوں میں سماتی  زینب س ع 

💘اپنےمنہ پر میں سکینہ کےوہ چاٹنے کھاتی 
چند قطرے تجھے پانی کے پلاتی زینب س ع

💘کاش اسوقت جو ہوتی میں زمانے میں تیرے 
جانثاروں میں تیرے نام لکھاتی زینب س ع

💘میں اتر جاتی کلیجیے میں تیرے دشمن کے
تو جو ممتاز کو برچھی  سا چلاتی زینب س ع
💘💘💘💘💘

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/