ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعہ، 24 نومبر، 2017

انٹرویو بزم خواتین


     سوالات فیس بک گروپ بزم خواتین
    جوابات.. ممتاز ملک. پیرس


سب ممبرز بتائیں۔کہ اپنے لائف پارٹنر یا محبوب جو بھی ہو آپ کی زندگی میں۔
آپ دونوں ایک دوسرے کو کیسے ٹریٹ کرتے ہیں۔

۱-
اُس کی جیب خالی کرنا یا اُس کے لئے خود حاتم طائی کی قبر پر لات مارنا؟
۲-
اُس کی باتیں سُننا زیادہ مزا دیتا ہے۔یا آپ زیادہ بولتی ہیں۔
۳-
دونوں میں سے کئیرنگ کون ہے؟
۴-
غصہ کس کو زیادہ آتا ہے؟اور کون سے ایشوز پر؟اور لڑائی کے بعد منانے میں پہل کون کرتا ہے۔مطلب کہ منتیں کرنے کی لاٹری ہمیشہ کس کی نکلتی ہے۔
۵-
شاپنگ آپ کرتی ہیں اُس کے لئے یا وہ کرتا ہے آپ کے لئے۔
۶-
ڈائیلاگز آپ زیادہ بولتی ہیں یا وہ؟
۷-
آپ دونوں کو ایک دوسرے میں سب سے زیادہ کیا چیز یا عادت اچھی لگتی ہے؟اور سب سے زیادہ الرجک ایک دوسرے کی کس بات سے ہوتے ہیں۔
۸-
فرمائش زیادہ تر کس چیز کی کرتے ہیں ایک دوسرے سے؟
۹-
دونوں میں نرم مزاج کون اور غصیلا کون؟یعنی کہ گزارا کون کرتا ہے زیادہ۔
۱۰-
ہر بات اور ہر کام میں ایک دوسرے سے صلاح و مشورہ لیتے ہیں۔یا اپنی اپنی مرضی ہوتی ہے؟
۱۱-
مذھبی اور سنجیدہ مزاج کون ہے؟اور آذاد خیال ٹینشن فری اور مست مزاج کون؟
۱۲-
رومانٹک کون ہے زیادہ اور بورنگ کون؟



لو پھر جگر تھام کر سنو بہنو 😜


1-
پیسہ مجھے بس ضرورتا ہی درکار ہوتا ہے ورنہ اکثر گھر سے نکلوں تو جیب میں  ہاتھ ڈالکر معلوم ہوتا ہے کہ دو یورو ٹکٹ کے بھی نہیں ہیں.
اندازہ لگا لیں ویسے مانگوں تو مل جاتے ہیں شوہر سے الحمداللہ
"مانگنا" شرط یے 😜
2- میں زیادہ بولتی ہوں سو میرا کوئی راز نہیں ہے ....نقصان
جبکہ میاں صاحب گھنا ایم اے 😜
3-
میں زیادہ کیئیرنگ ہوں ہر ایک کا ہر موقع مجھے ہی ازبر ہوتا ہے
نک سان 😬
4-
مجھے غصہ اسی لیئے آجاتا ہے جب میرے کسی خاص موقع پر سب کومے میں چلے جاتے ہیں. وہی گھنا شوہر ہر بار  منانے تو آ جاتا ہے پر باز نہیں آتا دل جلانے سے 😨
5-
خود  ہی کرتے ہیں اپنی اپنی شاپنگ
6-
میں ہی بولتی اس امید پر
کہ شاید سچ ہو  جائے یا میری کسی بات کا اس چکنے گھڑے پر اثر ہو جائے.
7-
ہم دونوں ہی بذلہ سنج ہیں اور ہماری شادی بچائے رکھنے میں یہ ہی گرینڈ پاور ہے
بری عادت میری ہر کسی پر رحم کھانے کی عادت انہیں بری لگتی ہے  اور
انکی بات دھیان سے نہ سننے اور ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکالنے کی عادت مجھے
بیحد بری  لگتی ہے.
8-
کوئی خاص نہیں
9-
میں زیادہ نرم بھی ہوں عام طور پر اور غصیلی بھی اصولی باتوں ہے.
مجھے جھوٹ دھوکہ اور نظرانداز کیئے جانا  قطعی پسند نہیں ہے
جبکہ ہمارے شیخ صاحب کو پتہ ہے میرے جیسی اور کوئی نہیں ملنی 😂
10-
اکثر آپس میں مشورہ کر لیتے ہیں جہاں ضروری ہو
11-.
ہم دونوں ہی ...لیکن
مذہبی میں کچھ زیادہ
12-
میں رومینٹک
وہ بورنگ 😄
ہن آرام اے 😂😁😁😁
ممتازملک. پیرس

مبارک جمعہ بلیک کیوں کریں ؟




آخر "بلیک " فرائیڈے ہی کیوں ؟
بلیک سیچرڈے یا بلیک سنڈے  کیوں نہیں ؟؟؟
جناب یہ انگریز یورپئین اور امریکن کہیں تھوکتے ہیں تو اس کی بھی کوئی لوجک اور مفاد ان کی  سکیم میں ہمیشہ پہلے سے موجود ہوتا ہے بنا کسی مقصد  کے یہ اپنے ابا کو سلام بھی نہیں کرتے. .
"وچلا " مقصد سمجھا کرو بابیو 😜😜😜
ممتازملک. پیرس
MumtazMalikPoetryBlog.BlogSpot.Com 

پیر، 20 نومبر، 2017

زنانہ بدہضمی


زنانہ بدہضمی
ممتازملک. پیرس


ہم خواتین میں سب سے بڑی ایک ہی خرابی ہے جس  کے سبب ہم گھر اور باہر کئی بار نقصان ہی اٹھاتی  ہیں لیکن باز نہیں  آتی ہیں
وہ یہ کہ ہم اپنے پیٹ میں کوئی بات رکھنے کو تیار نہیں ہیں . مرد لوگ ٹھیک ہمارے لطیفے بناتے ہیں .
سب سے پہلے تو اپنے شوہر کے سامنے اپنی بڑ بڑ بدہضمی روکی جائے .
ہر بات کام کی ہو ،
رشتہ داروں کی ہو ،
محلے داروں کی ہو،
اور تو اور صفائی والی ماسی کی بھی ہو، فورا اپنے میاں سے بیان کرنا شروع کر دیتی ہیں .
میاں پہلے مزے لیکر سنتے ہیں بعد میں جب جب جو جو موقع اسے بیوی پر غضب نکالنا یا طعنہ دینا ہو انہی باتوں کو جو بیگم بے پھول بنا کر  اس کی جھولی میں  ڈالے تھے . اسے گملے میں لگا  لگا کر اس کی طرف اچھالے جاتے ہیں ....
سو پلیز خواتین ہر بات جہاں بھی ہو اسے امانت سمجھ کر وہیں  ہم چھوڑ دینے کی عادت اپنائیں
یقین مانیئے زندگی میں سکون ہو جائے گا .
آزمائش شرط ہے
اور یاد رکھیئے
سارے میاں ایک سی فطرت کے مالک ہوتے ہیں سوہنیو
بس کوئی بول کے دکھاتا ہے کوئی رول کے 😄
ممتازملک. پیرس
(چھوٹی چھوٹی باتیں)
MumtazMalikParis.BlogSpot.Com



ہفتہ، 18 نومبر، 2017

ام المنافکین کی جادو گریاں



   ام المنافکین کی جادو گریاں
     ممتازملک. پیرس

پیرس دنیا کے خوبصورت اور ترقی یافتہ شہروں میں سے ایک ہے . ہر نئی ٹیکنالوجی, فن اور ہنر یہاں سب سے پہلے نمائش پذیر ہوتا ہے . دنیا یہاں اپنے شعبوں کی مہارت حاصل کرنے آتی ہے .
وہیں ہماری پاکستانی کمیونٹی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے . لیکن افسوس اس وقت ہوتا ہے جب ہماری کمیونٹی کے اکثر افراد شارٹ کٹ اور یاری دوستی کے سر پر ان لوگوں کے سر پر پاؤں رکھ کر اپنا قد بڑھانے  کی کوشش کرتے ہیں . جو اپنے کام میں دن رات  محنت کر رہے ہوتے ہیں.
اور جب محنت کرنے والے کی محنت کے برابر ہی کیا اس سے کہیں زیادہ کا پھل اس ناکارہ انسان کو طشتری میں رکھ کر پیش کر دیا جائے تو محنت کرنے والوں کا غصہ اور تڑپ یقینی ہوتا ہے  . ان گندی مچھلیوں کا صفایا کرنا بے حد ضروری ہے اور یہ اس وقت اور بھی ضروری ہے جب ایسے افراد کے نوازنے والے ہمارے اپنے ہی سفارتخانے میں پاکستان کے خزانے سے یہ سب کچھ کرنے میں ملوث ہوں .
کون ہیں وہ کالی بھیڑیں جو ان دو نمبر خواتین و حضرات کے لیئے سفارتخانے کے دروازے کھل جا سم سم  کہہ کر کہلواتے ہیں ؟
ان سبھی چور دروازے تلاشنے والی ایک خاص یا بدنام خاتون کا تذکرہ ہمارا آج کا موضوع ہے . یہ خاتون اپنی میٹھی میٹھی  چرب زبانی سے لوگوں کو اپنے پھندے میں لانے کے بعد ان کے ذریعے اپنی شہرت کی سیڑھیاں تیار کرتی ہے . لیکن "خواتین کو راستہ دینے اور آگے بڑھنے کے مواقع دینے" جیسے دلکش نعرے کے ساتھ خواتین کو اپنے دام میں لانے والی یہ خاتون پچھلے پچیس سال میں کسی بھی ٹیم کیساتھ دو چار ماہ سے زیادہ کبھی کام نہیں کر سکی . خود کو رائٹر کہتی ہے.  نیٹ ہر سارا دن بیٹھی فیک آئی ڈیز کے زریعے لوگوں کی جاسوسی کرتی  ہے . ہزاروں تحروں کی دعویدار خاتون کی کوئی تحریر ایک سو صفحات تک کی کتابی صورت میں بھی موجود نہیں ہے . آج تک یہ اپنے گھر سے (دباؤ زور زبردستی یا منت ترلے سے ہی سہی ) کسی پروگرام میں کرسی اور مائیک پر کنفرمیشن کے بغیر کہیں کسی پروگرام میں نہیں گئی . کیونکہ وہ جانتی ہے کہ گھر سے پکا کیئے بنا انہیں پبلک میں بیٹھنا پڑیگا جو ان کی شان اعلی کے خلاف ہے . اور اپنے ہنر کے بل پر یہ پیشکش انہیں کریگا کوئی نہیں 😜
اس خاتون کی تازہ واردات یہ ہے کہ پاکستان کے پہلے میلہ 2017 میں پاکستانی کمیونٹی نے دن رات محنت کی . ان کی تعداد ساٹھ سے ستر کے قریب بنتی ہے . جنہیں تعریفی اسناد کے لیئے ایمبیسی میں دعوت دی گئی اور اسناد تقسیم کرنا تھیں
 لیکن وہاں اس جیسی خاتون اور جانے اس جیسے کتنے مردوزن کی اسناد  بھی تیار کی گئی جو دو سو کے قریب ہیں . جو نہ تو اس میلے کے آرگنائزر میں تھے نہ پرفارمرز  میں تھے. اور نہ ہی اس میلے کے فنانسرز میں تھے .یہاں تک کہ یہ خاتون اس روز میلہ دیکھنے والوں میں بھی شامل نہیں تھی . لیکن اس نے اپنے لیئے اور اپنی بیٹی کے لیئے گھر بیٹھے سفارتخانے کی کالی بھیڑیں کے ذریعے تعریفی اسناد بنوائیں.یہ تو اب ہمارے محترم سفیر پاکستان ہی بتا سکتے ہیں کہ یہ اسناد تھیں یا ریوڑیاں  🙊🙉🙈
اور تو اور گھر بیٹھے اپنے مردانہ واقفان کے ذریعے ہی نہ صرف میلے کی ہیروئن بننے میں ایڑھی  چوٹی کا زور لگا چکی ہیں .بلکہ دو تین خوشامدی خیالی قصیدے میلے سے پہلے ہی اسکی کامیابی پر اور ہمارے نئے سفیر پاکستان محترم معین الحق صاحب کی شان میں لگا چکی ہیں . چور دروازے سے جا جا کر پھول کیک اور قصیدوں کی  پٹی ان کی آنکھوں پر باندھتی رہی . اور اپنے ان کاموں کے قصیدوں کا زور ان کے کانوں میں پھونکتی رہی جس کا ایک ورک بھی کتابی شکل میں  کسی نے کبھی نہیں  دیکھا  جس کی وجہ شہرت  ہی لوگوں سے رقوم اور فائدے لیکر ان کے قصیدے لکھنا ہے . معصوم خواتین کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر کے دو نمبر عزت کمانا ہے .جبھی تو ان کی  عظیم تحریریں پچھتر فیصد قصیدوں پر ہی مبنی ہیں. دوسروں کو اس حد تک اپنی چکنی چپڑی باتوں سے برین واش کر کے مجبور کر دینا کہ وہ ان کے کہنے پر ہی . .دن کورات اور رات کو دن کہنے پر مجبور ہو جائے ....
بھئی اب اتنا مکھن ہو گا تو کون کافر نہیں پھسلے گا .😆😆😆
یہ وہی بدنام زمانہ  آڈیو  سکینڈل میں ملوث خاتون  ہیں جن کی بدنامی کی کالک دھونے کے لیئے ہم نے اپنے ہاتھ بھی کالے کر لیئے تھے . لیکن ڈسنا بچھو کی فطرت ہیں سو ہم بھی دو بار روپ بدلنے کی امید پر ڈسے گئے . پیرس کا کوئی بھی لکھنے والا اس خاتون کیساتھ چار دن سے زیادہ کام نہ کر سکا . آخر کیوں نہ کر سکا. کیونکہ سامنے تعریف کا پٹارہ کھولنے والی یہ خاتون اسی انسان کی پشت پر اس کی جڑیں کاٹنے اور اسے بدنام کرنے کا کام خوب زورشور سے کرنے پر یقین رکھتی ہیں . جھوٹ بولنا اور منافقت کرنا اس کی فطرت میں گندھا ہوا ہے . انسان اپنے دشمن سے تو بچ سکتا ہے لیکن منافق کے وار سے صرف اللہ ہی کسی کو بچا سکتا ہے . 
  جو جب چاہے رات کے دو بجے سر سے دوپٹہ اتارے مردوں کی ٹولی میں تنہا کھڑی نظر آتی ہیں. تو کبھی حجاب اور جبہ پہنے دین کے نام پر سودے بازیاں کرتی دکھائی دیتی ہیں . 

 ہر بار نئی اور معصوم خواتین کو پھانس کر ان کے ساتھ کسی تنظیم یا گروپ کا فیتہ کاٹتی  ہیں. اس ڈرامے کےلیئے بھی لازمی یہ ہے کہ صدر وہ خود ہونی چاہئیں اور ان نئی ناتجربہ کار معصوم خواتین سے اپنے لیئے قصیدے لکھوا کر ان کو ایسا روپ دکھاتی ہیں کہ وہ انہیں کک آوٹ کر کے چلتی بنتی ہیں یا یہ دو ماہ میں  انہیں دودہ سے بال کی طرح نکال باہر کرتی ہیں کسی سوال کے پوچھنے یا حساب  کتاب کرنے کے جرم میں .
قصیدے کے بدلے ہماری ایمبیسی ان خاتون  کو سرکاری خزانے سے کس خدمت کے عوض دو ہزار یا پانچ ہزار یورو کی گرانٹ عنایت کرتی ہے . آج تک ہمیں  نہ اس کا جواب ملا،نہ سمجھ  آسکی .
وہ کون سا کام ہے جو فرانس کی ایک لاکھ سے زیادہ کی پاکستانی کمیونٹی کو نظر نہیں آیا لیکن ہماری ایمبیسی کے کچھ خاص افراد کو نظرآ جاتا ہے . وہ سب جادو گر سلمانی سرمہ دار آنکھوں والے سفارتخانہ اہلکار کون ہیں  اور اس خاتون سے کس قسم کے تعلقات رکھتے ہیں . جسے ان کے نامعلوم کاموں پر حصہ لیئے بنا ہی کبھی اسناد اور کبھی اعزازات سے گھر بیٹھے ہوئے  نوازا جاتا ہے .  ہمیں امید ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ ان تمام کالی بھیڑیں کو بے نقاب کریگا اور اور ہمارے سوالوں کا کھلے دل سے جواب دیگا . یا پھر ان چور راستوں کو اعلانیہ کنفرم کر دیگا کہ ہم سبھی پاکستانیوں  کو وہ  ساری جادوگریاں سکھانے کا انتظام  کریگا تاکہ ہمیں بھی گھر بیٹھے  ہی یہ سبھی انعام واکرام و اسناد حاصل ہو سکیں .
  ہم سب وضاحت کے منتظر ہیں .





ہفتہ، 11 نومبر، 2017

خوشی منانا



میں بھی طلاق سلیبریشن کی سب سے بڑی حامی ہوں اگر انسان کسی عذاب میں مبتلا ہو اور اسے اس سے نجات ملے تو وہ خوشی مناتا ہے نا..
 اور ہم اسے مبارک بھی دیتے ہیں تو پھر ایک انسان (عورت یا مرد کوئی بھی ) شادی کے بندھن میں گھٹ گھٹ کر روز جی اور روز مر رہا ہو تو اسے اس بندھن سے نکلنے پر اللہ کا شکر بھی کرنا چاہیئے. اور جشن بھی منانا چاہیئے
 آہو 😁
کوئی میں جھوٹ بولیا ..
 کوئی میں کفر تولیا...
 کوئی نہ بھئی کوئی نہ بھئی کوئی نہ 🙈🙉🙊 ممتازملک. پیرس

ویکھ تے سہی.۔ میرا انتخاب ۔ بلھے شاہ



وے بندیا ویکھ تے سہی ،
اے پنکھ پکھیرو کی کردے نے

نہ او کردے رزق ذخیرہ ،
نہ او بھُکے مردے نے

کدی کسے نے پنکھ پکھیرو
بھُکے مردے ویکھے نے ؟

بندے ای کردے رزق ذخیرہ
بندے ای بھُکے مردے نے

بلھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ


وے بندیا ویکھ تے سہی ،
اے پنکھ پکھیرو کی کردے نے

نہ او کردے رزق ذخیرہ ،
نہ او بھُکے مردے نے

کدی کسے نے پنکھ پکھیرو
بھُکے مردے ویکھے نے ؟

بندے ای کردے رزق ذخیرہ
بندے ای بھُکے مردے نے

بلھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ

جمعرات، 9 نومبر، 2017

چھپے راز بتائے .....اقبال ۔ سراب دنیا



اقبال تیرا پھر سے تعارف. ....
(کلام/ممتازملک. پیرس) 



اقبال تیرا پھر سے تعارف میں کراؤں
تجھ کو میں نئی نسل سے اک بار ملاؤں 

 اقبال نے قرآن میں چھپے راز بتائے 
جو اس میں ہیں پیغام وہ پیغام سنائے
موجوں کو طلاطم  سے کیا آشنا اس نے 
اقبال نے سوئے ہوئے جذبات جگائے 


ظلمات کے ہر بحر میں گھوڑے بھی دوڑائے
پیروں میں جوانوں کو جو استاد بنائے 
انداز زمانے کے بدل ڈالے تھے جس نے
افلاک پہ گر اس نے کمندوں کے سکھائے 


اقبال کے شاہین کو بیدار ذرا کر
کرگس کے مقابل اسے تیار ذرا کر 
جا بیٹھا جواہر کی نگہبانی پہ جا کر
یہ کام ہے ناگوں کا خبردار اسے  کر

جو خود سے کرے پیار حکمران ہے لعنت
 کر پائے حفاظت نہ نگہبان ہے لعنت
مر جائے کوئی بھوک سے دروازے پہ جسکے
مفلس ہے بھلا اس سے وہ دھنوان ہے لعنت 

دمدار ہے گر کام سفارش سے مفرکر
چوروں کی طرح چھپ کے نہ اسناد لیا کر 
جس کام میں محنت نہیں داخل کہے اقبال  
ممتاز تو  شاباش سے بھی دور رہا کر


----------------------------


منگل، 7 نومبر، 2017

عزت کا بھاء




عزت کا بھاؤ
ممتازملک. پیرس 



ڈیرہ اسماعیل خان میں سولہ سالہ لڑکی کو برہنہ کر کے گلیوں میں گھمایا گیا . کسی ارباب اختیار کے ہاں پر جوں تک نہ رینگی. "پھر کیا ہوا " کے کلچر نے ہمیں بے غیرتی کی حد تک بے حس کر دیا ہے
میں حیران پریشان ہوں کہ یہ اور اس جیسے بےشمار جرائم  ملک کے کسی بھی  علاقے میں ہو رہے ہیں آج تک  کسی بھی مجرم کو آج تک کسی مرد  نے ہی کیا کسی ملا نے عالم نے بھی  نہ سولی چڑہایا نہ ہی اس کی موت کا مطالبہ کیا . درپردہ اس لڑکی یا عورت کا ننگا جسم ہر مرد کو کوئی نہ کوئی شیطانی مزا دے ہی رہا ہو گا نا.....
ہر ایک دیکھنے والے سننے والے مرد نے حسب توفیق اس عورت کی آبرو ریزی میں اپنا حصہ ڈالا
کسی نے اس لڑکی کیساتھ  ہاتھ سے زنا کیا
کسی نے آنکھ سے زنا کیا
اور جس کی پہنچ اس کی جسم تک نہ ہوئی اس نے اس کے ذکر سے ایک دوسرے کو آنکھ مار کر زبان اپنے ہونٹوں پر پھیر کر اس زنا کا چٹخارہ لیکر اپنی شیطانی روح کو قرار پہنچایا ....
سبھی شیطان ہو چکے ہیں کیا ؟ کوئی غیرت مند مرد نہیں بچا ہمارے معاشرے میں جو ایسے سؤروں کو سولی چڑھا کر دہائیوں تک عورت کو اس کی مرضی کے بنا چھونے یا چھونے کی خواہش کرنے والوں کو  نشان عبرت بنا سکے ؟
کیا واقعی کوئی نہیں؟؟؟؟؟
یا
اسوقت تک کوئی نہیں ..جب تک آپ  ارباب اختیار کی کوئی اپنی بیٹی لوٹ نہ لی جائے ...
اگر اسطرح اور اس شرط پر اس معاشرے میں  یہ جرم رک سکتا ہے. عورت کا حسب توفیق و قدرت زنا رک سکتا ہے .تو خدا کرے ان بااختیار لوگوں کی بیٹیوں پر یہ دن جلد ہی آ جائے تاکہ اسے بھی کسی عام  عورت کی عزت کی قیمت کا احساس ہو سکے . اسے معلوم ہو سکے کہ اللہ نے بہت  سی چیزیں بلا رنگ و نسل و مذہب ہر انسان کو ایک سی عطا کی ہیں.
ہر انسان کی پیدائش ایک ہی طرح رکھی گئی
ہر انسان دنیا میں روتے ہوئے پیدا ہوتا ہے
ہر انسان کی رگوں میں خون کا رنگ ایک سا رکھا گیا
ہر انسان کے جسم دل اور دماغ کے کام ایک سے رکھے گئے
ہر انسان کے کفن کا رنگ ایک سا رکھا گیا
ہر انسان کی عزت  اور عزت نفس ایک ہی سی رکھی گئی ہے
ہر انسان کے آنسوؤں کا رنگ ایک  سا رکھا گیا ہے
ہر انسان  کے لیئے موت لازم اور ایک سی رکھی گئی ہے
ہر انسان کی پیٹ کی بھوک ایک سی رکھی گئی ہے
ہر انسان کے کھانے کو منہ کی ضرورت اور سمجھ  ایک سی رکھی گئی ہے
پھر کیا بات ہے ہم انہیں خانوں میں بانٹ کر کم اور زیادہ کا دعوی کیسے کر سکتے ہیں . شاید غیرت کا فرق ہے یہ پیمانہ اللہ نے ہر انسان میں اس کی اوقات کے حساب سے رکھا ہے . اور جس معاشرے میں عورت کو ننگا کر کے اپنے علاقے میں گھمانے والا مونچھوں پر تاؤ دیکر زندہ رہ سکتا ہے اس علاقے کے ہر مرد کو پہلی فرصت میں اپنا نام ہیجڑوں کی فہرست میں درج کروا لینا چاہیئے .......

                                                         ----------------------
                     





کھلا خط



بہت ہی محترم
 اور
پیارے
                      Ahsen Qureshi بھائی
 السلام علیکم

سنا ہے آج کل آپ کچھ علیل ہیں . تو فکر ہوئی . سوچا آپ کے نام ایک کھلا خط بھیجوں. کسی کبوتر کے پاوں سے اس لیئے نہیں باندھا کہ کسی اور کے چوبارے پر نہ جا بیٹھے . "مسوم" سا پرندہ ہی تو ہے اس سے ہم خوامخواہ ہی ای میل والی امیدیں باندھ لیتے ہیں اور اکثر ہمارا خط " شیدے سنار "کی تھائیں کسی" میدے لوہار" کے ہاتھ جا لگتا ہے . اور اپ توجانتے ہی ہیں دونوں کا اپنی اپنی جگہ اس خط کے ساتھ ہونے والا سلوک کیا ہو گا...
جلدی سے ٹھیک ہو جائیں . ہمیں آپ سے ابھی بہتتتت سے بحث مباحثے کرنے ہیں .اور بہت کچھ سیکھینا ہے ..
آپ سب سناروں میں، میں ایک لوہار ہوں.کوئی بات بری لگے تو معاف کر دیا کیجیئے .
 میرا آپ سب سے محبت اور عزت کا بڑا پیارا سا رشتہ بن دیکھے ہی قائم ہو گیا ہے.
باقی "تسی سارے ڈریور تے میں خالی کنڈیکٹر"
 ہر وقت پائیدان  پر کھڑا رہنا میرا شوق بھی ہے اور مجبوری بھی .
سمجھا کریں نااااا
اللہ پاک آپ کو لمبی عمر،صحت،عزت اور ایمان کیساتھ عطا فرمائے .
آمین
 طالب دعا
 ممتازملک 

اتوار، 5 نومبر، 2017

کیوں؟ ؟؟


کیوں؟؟؟

ہمارے ہاں شادی سے پہلے لڑکے کے اماں باوا کو لڑکی کی سات پشتوں کا شجرہ چاہیئے ہوتا ہے...
اور شادی کے اگلے ہی روز
اسے وہ لڑکی یتیم و یسیر چاہیئے .
گھر بسانا ہے تو 😈
(ممتازملک . پیرس)
(چھوٹی چھوٹی باتیں)
MumtazMalikparis.blogspot.com


ایک ہی خواہش / کوٹیشن



ایک ہی خواہش


زندگی نہ تو اتنی لامحدود ہے
اور نہ ہی بیکار
کہ اسے کسی ایک ہی خواہش پر قربان کر دیا جائے .
سو جو لمحہ موجود ہے اس میں سامنے آنے والی خوشی اور مواقع کو یادگار بنایئے.
ممتازملک .پیرس
چھوٹی چھوٹی باتیں
MumtazMalikParis.BlogSp
ot.com



جمعہ، 3 نومبر، 2017

سینیئرز کا مقام





جو قومیں اپنے سینئیرز کو گھر بٹھانے کا سوچ لیتی ہیں وہ ہمیشہ دربدر اور ذلیل ہی ہوتی ہیں .
 یہ وہی ہیں جن سے نہ اپنی جوانیاں سنبھالی جاتی ہیں اور نہ علم...
(چھوٹی چھوٹی باتیں)
ممتازملک. پیرس
MumtazMalikParis.blogspot.com 

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/