ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعرات، 9 نومبر، 2017

چھپے راز بتائے .....اقبال ۔ سراب دنیا



اقبال تیرا پھر سے تعارف. ....
(کلام/ممتازملک. پیرس) 



اقبال تیرا پھر سے تعارف میں کراؤں
تجھ کو میں نئی نسل سے اک بار ملاؤں 

 اقبال نے قرآن میں چھپے راز بتائے 
جو اس میں ہیں پیغام وہ پیغام سنائے
موجوں کو طلاطم  سے کیا آشنا اس نے 
اقبال نے سوئے ہوئے جذبات جگائے 


ظلمات کے ہر بحر میں گھوڑے بھی دوڑائے
پیروں میں جوانوں کو جو استاد بنائے 
انداز زمانے کے بدل ڈالے تھے جس نے
افلاک پہ گر اس نے کمندوں کے سکھائے 


اقبال کے شاہین کو بیدار ذرا کر
کرگس کے مقابل اسے تیار ذرا کر 
جا بیٹھا جواہر کی نگہبانی پہ جا کر
یہ کام ہے ناگوں کا خبردار اسے  کر

جو خود سے کرے پیار حکمران ہے لعنت
 کر پائے حفاظت نہ نگہبان ہے لعنت
مر جائے کوئی بھوک سے دروازے پہ جسکے
مفلس ہے بھلا اس سے وہ دھنوان ہے لعنت 

دمدار ہے گر کام سفارش سے مفرکر
چوروں کی طرح چھپ کے نہ اسناد لیا کر 
جس کام میں محنت نہیں داخل کہے اقبال  
ممتاز تو  شاباش سے بھی دور رہا کر


----------------------------


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/