ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

پیر، 20 نومبر، 2017

زنانہ بدہضمی


زنانہ بدہضمی
ممتازملک. پیرس


ہم خواتین میں سب سے بڑی ایک ہی خرابی ہے جس  کے سبب ہم گھر اور باہر کئی بار نقصان ہی اٹھاتی  ہیں لیکن باز نہیں  آتی ہیں
وہ یہ کہ ہم اپنے پیٹ میں کوئی بات رکھنے کو تیار نہیں ہیں . مرد لوگ ٹھیک ہمارے لطیفے بناتے ہیں .
سب سے پہلے تو اپنے شوہر کے سامنے اپنی بڑ بڑ بدہضمی روکی جائے .
ہر بات کام کی ہو ،
رشتہ داروں کی ہو ،
محلے داروں کی ہو،
اور تو اور صفائی والی ماسی کی بھی ہو، فورا اپنے میاں سے بیان کرنا شروع کر دیتی ہیں .
میاں پہلے مزے لیکر سنتے ہیں بعد میں جب جب جو جو موقع اسے بیوی پر غضب نکالنا یا طعنہ دینا ہو انہی باتوں کو جو بیگم بے پھول بنا کر  اس کی جھولی میں  ڈالے تھے . اسے گملے میں لگا  لگا کر اس کی طرف اچھالے جاتے ہیں ....
سو پلیز خواتین ہر بات جہاں بھی ہو اسے امانت سمجھ کر وہیں  ہم چھوڑ دینے کی عادت اپنائیں
یقین مانیئے زندگی میں سکون ہو جائے گا .
آزمائش شرط ہے
اور یاد رکھیئے
سارے میاں ایک سی فطرت کے مالک ہوتے ہیں سوہنیو
بس کوئی بول کے دکھاتا ہے کوئی رول کے 😄
ممتازملک. پیرس
(چھوٹی چھوٹی باتیں)
MumtazMalikParis.BlogSpot.Com



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/