ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعہ، 5 مئی، 2017

عظیم شاعر / محسن نقوی

عظیم شاعر محسن نقوی
ممتازملک. پیرس

آج محسن نقوی کے یوم ولادت پر ہم انہیں انہیں کا کلام بطور خراج تحسین پیش کرتے  ہیں مختصر تعارف کیساتھ

عظیم شاعر
 محسن نقوی

اصل نام- سید غلام عباس نقوی
پیدائش-5مئی 1947
جائے پیدائش -محلہ سادات. ڈیرہ غازی خان
گورنمنٹ کالج بوسن روڈ سے گریجویشن
پنجاب کالج سے ایم اے اردو
وفات-15 جنوری 1996
معروف کلام
*یہ دل یہ پاگل دل میرا آوارگی
 
نمونہ کلام ملاحظہ کیجیئے

*میں خود زمیں ہوں میرا ظرف آسمان کا ہے

کہ ٹوٹ کر بھی میرا حوصلہ چٹان کا ہے

* برا نہ مان میرے حرف زہر زہر سہی
 میں کیا کروں کہ یہ ہی ذائقہ زبان کا ہے

 *ہر ایک گھر پہ مسلط ہے دل کی ویرانی

تمام شہر پہ سایہ میرے مکان کا ہے

 *بچھڑنے وقت سے ابتک میں یوں نہیں رویا

وہ کہہ گیا تھا یہ ہی وقت امتحان کا ہے

 *مسافروں کی خبر ہے نہ دکھ ہے کشتی کا

ہوا کو جتنا بھی غم ہے وہ بادبان کا ہے

* یہ اور بات عدالت ہے بےخبر ورنہ
تمام شہر میں چرچا میرے بیان کا ہے

 *اثر دکھا نہ سکا اسکے دل میں اشک میرا
یہ تیر بھی کسی ٹوٹی ہوئی کمان کا ہے

 *بچھڑ بھی جائے مگرمجھ سے بدگماں بھی رہے
 یہ حوصلہ ہی کہاں میرے بدگمان کا ہے

 *قفس تو خیر مقدر میں تھا میرے محسن
ہوا میں شور ابھی تک میری اڑان کا ہے                
     محسن نقوی
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/