ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعہ، 31 مارچ، 2017

مسیحائی +دکانداری


کیا ہوگیا ہےہمارے آجکل کے مسیحاوں کو کمبخت..
مریض کوبھی گاہگ سمجھ کے برتاؤ کرنےلگے ہیں.
اسکی تکلیف انکی سمجھ کی نہ بھی ہوتو بھی روز کند چھری سے اسکی جیب کاٹنے کیلئے دوائیوں کی وہی عام روٹین کی پڑیاں اورشربت پکڑاتے رہینگے.
یہ سوچے بناکہ کسی کی زندگی ہاتھ سے پھسلتی جا رہی ہے.
حضور مسیحائی کیجیئے،
گاہگی کیلئے تو دکاندار ہی بہت ہیں ....
اور اگر گاہگ ہی بنانا ہیں،
تو چھوڑیئے مسیحائی کا ڈرامہ اور جا کر کوئی جنرل سٹور ہی کھول لیجیئے .
اپنے ضمیر کی عدالت میں تو سرخرو ہو سکیں گے نا ...
 ممتازملک. پیرس

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/