ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

ہفتہ، 4 فروری، 2017

بانو قدسیہ


ادب کی دنیا کا مایہ ستارہ آج ڈوب گیا ...
محترمہ بانو قدسیہ نے آج اس دارفانی کا سفر مکمل کر لیا ..
ان کی تحریروں اور زندگی کے سفر نے بے شمار لوگوں کو رہنمائی فراہم کی . محترم اشفاق احمد جیسے باکمال شوہر کی رفاقت اور محبت انہیں میسر آئی .
تحریر کا سفر بھی اپنے  محبوب شوہر کی ہمراہی  میں شروع کیا . اپنی گھریلو زندگی کیساتھ ساتھ اپنا قلمی سفر بھی نہایت کامیابی سے مکمل کرتی رہیں.  یہاں تک کہ وہ ہر ایک کی" آپا بانو قدسیہ "بن گئیں .
ہر عمر اور ہر جنس کی آپا ہو گئیں . اور ہر ایک سے عزت پا گئیں .
ان کی زندگی جہد مسلسل کی اک داستان رہی . انہوں نے "کم میں خوش رہنا آج بھی  ممکن ہے " سکھایا . صوفی مزاج صاحب کردار جوڑے "اشفاق احمد، بانو قدسیہ " کا نام ادب اور خاص طور پر اردو ادب میں ہمیشہ روشن رہیگا . آنے والے شاعر اور ادیب ان کی ذات  اور کام سے ہمیشہ رہنمائی حاصل کرتے رہینگے .
اللہ پاک ان کی اگلی منازل کو آسان کرے اور ان کی بخشش و رہنمائی فرمائے.
آمین
ممتازملک. پیرس

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/