ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

اتوار، 1 جنوری، 2017

دعا خیر . 01/01/2017


اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یا اللہ ہمیں دنیا اور آخرت کی کامیابیاں  عطافرما . ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے . پچھلے سال ہم سے جو گناہ ہوئے ان کی معافی اور جو غلطیاں سرزد ہوئیں انکی تلافی کی توفیق عطا فرما.
یااللہ ہمیں اور ہماری اولادوں کو دنیا اور آخرت کے ہر امتحان میں کامیابی عطا فرما.
ہماری عمروں میں نیکی کے بے شمار مواقع ،عمل کی توفیق کیساتھ برکت عطافرما.
یا اللہ ہمیں صحت ایمان اور عزت والی زندگی عطا فرما.
بے اولادوں کو نیک اور صالح اولاد عطا فرما.
شادی کے قابل لوگوں کو ہم ذہن اور ہم مزاج رشتے عطافرما .
نکاح کے ذرائع کو آسان فرما .
ہمیں ہماری زبانوں اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والا بنا .
یااللہ ہمارے اعمال ،اقوال  اور افعال کی حفاظت فرما. 

یا اللہ ہمیں حلال طیب اور پاکیزہ رزق روزگار فراغت کیساتھ عطافرما. 

ہمارے دسترخوان کو ہر حلال نعمت کیساتھ ہر اپنے بیگانے کے لیئے وسیع فرما دے. 
ہمیں تو اپنے پسندیدہ لوگوں میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرما.
یا اللہ ہمارے تمام رکے ہوئے جائز کاموں کو باآسانی مکمل فرما دے .
ہمیں کم میں خوش رہنے والا، علم سے محبت کرنے والا ،دوسروں کو معاف کرنے والا، ہر ایک کے حقوق بنا مانگے دینے والا ، ضرورت مندوں کے کام آنے والا، نیک کاموں میں  ایکدوسرے پر سبقت لیجانے والا ، ہر کام صرف اور صرف تیری رضا کے لیئے کرنے والا بنا .
ہمیں گناہوں سے نفرت کرنے والا بنا .
ہمیں دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے والوں میں شامل فرما.
یا اللہ ہمیں ہمیشہ اپنی رحمتوں  کے سائے میں رکھ .
آخرت کی تیاری کا ہمیں  بہترین توشہ تیار کرنے کی توفیق  عطا فرما. 
یا اللہ ہمارے گناہوں  کو معاف فرما دے .
آمین
یا رب العالمین
متمنی دعا
ممتازملک. پیرس
01/01/2017 - بروز  اتوار

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/