ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

پیر، 15 اگست، 2016

غوآں کی سیر


                       غوآں کی سیر

                    ممتازملک. پیرس

فیس بک ہر تو ہزاروں کی فرینڈ لسٹ موجود ہے لیکن کچھ لوگ اپنی تہذیب ،شائستگی ،خلوص اور ہم.مزاجی کی وجہ سے دل میں الگ ہی جگہ بنا لیتے ہیں . 

ایسے ہی دوستوں میں سے کچھ بہت اہم دوست ہیں فرانس کے شہر" غوآں "   Rouen میں رہنے والے  سلیم خان اور بیگم طاہرہ سلیم خان ہیں . جو کچھ ماہ قبل ڈیڑھ دو گھنٹے کی ڈرائیو کر کے بطور خاص مجھے ملنے کے لیئے تشریف لائے اور بڑی محبت سے مجھے اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی .
کل چودہ اگست 2016 مجھے اپنی فیملی کے ساتھ اس پیارے سے دوست جوڑے کیساتھ دن گزارنے کا موقع ملا . موٹر وے سے پیرس سے غوآں کا فاصلہ گاڑی میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے کا اور  دو تین مقامات پر یہ ٹریفک رش اور بلاک ہونے سے تین.سے چار گھنٹے ہر محیط یو گیا . موسم بھی 29 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی خوب گرم تھا . شیخ صاحب گاڑی ڈرائیوو کرتے اور بچئ اونگھتے رہے . اور میں موبائل پر نیٹ پر ادھورا کام مکمل کرتی رہی یا آپ سب کے لیئے راستے میں آنے والی ہر خوبصورت عمارت اور منظر کو موبائل کیمرے پر قید کرتی رہی .
اس شہر میں بہت خوبصورت پرانی اور نئی تعمیرات کی آمیزش نے اسے میری نظر میں  پرانی ہالی وڈ کی فلموں میں نظر آنے والا شہر بنا دیا ہے
بہت سے خوبصورت چرچز،دریا اور ساحل سمندر کے علاوہ ہرے بھرے کھیت، شپنگ، چونے جیسی سفید پہاڑیوں نے اسے ایک دلکش سیاحتی مقام بنا دیا ہے .

سلیم خان اور بیگم طاہرہ سلیم خان کی مہمان  ہمیشہ یاد رہیگی . 

اس خوبصورت سفر کی تصویری داستان پیش ہے آپ سب کے لیئے .......

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/