رمضاں کا مہینہ
کلام.ممتازملک
اللہ کا مہینہ ہے یہ رحماں کا مہینہ❤
احساس کا ہے یہ جو ہے رمضاں کا مہینہ
❤افطاریوں کا ماہ یہ, سحری کا مہینہ
تراویح کا مہینہ ہے یہ امکاں کا مہینہ
❤بھوکے کی بھوک خود پہ بتانے کا مہینہ
پیاسے کی پیاس سے ہے یہ پہچاں کا مہینہ
❤حقدار تک ہے حق پہنچانے کا مہینہ
لیجانے لبوں تک کسی مسکاں کا مہینہ
❤فرائض کا مہینہ ہے نوافل کا مہینہ
رب نے جو اتارا اسی قراں کا مہینہ
❤نکلے ہیں آدمی میں ہم انسان ڈھونڈنے
سچ میں کہوں تو یہ ہی ہے انساں کا مہینہ
❤انسان سے انساں کی ملاقات کا موسم
ممتاز انوکھا ہے یہ رمضاں کا مہینہ
ممتازملک. پیرس
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں