سلام سلمان خان
ہم ان تمام ہندوستانی دوستوں کے انتہائ مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان میں ہونے والے خوفناک قتل عام میں ہم سے اپنی دلی اور جذباتی ہمدردی کا اعلانیہ اظہار کیا بلکہ ہم نے کئی کو مسلمان نہ ہوتے ہوئے بلک بلک کر روتے ہوئے بهی دیکها.کہ یہ درد کا رشتہ ہے. جس کا کوئی بھی مقابلہ نہیں ہو سکتا. . اس سلسلے میں تمام فنکاروں کا بهی شکریہ. اور خاص طور پر ہم زکر کرنا چاہتے ہیں ایک مہنگے اور بڑے ہندوستانی ٹی وی شو بگ باس کا جس میں ایک ایک منٹ میں کسی بهی مصالحہ دار حرکت سے کروڑوں روپے کمائے جاتے ہیں .خاص طور پر ویک اینڈ میں ان کے معروف فنکار سلمان خان جب یہ شو کرتے ہیں تو شرارتیں بهی زیادہ متوقع ہوتی ہیں لیکن گزشتہ رات 20 دسمبر 2014 کو ہونے والا شو اس لحاظ سے منفرد رہا کہ اس میں تجارت سے زیادہ انسانیت نظر آئ.اورپروگرام کرنے والا اداکار سلمان خان نہیں بلکہ ایک ہمدرد دل رکھنے والا بہترین انسان باپ بهائ اور بیٹے جیسا کلیجہ رکهنے والا سلمان خان نظر آیا. یہ محض ایک منٹ کا روایتی اظہار ہمدردی نہیں تها بلکہ پورا ایک گھنٹہ یہ بات دهیان میں رکهی گئ کہ ان کی کسی بات سے کوئ شوخی یا شرارت نہ چھلکے. پورے پروگرام میں انسانیت کو اہمیت دی گئ. ہم سبهی پاکستانی اس بات پرسبهی ہندوستانی فنکاروں اور خاص طور پر سلمان خان کے مشکور ہیں. جنہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک ااچھے اداکار ہی نہیں بلکہ بہت اچهے انسان بھی ہیں.اس جرات اظہار پر ہم سلمان خان کو دل سے سلام پیش کرتے ہیں.
. ......................
. ......................
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں