ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعہ، 16 اگست، 2013

● (37) سو جنازے/ نظم۔ میرے دل کا قلندر بولے


(37) سو جنازے

 
ارے دیکھی ہے ایسی ماں
جو اپنے پیارے بیٹے کا
جنازہ سامنے رکھ کر
جمے جاڑے میں بیٹھی ہے
خدا سے پوچھ بیٹھی ہے
کہ اب کون آۓ گا یارب
جو میری آنکھ کے آنسو
گرم ہاتھوں سے پونچھے گا
سینے سے لگا کر جو
دوپٹہ سر پہ رکھے گا
جو تھامے ہاتھ بیوی کا
گلے سے لگ کے بچوں کے
کہے گا تم نہ گھبرانا
تمہارے واسطے میں ہوں
تمہیں رونے نہیں دوں گا
لہو ہو یا تیرے آنسو
ضیاں ہونے نہیں دوں گا
تیرے میں پونچھ کر آنسو
تجھے رونے نہیں دوں گا
کبھی رونے نہیں دوں گا 
●●●
کلام: ممتازملک 
مجموعہ کلام: 
میرے دل کا قلندر بولے 
اشاعت: 2014ء
●●●

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/