ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعہ، 16 اگست، 2013

● (40) شہر سو چکا/ شاعری ۔میرے دل کا قلندر بولے



(40) شہر سو چکا


شہر کا شہر سو چکا ہے مگر
  کچھ خدا والے جاگتے ہوں گے 

   اشک سے دامنوں کو تر کر کے
   خیر اوروں کی  مانگتے ہوں گے   

  ایسے لوگوں کے واسطے بھی جو 
 پیچھے شیطاں کے بھاگتے ہوں گے

    اپنی ناسودہ خواہشوں کے لیئے
حد خدا کی پھلانگتے ہوں گے

   جھوٹ کا تاج سر پہ رکھ کے بھی 
  شرم کو دور ہانکتے ہوں گے

  یہ خدا والے بند آنکھوں  سے 
  دل میں ممتاز جھانکتے ہوں گے  
●●●
کلام: ممتازملک
مجموعہ کلام:
میرے دل کا قلندر بولے 
اشاعت: 2014ء
●●●   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/