ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعرات، 7 مارچ، 2013

رپورٹ ۔ ممتاز ملک ۔ پیرس ... یوم اقبال اور ادارہ منھاج القران





+++ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے نگراں وزیراعظم کے لئے 3نام تجویزکر دیے،رسول بخش پلیجو، جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد اور جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان شامل +++ سید منورحسن کی ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان سے انقرہ میں ملاقات +++ مسلم لیگ ن کے ہوتے ہوئے پرویزمشرف کے جانشین جمہوریت اورمعیشت کوتختہ مشق نہیں بناسکتے، زرداری لیگ نے پانچ سال میں جوکچھ بویاوہ انہیں کاٹناپڑے گا، راجہ رحیل جنجوعہ +++ ایم کیو ایم اورپی پی پی کراچی حالات کی ذمہ دارہیں،انسانی جانوں پر سیاست کی جارہی ہے،دونوں پارٹیاں کراچی کا امن تباہ کررہی ہیں اورلوٹ کھسوٹ کا بازارگرم کیاہواہے،چوہدری منورگوندل ایڈووکیٹ +++ ایم کیو ایم فاشسٹ گروہ ہے جسے انسانی اور جمہوری اقدار سے کوئی سروکار نہیں ،گن پوائنٹ پر کراچی میں ڈاکہ زنی کا مینڈیٹ پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا، ٹرین مارچ کے شرکاء کا خطاب +++ پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر لشکری رئیسانی سمیت 22رکنی وفد ن لیگ میں شامل،بلوچستان کوسیاسی بحران کاسامنا ہے، نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کااظہار +++
رپورٹ ۔ ممتاز ملک ۔ پیرس ... یوم اقبال اور ادارہ منھاج القران
ادارہ منہاج القران میں منہاج ٹی وی پر دنیا بھر میں براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کے لیۓ نو نومبر 2012 کو لاکورنیوو کے ادارے میں یوم اقبال کے موقع پر ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القران کی تنظیمات کے علاوہ بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب کی نظامت علامہ اقبال اعظم صاحب نے کی ۔ پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ تمام پروگرام کو اقبال ہی کی شاعری سے آراستہ کیا گیا تھا جس نے پروگرام کو بہت ہی دلکش بنا دیا ۔ پروگرام کا آغاز علامہ اعظم نے اس شعر سے کیا ۔کہ ،
فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کا
نہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے
تلاوت کلام پاک کا شرف انتہائ خوش الہان قاری صداقت کو حاصل ہوا جن کی تلاوت سننے والوں کو اپنے حصار میں لے لیتی ہے ۔ ماشااللہ ۔ یوتھ لیگ کے نوجوانوں عامر ، یسین ، اور رضوان نے حمد خودی کا سر نہاں پیش کی ۔ اس کے بعد نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئ ۔عامر بٹ نے فرنچ زبان میں اقبال کے فلسفۂ خودی پر روشنی ڈالی ۔بلال بٹ نے بہت ہی خوبصورت انداز میں کلام اقبال ،، اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو ،، پیش کیا ۔
امیر یورپ علامہ حسن میر قادری صاحب نے اپنے مخصوص اور نپے تلے انداز میں اقبال کی زندگی اور فکر پر روشنی ڈالی ۔ اور علامہ اقبال کو خاموش عاشق رسول صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خطاب دیا ۔ جن کے ایک ایک لفظ میں خدا اور رسول کی محبت اور قوم کی بے حسی کا درد چھلکتا ہے ۔ جنہوں نے مسلمانان ہند کو ایک حسین ملک کا خواب دیا ۔ جسے قائد اعظم نے پاکستان کی صورت میں قوم کی بیمثال قربانیوں کے ساتھ دنیا کے نقشے پر نمودار کر کے ایک حقیقت کی صورت میں ڈھال دیا ۔ اور آج اسی خوشبو کو لیکر شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستانی قوم کو اس غلیظ سیاسی نظام سے نکالنے کے لۓ 23 دسمبر 2012 کو پاکستان تشریف لے جا رہے ہیں جہاں مینار پاکستان پر اس تحریک کا پہلاعوامی جلسہ کیا جاۓ گا اور اس کے بعد اس بیداری تحریک کو ملک بھر میں بھیلا دیا جاۓ گا ۔ تاکہ لوگوں کے اندر ووٹ کے استعمال اور رہنماؤؤن کے چناؤ کے کے بارے میں شعور پیدا کیا جا سکے ۔ اس کے علاوہ شیخ الاسلام کے حالیہ دنوں میں ہونے والی نوبل پرائز کے لیۓ نامزدگی پر بھی مبارکباد دی گئ ۔
پروگرام کے آخر میں اقبال کی روح کے لیۓ ایصال ثواب کیا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیۓ دعاۓ خیر کی گئ ۔ مہمانوں کی تواضح کے لیۓ کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔

FacebookFlickrYoutube

دنیا ٹی وی لائیو

ہمارے ہاں 55 مہمان آن لائن ہیں




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/