ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

ہفتہ، 16 مارچ، 2013

ونڈر لینڈ کی سیر


ونڈر لینڈ کی سیر
ممتاز ملک ۔ پیرس

کون کہتا ہے کہ ہم اس دنیا میں اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتے ۔ آیۓ ہم آپ کو متعارف کرواتے ہیں ایک ایسی جگہ سے جہاں آپ جب چاہیں دن کو رات اور رات کو دن بنا سکتے ہیں ۔ جہاں چوروں کو شاہ بنانے کا ہر ہنر آپ کو سکھایا جاۓ گا ۔ بم بنانے سے لیکر بم چبانے تک کے تمام راز بتاۓ جائیں گے ۔ راتوں رات بڑے سے بڑے قاتل کو کسی بھی حکومت میں کیا ایوان صدر تک میں پہنچانے کی مکمل معلومات بہم پہنچائ جائیں گی ۔ جن عورتوں کو آپ نے اختیارات دیۓ ہوۓ ہیں ان پر اپنا سارا غیض وغضب نکا لنے کے لیۓ اس سر زمین کا دورہ کیجیۓ اور جہاں جب جس عورت کو چاہے وہ کسی بھی رشتے میں ہو گھما گھما کر لگانے کے سارے گر آزمائیں ۔ کسی کی مجال ہے جو آپ پر آنکھ بھی اٹھا لے ۔ بچوں کو جہاں چاہیں جس طرح چاہیں اپنے مصرف میں لائیں چاہیں تو استاد کا لبادہ اوڑہ کر چاہیں تو مولوی صاحب بن کر ۔
ارے یہ ہی کیا آپ جب چاہیں 50 ، 50 کروڑ روپیہ تو مذاق ہی مذاق میں معاف کروا سکتے ہیں ۔ فیکٹریوں اور کارخانوں کواتنی جلدی بنائیں اور ملکیت میں لیں کہ اتنی دیر میں بانس بھی نہین بڑھتا ہو گا جتنی جلدی آپ کے کارخانوں کی تعداد بڑھے گی ۔ ہے کوئ ا یسا ملک اس جہاں میں کہ جہاں پیدا ہوتے ہی بچہ اپنے باپ سے بھی زیادہ مالدار ہو ؟ نیہیننننننننننننننننن نہیں نا لیکن ہم آپ کو بتاتے ہین ایسے ہی ملک کا پتہ ۔ جہان آپ کا بچہ پیدا ہونے سے پہلے ہی کسی بھی شہر کا کنفرم گورنر ہو سکتا ہے ، وزیر اعلی ہو سکتا ہے جناب پراٰئم منسٹر ہو سکتا ہے ، صدر تک ہو سکتا ہے ۔ آُپ کا کچھ بھی بننے کا ارادہ ہو بس سوچیۓ دو چار دو نمبریۓ ساتھ ملایئے ایک ہاتھ میں شراب اور ایک ہاتھ میں شباب کی انگلی پکڑیۓ اور داخل ہو جائے اس ونڈر لینڈ میں ۔ پرچون فروش ہیں تو جب اور جتنا چاہے کنکر پتھر پیس کر دالوں مصالحوں میں ملائیۓاور کئ گنا منافع کمایۓ۫ ایوریج ہم نہیں بتائینگۓ گے کہ کتنا۔ کیوں کہ یہ تو عام اور فضول ملکوں کا معیار ہے کہ جہاں ایک بار قیمتیں اعلان ہوئیں تو اس کے بعد سال بھر کے لیۓ ترقی کاہر موقع ہی موقوف ہو جاۓ ۔ نہیں جی ہم ایسا کیوں کریں ۔ ہمارا ونڈر لینڈ زندہ باد ۔ مہینے تو کیا ہر گھنٹے کے بعد جب آپ کا جی چاہے جتنا چاہے ریٹ بڑھائیں کسی کی مجال ہے جو آپ کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکاۓ ۔دوا فروش ہیں تو اپنے گھر کیا گھر کے ٹوائلٹ ہی میں دوا کے نام پر گند بنا کر یا زہر بنا کر منہ مانگی قیمت پر بیچیں اور مزے کریں ۔کہاں دنیا بھر میں ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ایک عدد ریوالور رکھنے کی اجازت لیتے ہیں آپ ۔ ہمارے ونڈر لینڈ میں چلیۓ ریوالور کیا راکٹ لانچر بھی سڑکوں میں رکھے پیاز آلو کی طرح اسی کے ریٹ پر خرید کر اور بیچ کر دیتے ہیں ۔ ملازم کو تنخواہ نہیں دینا چاہتے تو بلے بلے بلے نہ دیں جی کسی بھی سردار ، وڈیڑے لٹیرے سے یارانہ گانٹیھۓ اور اس کے بیگار کیمپ سے جتنے چاہیئں مفتے غلام حاضر ۔ اور تو اور قانون سے دل بھر مذاق کیجیۓ ۔ ۔کھلواڑ کیجیۓ ۔ جہاں جو لکھا ہو اس کی کھل کر خلاف ورزی کیجیۓ ۔ ورنہ کوئ آپ کو ڈرپوک ہی نہ سمجھ لے نا ۔ ارے آپ کوئ ڈرپوک تھوڑی ہیں ۔ جیسے یہ باقی دنیا والے ڈرپوک ہیں آپ تو شی یییییییییییییییییییییییی جوان ہیں جی ۔جب چاہیں جہاں چاہیں قانون توڑیں ۔ آخر کو قانون بنایا ہی کس لیۓ جاتا ہے اسی لیۓ نہ کہ آپ جیسے معصوم سے بھاگڑ بلے اس سے کھیلیں ۔ تو جناب کھیلیں کھیلیں جم جم کھیلیں ۔ اس ملک میں ایک ایک شہر میں آپ کی حفاظت کے لیۓ ایسے پہلوان رکھے گۓ ہیں کہ جن کی صحت کا خیال رکھنے کے لیۓ سپیشل حمام بناۓ گۓ ہی ں ، اور مزےکی بات جانتے ہیں کیا ہے ۔ مزے کی بات یہ کہ اس حمام میں سسسسسسسسسسسسسسسسب ننگے ہیں ۔
ششششششششششششش اس ونڈر لینڈ کا نام ارے آپ بھی بڑے چالاک ہیں ہمارے بتاۓ بنا ہی سمجھ گۓ ۔ جی ہاں تو نعرہ لگایۓ ۔
ونڈر لینڈ زندہ باد ۔ پاکستان پائندہ باد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/