ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

منگل، 16 اکتوبر، 2012

● 11) مہلت/ نظم ۔ مدت ہوئی عورت ہوئے

  

[12]مہلت
MOHLAT



[11]مہلت
MOHLAT 

کتنی عجیب بات ہے
Kitni ajib baat hai 

کل رات خواب میں
kal raat khwab mein

بجلی کڑک رہی تھی
bijli krrak rahi thi 
میری آنکھ کھل گئی
meri aankh khul gai

مجھ کو لگا طوفان میرے ہمرکاب ہے
mujh ko laga toufan mere humrqab hai 

طوفان میری آ نکھ کا سیلاب ہو گیا
toufan meri aankh ka sailab ho gya 

پتوار میرے ہاتھ سے پانی میں بہہ گیا
patwar mere hath se pani mein beh gya 

میں ڈھونڈنے لگا میرے بچّے کہاں
گئے
main dhondne laga mere bachche kahan gaye

کیا ہمسفر بھی میرا کہیں آج کھو گیا
kia humsafer bhi mera kahin aaj kho gia

وہ دوست میرے کیا ہوۓ جو غمگسار تھے
wo dost mere kia hoe jo  ghamgusar the 

رشتہ ہر ایک کچّے گھڑے پر سوار تھا
rishta hr aik kachche ghare pr swar tha 

بیوقعتی پہ میری مجھے ترس آگیا
biwoqati pe meri mujhe tars aa gia 

آنکھوں کو بند کر کے قبر میں اُتر گیا
aankhoon ko band kr k qaber mein utr gya

جھٹکے سے آنکھ کھل گئی  محسوس یہ ہوا
jhatke se aankh khul gai mehsoos ye hoa 

سرتاپا پسینے میں شرابور پڑا تھا
sertapa paseene mein sharaboor para tha

دل سینے کے پنجرے کو میرے توڑ رہا تھا
dl sine k pinjre ko mere torrh raha tha

اور زہن میں چلتا ہوا سوچوں کا ہتھوڑا
aur zehn mein chalta hoa sochoon ka hathorra 

سنگلا خ چٹانوں کو کہیں توڑ رہا تھا
sanglakh chatanoon ko kahin torrh raha tha 

اندر میرے بیٹھا ہوامسکین مسافر
ander mere betha hoa miskeen mosafer

آج ہو کےتوانا مجھے جھنجھوڑ رہا تھا
aaj ho k tawana mujhe jhanjhorrh raha tha

آنے لگی اندر سے کہیں مجھکو منادی
ane lagi ander se kahin mujh ko manadi

جاااااااااااااااااااااا
jaaaaaaaaaa 


عمر کی اِک اور گھڑی ہم نے بڑھا دی
umr ki ik aur gharri hum ne barrha di
●●●
کلام: ممّتاز ملک
مجموعہ کلام:
مدت ہوئی عورت ہوئے 
اشاعت: 2011ء
●●●

[11]مہلت



کتنی عجیب بات ہے 
کل رات خواب میں
بجلی کڑک رہی تھی 
میری آنکھ کھل گئی
مجھ کو لگا طوفان میرے ہمرکاب ہے 
طوفان میری آ نکھ کا سیلاب ہو گیا
پتوار میرے ہاتھ سے پانی میں بہہ گیا
میں ڈھونڈنے لگا میرے بچّے کہاں گئے
کیا ہمسفر بھی میرا کہیں آج کھو گیا
وہ دوست میرے کیا ہوۓ جو غمگسار تھے 
رشتہ ہر ایک کچّے گھڑے پر سوار تھا
بیوقعتی پہ میری مجھے ترس آگیا 

آنکھوں کو بند کر کے قبر میں اُتر گیا
جھٹکے سے آنکھ کھل گئی  محسوس یہ ہوا 
سرتاپا پسینے میں شرابور پڑا تھا
دل سینے کے پنجرے کو میرے توڑ رہا تھا
اور زہن میں چلتا ہوا سوچوں کا ہتھوڑا 
سنگلا خ چٹانوں کو کہیں توڑ رہا تھا 
اندر میرے بیٹھا ہوامسکین مسافر
آج ہو کےتوانا مجھے جھنجھوڑ رہا تھا
آنے لگی اندر سے کہیں مجھکو منادی
جاااااااااااااااااااااا

عمر کی اِک اور گھڑی ہم نے بڑھا دی
●●●       

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/