ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

اتوار، 28 اکتوبر، 2018

بزم اہل سخن کا مشاعرہ




تقریب مشاعرہ 
رپورٹ/ممتازملک ۔پیرس 

بزم اہل سخن کے زیراہتمام ستمبر 2018ء  ایک خوبصورت شعری نشست کا انعقاد 
پیرس کے ایک مقامی ریٹورینٹ میں ایک خوبصورت شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں پیرس کی سبھی ادبی تنظیمات کے شعراء کرام نے بھرپور شرکت کی.  پیش ہیں پروگرام کی کچھ تصویری جھلکیاں 


 
دائیں جانب سے پچھلی رو میں  عاکف غنی,  ایاز محمود ایاز,  آصف جاوید آصی,  توقیر,  عاشق حسین سیالکوٹی,  وقار بخشی, 
اگلی رو میں دائیں جانب سے شیخ نعمت اللہ ,نصیب گِل, ممتازملک,شمیم خان ,نبیلہ آرزو  
































































پیر، 22 اکتوبر، 2018

راہ ادب کی شعری نشست


رپورٹ :
ممتازملک.  پیرس
گزشتہ روز 20 اکتوبر 2018 ء اتوار کے روز پیرس کے ایک نواحی ہال میں فرانس میں خواتین کی پہلی ادبی تنظیم "راہ ادب " کے زیر اہتمام ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا.  جس میں پیرس کی تقریبا سبھی ادبی تنظیمات سے شعراء کرام نے بھرپور شرکت کی.  پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا.  محترمہ روحی بانو صاحبہ نے سورہ اخلاص کی تلاوت کی سعادت حاصل کی.  حمد باری تعالیٰ پڑھنے کا شرف پنجابی سنگت کے معروف شاعر جناب عاشق حسین سیالکوٹی کو حاصل ہوا.  جبکہ نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم پڑھنے کا شرف راہ ادب کی صدر محترمہ ممتاز ملک کو حاصل ہوا. 
پروگرام کی صدارت  تنظیم پجابی سنگت کے سرپرست اعلی جناب مقبول شاکر صاحب نے فرمائی.  جبکہ اعزازی صدارت پنجابی سنگت کے صدر جناب زعفران صاحب, بزم اہل سخن ویمن ونگ کی صدرمحترمہ شاز ملک صاحبہ, جنرل سیکرٹری محترمہ نبیلہ آرزو صاحبہ نے کی.  اور اپنے کلام سے بھی حاضرین کو مستفید کیا.
پروگرام کی خاص بات یہ بھی تھی کہ اس کی نظامت کرنے والی ممتاز ملک نے پروگرام کا آغاز اور اختتام وقت مقررہ پر کیا . 
اپنا کلام پیش کرنے والے دیگر شعراء کرام میں شامل تھے بزم اہل سخن کے صدر جناب عاکف غنی,  جنرل سیکرٹری  جناب ایاز محمود ایاز,  جناب آصف جاوید, پنجابی سنگت کے ممتاز احمد ممتاز, جناب عاشق حسین سیالکوٹی, راہ ادب سے محترمہ روحی بانو,  محترمہ شمیم خان اور محترمہ ممتاز ملک.
پروگرام میں خصوصی شرکت سرپرست اعلی بزم اہل سخن جناب شیخ نعمت اللہ صاحب اور غوآں سے تشریف لائے خصوصی ادب نواز دوست محترم سلیم خان صاحب اور ان کی بیگم محترمہ طاہرہ سلیم صاحبہ نے فرمائی.  جس کے لیئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا. 
پروگرام کے آخر میں راہ ادب کی جانب سے  ان کی صدر ممتاز ملک نے شرکاء محفل  کو یہ پیغام دیا اور ان سے یہ درخواست کی  کہ جس طرح دنیا بھر کی زبانوں میں کتب فرانس میں بک ریکس پر دستیاب ہیں اسی طرح یہاں کے بااثر اور مالی طور پر آسودہ  پاکستانیوں کو  آگے بڑھ کر یہاں کےبااختیار افراد سے مل کر اردو کتب کو بھی یہاں کی لائبریریوں اور بک سٹالز پر پہنچانے کی اجازت اور انتظام کرانا چاہیئے.  تاکہ یونیورسٹیوں میں شعبہ اردو ہونے کے باوجود یہاں کے مقامی افراد کی جو اکثریت  اردو رسم الخط سے واقف نہیں ہے , انہیں اس سے واقف کرایا جاسکے.  اور اردو زبان کے فروغ کے لئے عملی کوششوں کا آغاز کیا جانا چاہئے.
پروگرام کے آخر میں مہمانوں کی تواضح  کلیئے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا.  یوں اس خوبصورت پروگرام اور شام کا اختتام بہت سی دعاؤں اور امیدوں پر ہوا. 
                       .........
     

جمعہ، 12 اکتوبر، 2018

بہتی محبت

بہتی محبت
ممتازملک  . پیرس

اسکا اپنی ماں سے رشتہ کھانا پکانے، کپڑے دھونے،صفائی کرنے اور اسے جیب خرچ دینے سے زیادہ کچھ نہیں تھا. جسے وہ محبت کا نام دیا کرتا تھا اور جب زندگی میں ان کاموں کا متبادل ملتا رہا یہ محبت بھی کم ہو کر بوجھ لگنے لگی. فون پر ماں سے بات کرنا بھی جان چھڑانے جیسا تھا.
آج ماں کی موت کی خبر نے اسکے وجود کو اندر سے یکدم خالی کر دیا،تنہائی کا احساس اتنی شدت سے اس پر حاوی ہوا کہ اسکی آنکھیں واقعی محبت بہانے لگیں، لیکن اب بہت دیر ہو چکی تھی.

اتوار، 30 ستمبر، 2018

انور کمال انور کی شاعری


ہندوستانی شاعر
انور کمال انور
تبصرہ.  30 ستمبر 2018ء
انور کمال انور ایک ایسے شاعر ہیں جو حالات سے براہ راست متاثر ہوتے ہیں.  وہ خواب نہیں دکھاتے, وہ آئینہ دکھاتے ہیں.  اور اس آئینے میں اپنی صورت اکثر لوگوں کو اچھی نہیں لگتی.  وہ جذباتی ہیجان پیدا کر کے لوگوں سے داد سمیٹنا نہیں چاہتے.  بلکہ سچائی کے روبرو کھڑا کر کے اسے اس بات پر سوچنے کے لیئے مجبور کرنا چاہتے ہیں ,کہ جو کچھ ہمارے ارد گرد غلط ہو رہا ہے وہ سب ہماری ہی غلطیوں کی وجہ سے غلط ہے اور اگر اسے کوئی ٹھیک کر سکتا ہے تو وہ خود ہم ہی ہیں . حالات  سے نظریں چرانا انہیں پسند نہیں ہے.
بنیادی طور پر انور کمال انور  کی شاعری  پڑھنے والے کو جھنجھوڑتی  بھی ہے اور خواب سے جگا کر حقیقت کی زمین پر کھڑا بھی کرتی ہے. 
میری دعا ہے کہ وہ اپنے اشعار سے زمانے کو مثبت انداز میں بدلنے کا خواب پورا ہوتا دیکھ پائیں. 
آپ کی کامیابی کے لیئے ہمیشہ دعاگو رہونگی...
ممتازملک.
  پیرس.فرانس

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/