شادی کے 30 سال
میں اب ہر بات پر ہنستی نہیں ہوں
تمہارے ساتھ جو گھر سے چلی تھی
میں وہ ہستی نہیں ہوں
دہائیاں تین جو مل کر تمہارے ساتھ گزریں
بہت سے تلخ و شیریں تجربے حاصل ہوئے ہیں
بہت سے قہقہے آنسو یہاں شامل ہوئے ہیں
ہزاروں کوششیں اپنوں نے کیں کہ دور کر دیں
جدائی ڈال دیں نفرت کریں مجبور کر دیں
نہیں کوئی بھی گارنٹی کسی شادی کے رشتے کی
خدا کے ہاں یہ اپنی مدتیں لکھوا کے اترا ہے
میں اچھی ہوں بری ہوں اس سے کیا لینا کسی کا
تم اچھے ہو برے ہو اس میں کیا دینا کسی کا
مگر ہم دوسروں کی زندگی میں جھانکنے اس میں دخل دینے
سے کتنا لطف لیتے ہیں
مگر یہ بھول جاتے ہیں
یہ رشتہ رب کی مرضی سے ہی بنتا ہے
اسی کے حکم سے یہ ختم ہوتا ہے
ہمارا بھی سفر اب تک بہت سی کامیابی سے نوازے
کبھی ہنستے رلاتے
کبھی لڑتے جھگڑتے مان دیتے مان سے گزرا
بہت کچھ زندگی سے ہم نے پایا شان سے گزرا
خدا کا شکر ہے اس نے کسی کے سامنے
جھکنے سے بکنے سے بچا رکھا
ہمیشہ سرخرو رکھا ہمیں جس حال میں رکھا
الحمدللہ 🤲
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں