ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

اتوار، 30 دسمبر، 2018

ہر سال کی طرح ۔ سراب دنیا


 ہر سال کی طرح 
(کلام/ممتازملک۔پیرس )


آیا تھا دھوم دھام سے ہر سال کی طرح 
یہ سال بھی گزر گیا ہر سال کی طرح




باتیں بہت سی اب بھی ادھوری ہی رہ گئیں 
جوتھیں اہم وہ اب بھی ضروری ہی رہ گئیں 
پہچانے لوگ بھی کئی انجان ہو گئے
چپکے ہوئے تھے دل سے جو جنجال کی طرح

یہ سال بھی گزر گیا ہر سال کی طرح


اک ایک کرکے ہم نے نگینے گنوا دیئے
منزل کوجانے والے سفینے گنوا دیئے
ہے کل کی بات پہلا مہینہ شروع ہوا
اب آخری ہےسرکسی بےتال کی طرح 

یہ سال بھی گزر گیا ہر سال کی طرح


جیسے کہ اس سے پہلےکے پتھر کہیں گرے 
اب کے برس کا سنگ بھی جا کر وہیں گرے 
ممتاز پا سکا نہیں گہرائی وقت کی  
عمر حیات کے کسی پاتال کی طرح


یہ سال بھی گزر گیا ہر سال کی طرح 
۔۔۔۔۔۔۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/