ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

منگل، 10 جولائی، 2018

بیداری بہت ضروری ہے

         بیداری بہت ضروری ہے
             ممتازملک. پیرس

ان تمام مرد و زن پاکستانیوں  کو سلام جنہوں نے پانچ سال موجیں مارنے والے ان لوگوں کو ممبران اسمبلیان کوکہ جنہوں نے  پانچ سال بعد یہ سوچا کہ چلو جی بریانی کی پلیٹ پر وڈیرے سائیں کے نام پر, برادری کے نام پر, قبروں کے نام پر,  لاشوں کے نام پر,  پھر سے بیوقوف بنانے چل دیں گے .
لیکن آپ نے ان سے سوال کر کے, ان کا راستہ روک کر, ان سے حساب کا آغاز کر کے یہ ثابت کرنا شروع کر دیا ہے کہ آپ جاگ رہے ہیں . آپ زندہ ہیں . اور اپنے پانچ سال اپنی عزت ,جان ,مال کی حفاظت اور اپنے خزانے  کا حساب لینا جانتے ہیں . ان لٹیروں کو جانے نہیں دینا . کوئی کتنا بھی بڑا لیڈر بنتا رہے . پاکستان کے اصل مالک, پاکستان کی عوام ہے. 
 اور اب پاکستانی عوام کے مذاق بنانے کا سلسلہ بند کرنے کا وقت آگیا ہے .
گونگے بہرے اور اندھے بن کر ان لوگوں کو وڈیروں, زردراروں, بھٹو, ملکوں, شریفوں,اور خانوں کو ووٹ دینے سے پہلے ضرور پوچھیئے کہ سناؤ بھائی پانچ سال کہاں گم تھے ؟ .
کیا کیا کہاں کیا ؟
کتنا انفراسٹرکچر بنایا ؟
کتنا سسٹم بدلا ؟
اس نے سرکاری عوامی خزانے پر کتنا رحم کیا ؟
آپ سے کئے ہوئے کتنے وعدے پورے کئے؟ نہیں کیئے تو کیوں نہیں دیئے؟
پوچھیئے کہ یہ آپ کا حق ہے . کسی کے مجبور کئے جانے یا منتیں ترلے کرنے پر ووٹ ہر گز نہ دیں . سامنے والے کے کردار اور افکار و نظریات  پر پوری نظر رکھیں کہ وہ اس قابل ہے کہ ہم اپنے زندگی کے پانچ سال اپنی عزتیں, جانیں ,رزق , روزگار سب اس کے حوالے کر دیں ؟
کیا اس نے پچھلے پانچ سال آپ کے  علاقے کو آپ کے رہنے کے قابل بنایا ؟
آپ کو صاف ستھرا,صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کیا ؟
اس نے خود اپنی کتنی خدمت کی اور اپنے علاقے کے رہنے والوں کی کتنی خدمت کی؟
 پوچھیئے, پوچھیئے, پوچھیئے ورنہ آئندہ پانچ سال مزید آپ کے گلے میں غلامی کا طوق ڈال کر گھسیٹا جائے گا. . تو خود پر رحم کھائیں  خدارا...
اگر آپ کو خود کو انسانوں والے کردار میں اپنا وجود ثابت کرنا ہے تو اپنے ووٹ کی پرچی کو اپنی زندگی جیسا قیمتی سمجھ کر استعمال کرو . 
ہر ووٹ مانگنے والے  کو اپنے نلکے یا جوہڑ کا پانی پینے کو ضرور پیش کریں.  اگر وہ آپ کیساتھ آپ کے اور آپ کے بچوں کے پینے کا پانی تک نہیں بانٹ سکتا تو سوچ لیجیئے وہ آپ کے دکھ درد کیسے بانٹے گا اور آپ کی خدمت کیا خاک کریگا.  اسے ووٹ نہیں جوتے دیجیئے. 
اس پیغام کا عام آدمی خصوصاً سندھ اور بلوچ عوام تک پہنچنا بیحد ضروری ہے. جہاں کھلم کھلا اپنے حلقے اور علاقے کے عوام کو ڈرایا دھمکایا جا  رہا ہے. 
کہیں انہیں بے غیرت کہا جا رہا ہے اور کہیں لعنتی کہہ کر پکارا جا رہا ہے.  آپ کی غیرت اور حمیت, چوروں اور لٹیروں کو آگے لانے میں نہیں ہے بلکہ اپنے ووٹ بم سے ان کے پرخچے اڑانے میں ہے. 
جب تک ان دو صوبوں میں تعلیم  اور شعور  نہیں پہنچے گا پاکستان کی ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھے گا.
سندھ کی بھی خبر لیجیے نگران وزیر اعظم اور وزیراعلی صاحبان
یہ عرصہ آپ کو کروڑوں کے حج اور عمرے اور خاندانی نِکمَے بھرتی کرنے کے لیئے نہیں دیا گیا بلکہ الیکشن میں عوام کو دھمکانے اور ڈرانے والوں  کی گردنیں دبوچنے کے لیئے دیا گیا ہے .
وہاں الیکشن کمیشن کب پوچھے گا پرانے لیڈران سے کہ پچھلے پانچ سال کی اپنی کارکردگی کے ثبوت کاغذات نامزدگی کیساتھ منسلک کرو ....
اپنے فرائض کو انصاف کیساتھ ادا کیجیئے .  ورنہ آپ کو بھی احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا. 
یاد رکھئیے...
ووٹ صرف پاکستان کے لئے کام کرنے والوں کے لیئے
ووٹ صرف پاکستان کی ترقی کے لیئے.
نہ ووٹ کسی وڈیرے کا
نہ ووٹ کسی لٹیرے کا
نہ وو ٹ کسی قبر کا
نہ ووٹ کسی دربار کا
ووٹ صرف پاکستان کے خدمتگار کا
ووٹ صرف پاکستان کا.....
                        ............

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/