ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعرات، 24 مئی، 2018

● حمد ۔ میرے مولا / اے شہہ محترم


میرے مولا 
کلام . ممتاز ملک 


🌸میرے مولا تو سب سے بڑا ہے
بخش دے جو بھی میری خطا ہے

ساری دنیا کو پرکھا تو جانا 🌸
تیری رحمت کا بس آسرا ہے

چھیننے والے لاکھوں ہیں لیکن🌸 
تو ہی دیتا ہے دیتا گیا ہے 

کیوں کسی در پہ دامن پساروں 🌸
جو ملا تیرے در سے ملا ہے

میں نے پھیلائی جھولی جہاں سے🌸
کوئی خالی نہ ہر گز گیا ہے 

اس سے آگے کہاں جاؤں مولا 🌸 
تیری چوکھٹ پہ سر رکھ دیا ہے

جان جاتی ہے ممتاز جائے🌸
تو ہی لے گا تیری ہی  عطا ہے 
🌸🌸🌸





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/