ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

اتوار، 6 مئی، 2018

"رفتہ رفتہ" کی تقرری رونمائی

رفتہ رفتہ کی تقریب رونمائی
ممتاز ملک.  پیرس  

فرانس میں خواتین کی تنظیمات "لے فم دو موند " اور پاکستانی خواتین کی پہلی  ادبی تنظیم "راہ ادب" کے زیر اہتمام پیرس کے علاقے سارسل میں 5 مئی 2018 ء بروز ہفتہ ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا . جس میں معروف شاعرہ اور کالمنگار محترمہ شمیم خان صاحبہ کے دوسرے شعری مجموعے "رفتہ رفتہ " کی رونمائی کی گئی . پروگرام کی نظامت " راہ ادب " کی آرگنائزر اور ہر دلعزیز سیاسی سماجی کارکن اور شاعرہ روحی بانو اور معروف کالمنگار ,شاعرہ اور ٹی وی ہوسٹ اور راہ ادب کی جنرل سیکٹری ممتاز ملک نے کی .
پروگرام کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا . جس کی تعظیم میں سبھی شرکاء کھڑے ہو کر اس میں شریک ہوئے.
اس کے بعد تمام مہمانان خصوصی کو سٹیج پر بلا کر عزت دی گئی .  
ایک بچی آسیہ کی پیاری آواز میں تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا .
  جس کے بعد معروف شاعر عاکف غنی نے اپنی خوبصورت  آواز میں نعت رسول پاک ص ع و پڑھنے کے سعادت حاصل کی . سبھی مقامی شعراء نے اپنے کلام سے محفل کو نوازہ اور بھرپور داد سمیٹی . شعراء میں شامل تھے عاکف غنی صدر (اہل سخن ), ایاز محمود ایاز (جنرل سیکٹری اہل سخن) آصف عاصی , معروف شاعرہ اور ناول نگار شاز ملک (صدر ویمن ونگ اہل سخن ) فیشن ڈیزائنر اور شاعرہ  نبیلہ آرزو (جنرل سیکٹری ویمن ونگ اہل سخن)  روحی بانو اور ممتاز ملک .
جبکہ سماجی ,سیاسی اور صحافی دوستوں میں اظہار خیال کرنے والوں میں شامل تھے محترمہ طاہرہ سحر (ڈیلی تاریخ کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر اور کالمنگار) , ناصرہ خان ( بیورو چیف گجرات لنک اور اوور سیز فائل  )  نیناں خان (جذبہ ) , شبانہ چوہدری (کشمیر کمیٹی ,سویرا نیوز) . صاحبزادہ عتیق الرحمان (سینئر صحافی سابقہ صدر پاکستان پریس کلب )
سبھی  دوستوں نے محترمہ شمیم خان صاحبہ کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا  . جن کے صبر تحمل اور بردبار لہجے نے سبھی کو ہمیشہ ایک بڑی بہن اور ماں جیسا احساس نوازہ ہے.  ان کے کام میں ان کی وہی سنجیدگی متانت اور وقار بولتا ہے . 
پروگرام کی مہمان خصوصی پیرس ادبی فورم کی صدر اور معروف شاعرہ محترمہ ثمن شاہ صاحبہ تھیں . جنہوں نے اپنے کلام سے بھی شرکاء کو محظوظ کیا .
میڈیا کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شرکت سے اس پروگرام کو یادگار بنا دیا .
جبکہ پروگرام میں سب سے خاص اور خوبصورت  بات پہلی بار  پیرس میں موجود سبھی پاکستانی ادبی تنظیمات کی ایک ہی جگہ موجودگی اور بنا کسی کھینچا تانی اور مقابلہ بازی کے بھرپور اور پرجوش شرکت تھی . جس نے پروگرام کو ایک یادگار پروگرام بنا دیا .
شمیم خان صاحبہ نے سبھی مہمانان گرامی کا خصوصی شکریہ ادا کیا .اور اپنے کلام سے بھی نوازا .
پروگرام کے آخر میں محترمہ شمیم خان صاحبہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیئے گئے  . اور کیک کاٹا گیا . اور یوں  ہنستے مسکراتے اس یادگار شام اختتام ہوا .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/