ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعرات، 22 فروری، 2018

تبصرہ ۔ سجاد ہاشمی صاحب کا ۔۔۔



معروف شاعر سجاد ہاشمی صاحب کا میری سالگرہ پر خصوصی پیغام 22.02.2018

بہت مبارک دلی مسرت ہوئی۔
 آپ ممتاز نام ہی کی نہیں ادبی منظر نامے پر بھی ممتاز شخصیت ہیں میری نظر میں اور لوگ ادبی کاموں پر  مسرور ہوتے بھی  ہیں ۔۔ پیار سلام اور دعا  دوستی کے اہم جز ہیں اک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا ہی دوستی ہے ۔۔۔ کسی سے بات کرنا یا ملاقات ۔۔ جزوی عمل ہیں شادرہیں
آمین
سجادہاشمی




https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1321939927951860&id=100004075955332

شعری مقابلہ/گلستان اردو ادب

السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُهُ
سلسلہ وار شعری مقابلہ کے نتائج لفظ
*****  ▬▒ کردار▒▬  *****
مورخہ21فروری 2018
ـــــ●▬▬▬▬ ءஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬●ـــــ
عمدہ کاوش▬⭐
محترم عبدالطیف خالد

افسوس  ہے کہ آج وہ خوددار مر گیا
افکار زندہ ہو گئے کردار مر گیا
بت خانہ خود ہی شیخ نے تعمیر جب کیا
ایک اور آج صاحبِ دستار مر گیا

عبداللطیف خالؔد
ـــــ●▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬●ـــــ
عمدہ کاوش▬⭐
محترمہ ممتاز ملک
                                                                              کردار سنوارے نہ ہی گفتار سنوارے۔ 
ہاں مفت میں جنت کا نگہبان بڑا ہے

(ممتازملک )
ـــــ●▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬●ـــــ
عمدہ کاوش▬⭐    
محترمہ مریم ناز
                                                                                  ہم میں زندہ ھے فنکار کہانی کا
کیسے  بدلے گا  کردار  کہانی کا

مریم ناز
ـــــ●▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬●ـــــ
عمدہ انتخاب▬⭐
محترم مظہر منیر ہاشمی  
                                                                                 کچھ اس طرح سے وہ شامل ہوا کہانی میں
کہ اس کے بعد جو کردار تھا فسانہ ہوا

“سلیم کوثر”
ـــــ●▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬●ـــــ
عمدہ انتخاب ▬⭐
محترم تنویر احمد تاجدار 
                                                                                   ان کے بھی قتل کا الزام ہمارے سر ہے
جو ہمیں زہر پلاتے ہوئے مر جاتے ہیں
یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکن
لوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں

عباس تابش
ـــــ●▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬●ـــــ
عمدہ انتخاب▬⭐
محترم عابدعلی                                                                                                                         شہرت کی بھوک ہم کو کہاں لے کے آگئ                                                                                                            ہم محترم  ہوئے بھی تو کردار  بیچ  کر   
                                                                                                                    معراج فیض آبادی
ـــــ●▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬●ـــــ
لائیکس ونر▬⭐                                                                  محترم ڈاکٹر قمر عالم قمر

اچھے کردار سے ہرفن میں جو روحیں ڈالے
وہ اگر چپ بھی  ر ہے اس کا ہنر بولتا ہے
                             ڈاکٹرقمرعالم"قمر"
ـــــ●▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬●ـــــ
لائیکس ونر⭐                                                                                          محترم ابو بکر صدیق

جل گئے دھوپ میں جو ان کا شمار ایک طرف
کم نہیں سایۂِ دیوار کے مارے ہوئے لوگ

دیکھتے رہتے ہیں خود اپنا تماشا دن رات
ہم ہیں خود اپنے ہی کردار کے مارے ہوئے لوگ

مرزا اطہر ضیا
ـــــ●▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬●ـــــ
لائیکس ونر▬⭐   
محترم عامر شہزاد تشنہ
                                                                                 لوگ انگلی اٹھائیں  گے کردار پر
یوں نہ ہم سے خدارا دغا کیجیے
تشنہ
ـــــ●▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬●ـــــ
جیتنے والے سبھی احباب کو گلستان اردو ادب انتظامیہ کی جانب سے مبارک باد
اور بزم میں شامل ہونے والے سبھی احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے بزم شامل ہو کر بزم کی زینت بڑھائی.

https://m.facebook.com/groups/456251808056641?view=permalink&id=579343529080801

منگل، 20 فروری، 2018

یہ شور کیسا ??

یہ شور کیسا???
ممتاز ملک. پیرس

ارے کیا ہوا جو خان نے شادی کر لی?
کیا یہ کوئی جرم ہے ?
کیا یہ کوئی گناہ ہے ?
کیا اس سے پاکستانی معیشت پر کوئی اثر مرتب ہو گا ?
کیا اس سے پاکستانی معاشرت پر کوئی فرق پڑے گا?
یہ اس کا زاتی معاملہ ہے
وہ جو چاہے کرے
یہ  اور اس جیسے سوالات اٹھانے والوں سے صرف ایک درخواست ہے  کہ آپ کے اپنے گھر میں کسی بھائی, بیٹے یا والد نے ایسا کوئی بھی قدم اٹھایا ہوتا تو آپ اس کے لیئے بھی یہ ہی دلائل اور توجیہات پیش کرتے?
کیا آپ اس کے لیئے بھی یہ ہی دريادلی دکھاتے ?ِ
آپ کے گھر کی کوئی خاتون اپنے 30  یا 35 سال کے خوشگوار تعلق کو اس انداز میں ٹھوکر مار کر پہلے تعلقات اور پھر طلاق اور پھر دوران عدت کسی سے نکاح  کر لیتی تو آپ اس خاتون کو معاف کر دیتے جبکہ وہ خود دینداری اور پردہ داری  کی دعویدار بھی ہو. ..
کیا توہم پرستی کی اس حد پہ پہنچا ہوا شخص جو خدا کے بجائے پیر پیرنیوں  اور جادو ٹونے اور عملیات کی  اعلی منازل سر کر رہا.ہو ...اس  شخص کے نقش قدم پر کوئی بھی ماں یا باپ اپنی اولاد کو چلانا پسند کریگا یا ایسی زندگی گزارنے کی اجازت اپنی خوشی سے اپنی  اولاد کو بھی دیگا  ?
ایک عام آدمی اور ایک ذمہ دار عہدیدار میں کچھ تو فرق ہوتا ہی ہے .  ترقی یافتہ اور مادر پدر آزاد قوموں کو ہی دیکھ لیں.وہ بھی خود جس قدر بھی برائی کا شکار ہوں اخلاقی پستی میں گرے ہوں لیکن لیڈر وہ ہمیشہ باکردار اور باوقار ہی چننا پسند کرتے ہیں . کیونکہ ایک لیڈر ان کے لیئے ایک رول ماڈل ہوتا ہے . جسے وہ اپنے لیئے اور اپنے بچوں کے لیئے مثال بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں . جسے وہ اقوام عالم میں اپنی معاشرت اور کردار و اخلاق کا بہترین نمونہ بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں .
سو شخصیات کے عشق میں اندھے ہو کر  ایسی بے سروپا توجیہات پیش کرنے والوں  کے دست بستہ عرض ہے کہ اس ملک کے سماجی ڈھانچے اور اخلاقی  معیار پر للہ ترس کھائیں اور اس پر مذید عذابوں کا باعث مت بنیں . حالات کا تجزیہ غیر جانبدار ہو کر کیا  کیجیئے اور کسی کا کوئی اعتراض جانبداری کی رنگین عینک اتار کر ٹھنڈے دل سے کیا کیجیئے . تاکہ آپکو سچائی کے رنگ واضح دکھائی دے سکیں ...
ویسے تو ہمارے ملک میں دن بھر میں سینکڑوں ںشادیاں طلاقیں اور بھاگا بھاگیاں  ہوتی ہی ہیں . اور کسی کو بھی ان سے( سوائے دعوت اڑانے والوں کے یا جس کے گھر میں یہ وقوعہ رونما ہوا ہو ) قطعی کوئی دلچسپی نہیں ہوتی .
لیکن یہاں معاملہ اس شخص کی شادی کا ہے جو  بیس کروڑ لوگوں کا رہنما, لیڈر , ٹھیکیدار اور
ہمسر قائد اعظم ہونے کا دعویدار ہے .
جو قوم کی  دس کروڑ خواتین  کی عزتوں کی حفاظت کا اختیار لینا چاہتا ہے .
جو اس قوم کے کروڑوں  نوجوانوں کے مستقبل اور کردار سازی کا ذمہ دار بننا چاہتا ہے.
تو اس بدنصیب قوم کو خدارا اتنا تو جاننے کا حق دیجیئے کہ اس دعویدار کی اپنی ذات ,کردار ,سوچ اور اعمال  کی اصلیت کیا ہے ...
کیوں اس کی زندگی کے کسی فیصلے میں اس کے ماں باپ اور بہن بھائیوں کی دعائیں ک بھی شامل نہیں رہیں ?
میں اور آپ اپنے گھر کا چوکیدار رکھنے سے پہلے, سبزی خریدنے سے پہلے جتنی سوچ بچار اور بحث کرتے ہیں کیا ہم اتنا وقت بھی ایسے شخص کے بارے میں آگاہی پر صرف نہیں کر سکتے ?? کیونکہ آہ نے اس کے بارے میں.کچھ بھی نہ سننے اور ناسمجھ کی ٹھان رکھی ہے ......
                           ---------------------

                      

پیر، 19 فروری، 2018

دعائیں ۔ کوٹیشنز۔ چھوٹی چھوٹی باتیں

       

        دعائیں

دعائیں کمانی  پڑتی ہیں. .
آدمی جو دیتا ہے آدمی جو لیتا ہے وہ دعائیں زندگی کے بعد بھی وہ پیچھا کرتی ہیں ..
جبکہ ہماری نیکیاں اور اچھے اعمال ہمیں ہر سانپ بچھو اور آگ کے وار سے بچائیں گے .
سو اعمال صالح پر دھیان دیجیئے..
اچھا سوچیئے ۔ اچھا کیجیئے ۔
آگے کیا ہو گا اسے پھر رہنے دیجیئے ۔
    (چھوٹی چھوٹی باتیں )
          (ممتازملک. پیرس)

بدھ، 7 فروری، 2018

حکیم سعید کی ایک قیمتی۔ انتخاب نظم

یہ نظم آج سے 35 سال قبل حکیم سعید صاحب نے کہی تھی ،

جہاں تک کام چلتا ہو *غذا* سے
وہاں تک چاہیے بچنا *دوا* سے

اگر *خوں* کم بنے، *بلغم* زیادہ
تو کھا *گاجر، چنے ، شلغم* زیادہ

*جگر کے بل* پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعف جگر ہے کھا *پپیتا*

*جگر* میں ہو اگر *گرمی* کا احساس
*مربّہ آملہ* کھا یا *انناس*

اگر ہوتی ہے *معدہ* میں گرانی
تو پی لی *سونف یا ادرک* کا پانی

تھکن سے ہوں اگر *عضلات ڈھیلے*
تو فوراََ *دودھ گرما گرم* پی لے

جو دکھتا ہو *گلا نزلے* کے مارے
تو کر *نمکین* پانی کے *غرارے*

اگر ہو درد سے *دانتوں* کے بے کل
تو انگلی سے *مسوڑوں* پر *نمک* مَل

جو *طاقت* میں *کمی* ہوتی ہو محسوس
تو *مصری کی ڈلی ملتان* کی چوس

شفا چاہیے اگر *کھانسی* سے جلدی
تو پی لے *دودھ میں تھوڑی سی ہلدی*

اگر *کانوں* میں تکلیف ہووے
تو *سرسوں* کا تیل پھائے سے نچوڑے

اگر *آنکھوں* میں پڑ جاتے ہوں *جالے*
تو *دکھنی مرچ گھی* کے ساتھ کھا لے

*تپ دق* سے اگر چاہیے رہائی
بدل پانی کے *گّنا چوس* بھائی

*دمہ* میں یہ غذا بے شک ہے اچھی
*کھٹائی* چھوڑ کھا دریا کی *مچھلی*

اگر تجھ کو لگے *جاڑے* میں سردی
تو استعمال کر *انڈے کی زردی*

جو *بد ہضمی* میں تو چاہے افاقہ
تو *دو اِک وقت* کا کر لے تو *فاقہ*

*لائف کو سپورٹ کریں*
یہ پیغام پیاروں تک پہنچائیں

منگل، 6 فروری، 2018

ہندوپاک سرحد دیوار برلن نہیں ہے


ہندوپاك سرحد دیوار برلن نہیں ہے 
ممتاز ملک .پیرس 

پچھلے دنوں دیوار برلن کے گرائے جانے کے حوالے سے دن 
منایا گیا تو بھارتی پاکستان دشمنوں کے ساتھ کچھ پاکستانی ناعاقبت اندیش لکھاریوں کے قلم.سے بھی بھارت نوازی کے قصیدے پڑھنے کا.موقع ملا . جو ہمیشہ کی طرح "کاش ہندو پاک مل جائیں" کے فلمی ڈائیلاگ سے بھرپور تھے. ان سب کو اپنی قابلیت اگر اپنے ملک کے مفادات اور ترقی کے لیئے استعمال کرنی ہوتی تو واقعی کایسا کر سکتے تھے لیکن ایسا.ان.کی خواہش نہیں تھی تو یہ سب این جئ اوز کی پیداوار ہستیاں ہیں ھو دنیا کی سب سے بڑی ہجرت سب سے بڑے خونی سفر اور سب سے بڑی آبروریزی کی حقیقت کو مٹی دھول میں گم کرنے کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں کیا?
خدا نہ کرے کہ ہندو پاک کی سرحد کوئی ایسا دیوار برلن والا انجام دیکھے
ایسا سوچنے والوں کے بھی منہ میں خاک
بار بار کلچر ایک جیسا کی رٹ لگانے والوں سے سوال.ہے کہ 
کونسا کلچر ایک جیسا ہے ہندو پاک کا ?
وہاں کی متبرک چیزیں ہمارے لیئے حرام ہیں
ان کی آزادی ہمارے لیئے گالی ہے
ان کا کلچر ہمارے لیئے لچر پن ئے
کس اینگل سے کوئی ہند و پاک کلچر کو ایک کہہ سکتا ہے ?
اس لیئے کہ ان  کی کچھ علاقوں میں  بولی جانے والی زبان کسی حد تک آپ کو سمجھ آ جاتی ہے ??
ورنہ باقی سب کچھ تو سری لنکا, نیپال اور بھوٹان  میں بھی ایک جیسا ہے .تو کیا وہاں کا کلچر بھی پاکستان سے مشابہہ ہو گیا ?
انڈیا اور پاکستان دو حقیقتیں ہیں ایک دوسرے سے نوے ڈگری پر موجود .
بھارت کو اپنے دانشوران کی زہنی بالیدگی کرنی ہو گی اور اپنا پیسہ اور وقت سرحد کو لکیر کہہ کر مانتے والے ارمان کو اسی سرحد پر دفن کر دینا چاہیئے اور ان ممالک کو یہ جان لینا چاہیئے کہ
انہیں ایک دوسرے کو اسی حیثیت میں قبول کرنا ہو گا جبھی اس خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے .وگرنہ یہ رسہ کشی چلتی رہیگی.
پاکستان کروڑوں لوگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور ان قربانیوں کے خلاف بات کرنے والا صرف کوئی بے ضمیر انسان یا کسی این جی او کی پیداوار ہی ہو سکتا ہے .
ایک نے فرمایا کہ پاکستان کو اپنے امن کے لیئے بھارت کیساتھ جھک کر چلنا پڑیگا تو ان کے لیئے یہ سوچنا ضروری ہے کہ
پاکستان میں امن اپنے دفاع کو مضبوط کر کے کیا جانا ہے جناب
پڑوسی ہاتھ میں تیزاب کی بوتل لیکر کھڑا ہو تو اس کے سامنے اپنا منہ پیش کر کے اپنے گھر کا اور گھر والوں کا دفاع نہیں کیا جاتا.
ستر سال سے پاکستانیوں  کو این جی او کے ایجنٹ دانشوران نے  اسی دھوکے میں رکھا کہ ہمارا کلچر ایک ہے .
برائے مہربانی اس ہندووانہ پراپیگنڈے کو فروغ دینے کے بجائے
اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ آج پاکستان سے زیادہ بڑی تعداد مسلمانوں کی بھارت میں آباد ہے . وہ جو ذلالت بھری زندگی گزار رہے ہیں . ان کا کلچر بھارت جیسا کیوں نہیں ہے ??میٹھے ضرور بنیئے لیکن
میٹھا بننے کے چکر میں کہیں کوئی ہمیں چبا کر کھا جائے تو پھر حیرت کیسی ...
ہندوستان کی حکومتیں ہمیشہ شرپسند رہی ہیں .. اس میں شک کرنا ایسا ہی ہے  جیساکہ آپ رات میں سورج کے چمکنے کا انتظار کریں .
ہم محبت میں اندھے پن کو تسلیم نہیں کرتے . 
بہت سے بھارتی مردوزن ہمارے بہت اچھے دوستوں میں شامل ہیں . ہم  سبھی بھارتیوں کی, ان کی سوچ کی عزت کرتے ہیں .
لیکن وہاں پر ہمیشہ ہی پاکستان دشمن طبقہ اقتدار میں رہا ہے . ان کے حکومتیں ہمیں دھمکاتی رہیں اور ہماری حکومتیں ہمیشہ ہی ان کے آگے بچھتی رہی ہیں . تو کیا ملا ?
آخر ان کے حکومتیں بھارت کی اکثریت کے ووٹ سے ہی برسر اقتدار آتی ہیں. تو ان کی ہر حکومت کی پشت ہر اسی سوچ کی حامل اکثریت  موجود ہے . اس سچ کو مان لینا چاہیئے .
ہندوپاک تعلقات کی بہتری کا مطلب ہے  اس دنیا کے ایک چوتھائی افراد کی ترقی اور بہتری .
اس میں ہماری  خون سے کھنچی گئی لکیر  مٹانے کی بات گویا  نیزوں ہر چڑھائے گئے خاندانوں سے غداری کے مترادف ہے .
بھارت کو اپنے ہاں مسلمانوں کے حالات اچھے کر کے اور کشمیریوں کو اپنی مرضی سے زندہ رہنے  کا حق دے کر یہ ثابت کرنا ہو گا  کہ وہ بھی انسانیت کا احترام کرتا ہے ..ورنہ سب جھوٹ ہے ...

ہفتہ، 3 فروری، 2018

مارننگ شوز بے حیائی کی دکانیں



مارننگ شوز یا بے حیائی کی دکانیں
ممتاز ملک. پیرس



سالوں پہلے صلاح الدین ایوبی جیسے مجاہد نے کہا تھا کہ کسی معاشرے کو تباہ کرنا ہو تووہاں فحاشی پھیلا دی جائے .
پاکستانی  ٹی وی  شوز مارننگ شو کے نام پر چلائے جانے والے پروگراموں میں  بے حیائی اور بے غیرتی کا طوفان بدتمیزی برپا کیئے ہوئے ہیں . کبھی شادیوں کے نام پر نت نئے فیشن اور آلتو فالتو کے تماشے رسم رواج کے نام پر شامل کر کے لڑکے لڑکیوں کو حرص و لالچ کی دنیا میں پہنچا کر چور ڈاکو اور  جھوٹا بنا رہے ہیں  .
ایک دوسرے سے زیادہ حسین اور جوان بننے کی عجیب مجنونانہ کیفیات میں مبتلا یہ اینکرز پورے قوم کے خواتین اور بچیوں کو میک اپ, فیشن اور  ناچا بنانے کی بھرپور مہم  پر کامیابی سے رواں دواں ہیں . جہاں وہ اپنے لیئے تو ہر  روز لاکھوں کے چیک  کٹواتی ہیں لیکن ان بے حیا اینکرز کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے  کہ انکے گھر کا چولہا پوری قوم  کی غیرت کو بھسم  کیئے دے رہا ہے . انہیں  دیکھ کر بے راہ رو ہونے اور نت نئے مطالبات کرنے والی نوجوان نسل
 کے ماں باپ کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون حرام ہو چکا ہے.  تو دوسری  جانب   یہ ہی شوز لڑکیوں اور  اداکاروں کے مجروں کا بڑے  زروشور کیساتھ ڈانس مقابلے  کے نام ہر اہتمام کروا کر رہے ہیں. اوردین اور دنیا  دونوں ہی برباد کرنے کی مہم میں مصروف ہیں. جس ملک کی یہ بے حیا لوگ نقل کر رہے ہیں ان کے تو مذہب کا حصہ ہے یہ ناچ گانا . آپ کو  کس بت کے سامنے جا کر اپنے رقص کی بھینٹ چڑھانی ئے آخر ? جو ناچ ناچ کر مرنے والے ہو چکے ہو .
ادھ ننگی عورتوں اور بچیوں کا جمعہ بازار سجا ہو ہے گویا . اب کوئی ان کے دعوت گناہ دیتے جسموں سے ٹکرا گیا تو وہ ٹھہرا نانسینس ..تو بیبیو اپنی ہی شرم اور اور سینس کا استعمال کر لو . جو تمہیں پورے کپڑے ہی پہننا نہ سکھا سکی اس پر کون سا سیسنس ڈھونڈنے کو نکلی ہو ?
کہاں ہیں ہمارے ہر چھوٹی چھوٹی بات پر سوو موٹو ایکشن لینے والی عدلیہ . کیا اسے بے حیائی اور بے غیرتی کا یہ طوفان نظر نہیں آ رہا . . کہاں غرق ہو گیا ہے پیمرا جو اس کا نام لینا ہے اور اس کا نام نہیں لینا ہے جیسی باتوں ہر تو پابندیاں لگاتا ہے لیکن جوان بچیوں کے واہیات مجروں پر وہ وہ ریت  میں گردن دبا کر بیٹھ جاتا ہے . کونسا دباو ہے جو ایسے رزیل ہروگرامز مارننگ شو کے نام سے پیش کرنے پر انہیں مجبور کر رہا ہے . بدنام زمانہ اینکرز   پاکستان اور اسلام دشمن این جی اوز کی ایجنٹس کا حق بخوبی ادا کر رہے ہیں .
کون  روکے گا اس قوم کی رگوں میں اتارا جانے والا سلو پوائزن ان مارننگ شوز  کی صورت میں .
دو ایک مارننگ شوز کے سوا کوئی پروگرام ایسا نہیں ہے جو کوئی شریف عورت اپنی بیٹی کو دیکھنے کا مشورہ دے . خود بھی دیکھنے بیٹھ جائے تو پروگرام کے آخر میں سوائے احساس محرومی اور  احساس زیاں کے کچھ بھی لیکر نہیں اٹھتی .
حکومت پاکستان فوری  طور پر ان فحاشی ناموں کو بند کروائے اور ان کے اینکرز اور ٹی وی چینلز کو قرار واقعی سزائیں دے . جج صاحبان بھی کبھی بطور پاکستانی یا بطور مسلمان ہی یہ پروگرام کبھی دیکھ لیا کیجیئے کہ آپ کو معلوم رہے کہ آپ کی ناک کے نیچے کون کون سے گل کھلائے جا رہے ہیں .
اور پیمرا کو.بھی اب کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جانا چاہیئے . یہ پیسہ آپ کی قبروں کا عذاب کم نہیں کرے گا . کچھ آپ بھی اپنے مسلمان ہونے کا نہیں تو اچھا انسان ہونے کا ہی حق ادا کیجیئے . تاکہ یہ طوفان فحاشی اور  بےحیائی  پر بندھ باندھ کر ہمارے معاشرے کی بڑھتی ہوئی بے راہ روی پر قابو پانے میں آپ بھی ایک اچھے انسان اورایک اچھے مسلمان کا کردار ادا کر سکیں .....
                             ----------------


شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/