ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعہ، 30 جون، 2017

بھنور باندھ لیئے پاوں میں

انتخاب / ممتازملک
کلام . قتیل شفائی

رقص کرنے کا ملا حکم جو دریاؤں میں
ہم نےخوش ہو کےبھنور باندھ لئے پاؤں میں

انکوبھی ہےکسی بھیگےہوئےمنظرکی تلاش
بوند تک بونہ سکےجو کبھی صحراؤں میں

اے میرے ہمسفرو تم بھی تھکے ہارے ہو
دھوپ کی تم تو ملاوٹ نہ کرو چھاؤں میں

جو بھی آتا ہے بتاتا ہے نیا کوئی علاج
بٹ نہ جائے ترا بیمار مسیحاؤں میں

حوصلہ کس میں ہے یوسف کی خریداری کا
اب تو مہنگائی کے چرچے ہیں زلیخاؤں میں

جس برہمن نے کہا ہےکہ یہ سال اچھا ہے
اس کو دفناؤ مرے ہاتھ کی ریکھاؤں میں

وہ خدا ہے کسی ٹوٹے ہوئے دل میں ہو گا
مسجدوں میں اسے ڈھونڈو نہ کلیساؤں میں

ہم کو آپس میں محبت نہیں کرنے دیتے
اک یہی عیب ہے اس شہر کے داناؤں میں

مجھ سے کرتے ہیں قتیلؔ اس لئے کچھ لوگ حسد
کیوں مرے شعر ہیں مقبول حسیناؤں میں

ہفتہ، 17 جون، 2017

رشتوں میں محبت کے سنہری اصول

انتخاب / ممتازملک

.
   *رشتوں  میں  محبت  کیسے  پیدا  کریں؟*

1.   *ایک دوسرے کو سلام کریں*  - (مسلم: 54)

2.   *ان سے ملاقات کرنے جائیں*  - (مسلم: 2567)

3.   *ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں* ۔ - (لقمان: 15)

4.   *ان سے بات چیت کریں*  - (مسلم: 2560)

5.   *ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں*  - (سنن ترمذی: 1924،  صحیح)

6.   *ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں*  - (صحیح الجامع: 3004)

7.   *اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں*  - (مسلم: 2162)

8.   *اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں*  - (ترمذی: 2485، صحیح)

9.   *انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں*  - (مسلم: 2733)

10.   *بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں*  - (سنن ابو داؤد: 4943،  سنن ترمذی: 1920، صحیح)

11.   *چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں*  - (سنن ابو داؤد: 4943،  سنن ترمذی: 1920، صحیح)

12.   *ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں*  - (صحیح بخاری: 6951)

13.   *اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں*  - (صحیح بخاری: 6951)

14.   *ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں*  - (صحیح مسلم: 55)

15.   *اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں*  - (صحیح مسلم: 2162)

16.   *ایک دوسرے سے مشورہ کریں*  - (آل عمران: 159)

17.   *ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں*  - (الحجرات: 12)

18.   *ایک دوسرے پر طعن نہ کریں*  - (الھمزہ: 1)

19.   *پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں*  - (الھمزہ: 1)

20.   *چغلی نہ کریں*  - (صحیح مسلم: 105)

21.   *آڑے نام نہ رکھیں*  - (الحجرات: 11)

22.   *عیب نہ نکالیں*  - (سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)

23.   *ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں*  - (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)

24.   *ایک دوسرے پر رحم کھائیں*  - (سنن ترمذی: 1924، صحیح)

25.   *دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں*  - (سورہ مطففین سے سبق)

26.   *ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں*  - (صحیح مسلم: 2963)

27.   *نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو* - ( )

28.   *طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں*  - (التکاثر: 1)

29.   *ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں*  - (الحشر: 9)

30.   *اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں*  - (الحشر: 9)

31.   *مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں*  - (الحجرات: 11)

32.   *نفع بخش بننے کی کوشش کریں*  - (صحیح الجامع: 3289، حسن)

33.   *احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں*  - (آل عمران: 159)

34.   *غائبانہ اچھا ذکر کریں* - (ترمذی: 2737، صحیح)

35.   *غصہ کو کنٹرول میں رکھیں*  - (صحیح بخاری: 6116)

36.   *انتقام لینے کی عادت سے بچیں*  - (صحیح بخاری: 6853)

37.  *کسی کو حقیر نہ سمجھیں* - (صحیح مسلم: 91)

38.   *الله کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں* - (سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)

39.  *اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں* - (ترمذی: 969، صحیح)

40. *اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں* - (مسلم: 2162)

اظہار تشکر. ..PCC

پاکستان کالمسٹ کلب کی جانب سے ممتازملک کو صدر PCC برائے فرانس
بنایا گیا ہے . 
اس اعزاز کے لیئے  میں ممتازملک 
مرکزی چئیرمین PCC ایثار رانا صاحب  
چئیرمین وومین ونگ  ڈاکٹر عمرانہ مشتاق صاحبہ  اور پاکستان کالمسٹ کلب PCC کی پوری  ٹیم کے لیئے اظہار تشکر 
ممتازملک  پیرس

جمعرات، 15 جون، 2017

لو مدینے کی تجلی سے ......

لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں
دل کو ہم مطلع انوار بنائے ہوئے ہیں

اک جھلک آج دکھا گنبد خضری کے مکیں
کچھ بھی ہیں دور سے دیدار کو آئے ہوئے ہیں

سر پہ رکھ دیجیے ذرا دست تسلی آقا
غم کے مارے ہیں زمانے کے ستائے ہوئے ہیں

نام کس منہ سے ترا لیکے  تیرے کہلاتے
تیری نسبت کے تقاضوں کو بھلائے ہوئے ہیں

گھٹ گیا ہے تری تعلیم سے رشتہ اپنا
غیر کے ساتھ رہ رسم بڑھائے ہوئے ہیں

شرم عصیاں سے نہیں سامنے جایا جاتا
یہ بھی کیا کم ہے تیرے شہر میں آئے ہوئےہیں

تری نسبت ہی تو ہے جس کی بدولت ہم لوگ
کفر کے دور میں ایمان بچائے ہوئے ہیں

کاش دیوانہ بنا لیں وہ ہمیں بھی اپنا
ایک دنیا کو جو دیوانہ بنائے ہوئے ہیں

اللہ الله مدینے پہ یہ جلووں کی پھوار
بارش نور میں سب لوگ نہائے ہوئے ہیں

کیوں نہ پلڑا تیرے اعمال کا بھاری ہو نصیر
اب تو میزان پہ سرکار بھی آئے ہوئے ہیں

پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ

کرکٹ ڈپلومیسی اور قومی وقار

کرکٹ ڈپلومیسی اور قومی وقار
ممتازملک. پیرس

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو  انگلینڈ کی ٹیم  کیساتھ  کھیل کر سیمی فائنل جیتنے پر ،ساری قوم کی جانب سے  کپتان سرفراز احمد کو  مبارکباد پیش کرتے ہیں ....اس چمپئینز ٹرافی کے میچز میں ایک بات کو بہت غور سے دیکھیئے ...
کیا وجہ ہے کہ ہماری بہترین اور خوب فارم میں کھیلنے والی ٹیم  سب کیساتھ اچھا کھیلتی ہے لیکن جب یہ ٹیم  ہمارے مخالف ملک انڈیا کیساتھ میدان میں اترتی ہے تو ایسا  لگتا ہے کہ انہوں نے شاید کبھی اپنے محلے میں بھی کرکٹ نہیں کھیلی ہو گی .
کیا وجہ ہے ؟
کیا آپ کو بھی یہ محسوس نہیں ہوتا کہ میچز انڈیا میں ہوں یا انڈیا سے باہر کہیں بھی... ہماری ٹیم کو جیسے  ہماری حکومت کی جانب سے بھی آرڈر ہوتا ہے کہ یہ میچ انڈیا کے کشکول میں ڈال دیا جائے. ....
ہمارے کھیلوں اور خصوصا کرکٹ کو کب تک سیاسی گیم بنا کر انڈیا کو خوش کرنے کی کوشش کی جائے گی .
کیا ہماری حکومتوں کے لیئے سیاست سے بڑھ کر قومی غیرت و وقار بھی کوئی  حیثیت رکھتا  ہے یا نہیں .
ہماری ساری قوم کو اس بات پر غور کرنا چاہیئے کیونکہ ایسی بچگانہ  ہار کے بعد بھی کسی کھلاڑی کے چہرے پر کبھی کوئی ملال نہیں ہوتا . کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ حکومت سے تو جا کر لڑ نہیں سکتے . انہوں نے جو کیا  حکومتی آرڈر پر کیا ...اس بار تو حد یہ بھی ہو گئی کہ انڈین کرکٹ ٹیم کا کیپٹن سارو گنگولی بھی ہکا بکا رہ گیا اور بول ہی اٹھا کہ ہمیں تو پاکستان کیساتھ  میچ کھیلنے  کا احساس ہی نہیں ہوا . بھئی احساس کیسے ہوتا میچ کھیلا جاتا تو مقابلے کا احساس  ہوتا.. .. یہاں  تو میچ آپ کو خیرات میں دے دیا جاتا ہے ..لیکن پاکستانیوں کو اپنی حکومتوں کے اسی کرکٹ ڈپلومیسی کے نام پر قومی وقار سے کھیلنے  کا اب بھرپور نوٹس لینا ہو گا ...
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن مقابلہ کر کے ....جہاں ہر میچ کا بہترین کھلاڑی بوگیاں مارنے لگے سمجھ لیجیئے سرکاری آرڈر آ چکا ہے کہ میچ تحفے میں اگلے کے حوالے کر دیا جائے ..

منگل، 13 جون، 2017

انٹرویو / تفکر ڈاٹ کام . پہچان


http://www.tafacur.com/17731
السلام و علیکم!
امید ہے کہ آپ بخیریت ہوں گے۔ ہم نے تفکر ڈاٹ کام پر ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے، جس کے تحت فیس بک کے گروپ "پہچان" میں پہلے انترویوز لگائے جایں گے  اور پھر تفکر ویب سائیٹ پہ اسی انٹرویو کو شائع کیا جائے گا جو بعد میں کتابی شکل میں بھی دستیاب ہو گا۔
اسی سلسلے میں آپ کے لئے ایک سوالنامہ تیار کیا گیا ہے ۔ ازراہِ مہربانی اسے اپنے جوابات سے نواز کر ہمیں واپس بھیج دیں تا کہ اسے پہچان اور تفکر کی زینت بنایا جا سکے۔
( اگر آپ ان پیج یا یونی کوڈ اردو میںلکھ سکیں تو بہت بہتر ہے ورنہ سادے کاغذ پہ خوشخط تحریر بھی قابلِ قبول ہے)اپنی کچھ تصاویر بھی ارسال کیجئے
             پہچان(سوال نامہ)
1۔آپ کا پورا نام؟
   *ممتازملک
2۔کوئی قلمی نام؟
*ممتاز
3۔کہاں اور کب پیدا ہوئے؟
* 22 فروری 1971ء
  راولپنڈی پاکستان
4۔تعلیمی قابلیت؟
*بی اے
5۔ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
  *گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2
  مری روڈ راولپنڈی
(جو اب ہائر سیکنڈری سکول ہو چکا ہے )
6۔اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
*راولپنڈی، پرائیویٹ
7۔پیشہ؟
*ٹیچنگ ، کونسلنگ،سوشل ورک، شاعری،کالمنگاری
8-ادبی سفر کا اآغاز کب ہوا؟
* لکھنے اور شعر کہنے کا آغاز کب ہوا ؟یہ تو یاد نہیں لیکن اپنی تحریریں باقاعدہ عوامی طور ہر پیش کرنے کا آغاز ہوا 2008 جنوری سے .
9۔اگر آپ شاعر ہیں تو نظم اور غزل میں کس شاعر سے متاثر ہوئے؟
*ویسے تو مجھے ہر لکھنے والے کا کلام اچھا لگتا ہے اور دوسرے سے منفرد لگتا ہے لیکن
منیر نیازی ، محسن نقوی، حبیب جالب، فراز میرے پسندیدہ شاعر ہیں .
10۔کسی شاعر یا ادیب کا تلمذ اختیار کیا؟
  *میں کسی شاعر کا انداز اختیار کرنے کے بجائے اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ کسی بھی شعر کو پڑھتے ہوئے اگر اسی کے انداز میں آپ پر  بھی اسی لب و لہجے میں اشعار کی آمد شروع ہوتی ہے تو یہ آپ کا فرض ہے کہ اسے پڑھنے والوں کی امانت سمجھ کر  اپنے حصے کے طور پر پڑھنے والے کے سامنے پیش کر دیا جائے .
11۔ادب کی کونسی صنف زیادہ پسند ہے؟
  *یہ فیصلہ کرنا میرے لیئے مشکل ہے .کسی معاملے کو سنتے ہوئے یا سہتے ہوئے آپ پر کوئی کیفیت اشعار کی صورت اترنے لگتی ہے تو کبھی نثر  کی صورت وہ صفحات پر لفظ در لفظ دوڑنے لگتی ہے ..اس کیفیت سے نکلنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ صفحہ قرطاس پر عطا کرنے والے نے کیا بکھیرا ہے آپ کے ہاتھوں . شعر یا  نثر..
12۔ادب کی کس صنف میں زیادہ کام کیا؟
  *شاعری، نثر، کہانی سبھی ساتھ ساتھ ہی چل رہی ہیں ...کتابیں دیکھیں تو شاعری پر کام زیادہ نظر آئے گا اور کالمز کی تعداد دیکھیں  تو وہ اس سے زیادہ نظر آئیں گے .
13۔شعری تصانیف کی تعداد اور نام؟
  *اب تک میرے دو شعری مجموعے چھپ چکے ہیں جن کے نام ہیں
*مدت ہوئی عورت ہوئے (2011ء)
* میرے دل کا قلندر بولے( 2013 ء )
سات کتابیں چھپنے کی منتظر ہیں .
14۔نثری تصانیف کی تعداد اور نام؟
  *میرے کالمز کا ایک مجموعہ چھپ چکا ہے . جس کا نام ہے
  *سچ تو یہ ہے ( 2016 ء)
جبکہ چار کتابیں ابھی چھپنے کی منتظرہیں.
15۔اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیے؟
میرے والد قطب شاہی اعوان ملک تھے. ملک خالد لطیف ان کا نام تھا  .ان کا انتقال دسمبر 1996ءمیں ہو گیا تھا .
میری والدہ کا تعلق پختون فیملی سے تھا . ان کا انتقال مارچ 1999ء میں ہو گیا تھا .
میں ایک ہی بہن ہوں.  جبکہ میرے چار بھائی ہیں . میں بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہوں . 
16-ازدواجی حیثیت؟
  * 7جنوری 1996 ء میں میری شادی لاہور کی ایک شیخ فیملی میں ہوئی .  الحمداللہ میں اپنے شوہر شیخ محمد اختر صاحب کیساتھ ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہی ہوں . اوربے شک میری تمام کامیابیوں میں میرے شوہر کی حوصلہ افزائی اور ان کے دیئے اعتماد اور بھروسے کا بڑا ہاتھ ہے . جس کے لیئے میں ہمیشہ انہیں اس کا کریڈٹ دیتی ہوں .
17۔فیملی ممبرز کے بارے میں بتائیے؟
  * میرے ماشاءاللہ تین بچے ہیں . دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ..
بڑی بیٹی نے ابھی گریجوایشن کمپلیٹ کی ہے .
دوسری بیٹی ابھی انٹر کر رہی ہیں  .
چھوٹا بیٹا نویں جماعت میں ہے .
18۔آج کل کہاں رہائش پزیر ہیں؟
میں شادی کے بعد 1998 ء سے ہی پیرس فرانس میں مستقل سکونت پذیر ہوں . میرے بچوں کی پیدائش بھی فرانس میں ہی ہوئی ہے . سوائے بڑی بیٹی کے . وہ ایک سال کی تھیں جب میں اسے لیکر اپنے شوہر  کے پاس فرانس آئی .
19۔بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟
کئی باتوں کے حوالے سے ہمارا بچپن بہت خاص رہا . ہمیں زیادہ گھومتے  پھرنے کی آزادی بلکل نہیں تھی . نہ ہی سہیلیاں بنانے کی اجازت تھی ..ہم حقیقا مارشل لاء میں بڑے ہوئے،  گھر میں بھی اور ملک میں بھی 
20۔ادبی سفر کے دواران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟
ادبی سفر کے دوران میرا ہر پل اور ہر ایونٹ میرے لیئے یادگار ہے . جس کے لیئے میں اللہ پاک کی ہر لمحہ شکر گزار ہوں . میں سب کو عزت دیتی ہوں  اور سبھی نے مجھے بھی عزت سے نوازا ہے.  سب کچھ میری امید سے ہمیشہ ہی بڑھ کر رہا ہے . الحمداللہ
21۔آپ کے پسندیدہ مصنفین؟
ابن صفی ، آصف خان، یونس بٹ ، مشتاق احمد یوسفی، اشفاق احمد ، بانو قدسیہ ، عطاء الحق قاسمی اور بھی بہت سے ...
22۔اخبارات یا رسائل سے وابستگی؟
میں ہمیشہ ہی مطالعے شوقین رہی ہوں . اس لیئے مختلف  اخبارات سے وابستگی بھی ہے.
ویسے کتابوں کی دکان یا لائبریری  سے مجھے نکال کر لانا جوئے شیر لانے کے برابر ہے ..
23۔ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟
  * بہت زیادہ ...باقاعدہ میرے نام اور فوٹو پر کراس بھی لگائے گئے کچھ محبت کرنے والوں کی طرف سے .
لیکن مجھے ہمیشہ ایک بات پر کامل یقین رہا ہے کہ اللہ نے جسے جس کام کے لیئے بھیجا ہے وہ اس  سے وہ کام جیسے چاہے کروا بھی لے گا اور منوا بھی لے گا
انشاءاللہ.  اور اس کی ایک مثال میں خود ہوں . وہ لوگ جو کبھی میری مخالف صف میں خوف بھڑکا کر کھڑے کیئے گئے تھے . آج وہ محبت سے عزت سے میرا ذکر کرتے ہیں تو یقین مانیئے اللہ کے حضور شرم سے نظریں نہیں اٹھا سکتی میں . بس یہ ہی کہتی ہوں
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے
جسے چاہے اس کو نواز دے یہ در حبیب کی بات ہے
24۔ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟
  *جی نہیں  ...
ہم بیرون ملک لکھنے والوں کو حکومت پاکستان نے اپنے کسی باقاعدہ دائرے میں شامل نہیں کیا . ہم اپنی کتابوں کو کیسے آسانی سے میلوں میں پہنچائیں. ہمیں اس کی کوئی رہنمائی حاصل نہیں ہے . ہماری کتابیں سیل کاونٹرز پر کیسے پہنچیں ؟ کچھ علم نہیں . ہم خود ہی پاکستان جائیں تو جو کچھ سمجھ پاتے ہیں وہ ہی اپنے کام اور پہچان کو سامنے لانے کے لیئے کرتے ہیں ورنہ جو نہیں جا سکتے وہ گمنام ہی  رہ جاتے ہیں .  اقرباء پروری کی آگ  نے بہت سے لکھاریوں کے کام کی چتائیں جلا دیں .
25۔اُردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لیے کوئی پیغام؟
* ویسے تو میں  خود کو اس قابل نہیں سمجھتی کہ کسی کو کوئی پیغام دے سکوں ...لیکن اگر کوئی مجھے سننا چاہے تو اس سے یہ ہی گزارش ہے کہ اردو ہماری قومی زبان تو ہے ہی لیکن یہ دنیا کی بہت ہی مہذب، خوبصورت اور  مترنم زبان ہے . اس میں کام کرنا ہو تو پلیز اپنی اردو کا لہجہ اور تلفظ سب سے پہلے ٹھیک کیجیئے . اور خود کو ہر پل اپنی  تصیح کے لیئے تیار رکھیں . ورنہ آپ کا برا تلفظ اور برا  لہجہ آپ کی اردو کی خدمت تو کیا کریگا اس زبان کی بربادی کا سہرا ضرور آپ کے سر ہی بندھے گا .
26۔ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟
لکھنے والوں کے تعارف اور پہچان کو محفوظ کرنے کا یہ سلسلہ بہت ہی خوب صورت اور ضروری ہے . آپ کی اس کاوش کو میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں . اللہ پاک آپکو مزید کامیابیوں سے نوازے . آمین
تاکہ ہم اپنے آنے والے نوجوانوں کے لیئے اپنے کام اور لکھاریوں کی ذاتی معلومات کو محفوظ کر سکیں .
27۔پہچان شعر یا تحریر؟
میرے پہلی کتاب کی ٹائٹل نظم ہی میری پہچان بنی. جو پیش  خدمت ہے .
(مدّت ہوئ عورت ہوۓ )
مجھ سے سہیلی نے کہا
ممتاز ایسا لکھتی جا
جس میں ہوں کچھ چوڑیوں
چھنکارکی باتیں
کچھ تزکرے ہوں چنریوِں کے
اِظہار کی باتیں
اُڑتے سنہری آنچلوں میں
موتیوں کی سی لڑی
پہلی وہ شیطانی میری
پہلی وہ جو میری ہنسی
بالی عمر کی دِلکشی
وہ بچپنے کی شوخیاں
خوابوں میں خواہش کے سراب
دھڑکن کی وہ سرگوشیاں
گوٹا کِناری ٹانکتے
اُنگلی میں سوئیوں کی چُبھن
دانتوں میں اُنگلی داب کر
ہوتی شروع پھر سے لگن
پہلی دفعہ دھڑکا تھا کب
یہ دل تجھے کچھ یاد ہے
وہ خوشبوؤں رنگوں کی دنیا
اب بھی کیا آباد ہے
میں نے کہا میری سکھی
دنیا کیا تو نے نہ تکی
مصروف اِتنی زندگی
کہ چُوڑیاں پہنی نہیں
جو چُنریاں رنگین تھیں
وہ دھوپ لیکراُڑ گیئں
میری عمر کی تتلیاں
اب اور جانِب مڑ گئیں
اب دوپٹوں پر کبھی نہ
گوٹا موتی ٹانکتی ہوں
سوئیاں ہاتھوں پر نہیں اب
د ل کو اپنے ٹانکتی ہوں
خوشبوؤں کے دیس سے
میں دُور اِتنی آگئ
جینے کی خاطر
 مرد سا
انداز میں اپنا گئ
رِشتوں کو ناطوں کو نبھاتے
فرض ادا کرتے ہوۓ
تُو نے جو چونکایا لگا
مدّت ہوئ عورت ......
http://www.tafacur.com/17731
                       -----------

ہفتہ، 10 جون، 2017

انداز فکر ممتازملک کیساتھ


آج 9  جون  2017
جمعتہ المبارک
پروگرام انداز فکر  پارٹ 1
دیکھیئے ممتازملک کیساتھ
Ondesi.tv
اب YouTube.con
پر بھی
https://youtu.be/vj5HG08Vh_8

جمعہ، 9 جون، 2017

دوسرا جمعہ / انداز فکر

9 مئی 2017
رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ
ریکارڈنگ لنک ondesi.tv 
سے یو ٹیوب پر
https://youtu.be/C4zGFb1L6Hc

بدھ، 7 جون، 2017

اردو الفاظ


انتخاب/ممتازملک

ﺍﺭﺩﻭ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﮐﺎ ﺩﺭﺳﺖ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ
*ﺁﻏﺎ ﺷﻮﺭﺵ ﮐﺎﺷﻤﯿﺮﯼ ﻣﺮﺣﻮﻡ*
ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﺑﭽﮧ ﮐﻮ ﮨﻢ ﺑﭽﮧ ﮨﯽ ﮐﮩﺘﮯﮨﯿﮟ
مثلاً ﺳﺎﻧﭗ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ ،
ﺍﻟﻮ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ،
ﺑﻠﯽ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ،
*ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺭﺩﻭ ﻣﯿﮟ*
ﺍﻥ ﮐﮯ لئے ﺟﺪﺍ ﺟﺪﺍ ﻟﻔﻆ
ﮨﯿﮟ ۔ ﻣﺜﻼً :
ﺑﮑﺮﯼ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ : ﻣﯿﻤﻨﺎ
ﺑﮭﯿﮍ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ : ﺑﺮّﮦ
ﮨﺎﺗﮭﯽ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ : ﭘﺎﭨﮭﺎ
ﺍﻟﻮّ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ : ﭘﭩﮭﺎ
ﺑﻠﯽ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ : ﺑﻠﻮﻧﮕﮍﮦ
ﺑﭽﮭﯾﺮﺍ : ﮔﮭﻮﮌﯼ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ
ﮐﭩﮍﺍ : ﺑﮭﯿﻨﺲ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ
ﭼﻮﺯﺍ : ﻣﺮﻏﯽ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ
ﺑﺮﻧﻮﭨﺎ : ﮨﺮﻥ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ
ﺳﻨﭙﻮﻻ : ﺳﺎﻧﭗ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ
ﮔﮭﭩﯿﺎ : ﺳﻮﺭ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ
ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﻌﺾ ﺟﺎﻧﺪﺍﺭﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﻏﯿﺮ
ﺟﺎﻧﺪﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﮭﯿﮍ ﮐﮯ لئے
ﺧﺎﺹ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﻘﺮﺭ ﮨﯿﮟ ۔ﺟﻮ ﺍﺳﻢ ﺟﻤﻊ ﮐﯽ ﺣﯿﺜﯿﺖ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ؛
ﻣﺜﻼً :
ﻃﻠﺒﺎﺀ ﮐﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ،
پرﻧﺪﻭﮞ ﮐﺎ غول،
ﺑﮭﯿﮍﻭﮞ ﮐﺎ ﮔﻠﮧ،
ﺑﮑﺮﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﯾﻮﮌ،
ﮔﻮﻭﮞ ﮐﺎ ﭼﻮﻧﺎ ،
ﻣﮑﮭﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﮭﻠﮍ،
ﺗﺎﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺟﮭرﻣﭧ ﯾﺎ ﺟﮭﻮﻣﮍ ،
ﺍٓﺩﻣﯿﻮں ﮐﯽ ﺑﮭﯿﮍ ،
ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﮐﺎ ﺑﯿﮍﺍ ،
ﮨﺎﺗﮭﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﮈﺍﺭ،
ﮐﺒﻮﺗﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﭨﮑﮍﯼ،
ﺑﺎﻧﺴﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﻨﮕﻞ ،
ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﮭﻨﮉ،
ﺍﻧﺎﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﮐﻨﺞ ،
ﺑﺪﻣﻌﺎﺷﻮﮞ ﮐﯽ ﭨﻮﻟﯽ ،
ﺳﻮﺍﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺩﺳﺘﮧ،
ﺍﻧﮕﻮﺭ ﮐﺎ ﮔﭽﮭﺎ،
ﮐﯿﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﮔﮩﻞ ،
ﺭﯾﺸﻢ ﮐﺎ ﻟﭽﮭﺎ،
ﻣﺰﺩﻭﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺟﺘﮭﺎ،
ﻓﻮﺝ ﮐﺎ ﭘﺮّﺍ،
ﺭﻭﭨﯿﻮﮞ ﮐﯽﭨﮭﭙﯽ،
ﻟﮑﮍﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﮔﭩﮭﺎ،
ﮐﺎﻏﺬﻭﮞ ﮐﯽﮔﮉﯼ،
ﺧﻄﻮﮞ ﮐﺎ ﻃﻮﻣﺎﺭ،
ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﮔُﭽﮭﺎ،
ﭘﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﮈﮬﻮﻟﯽ،
ﮐﻼﺑﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﻨﺠﯽ ۔
*ﺍﺭﺩﻭ ﮐﯽ ﻋﻈﻤﺖ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﺍﺱ ﺳﮯکیجئے ﮐﮧ ﮨﺮ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮐﯽﺻﻮﺕ ﮐﮯ لئے ﻋﻠﯿﺤﺪﮦ ﻟﻔﻆ ﮨﮯ،*
ﻣﺜﻼ :
ﺷﯿﺮ ﺩﮬﺎڑﺗﺎ ﮨﮯ ،
ﮨﺎﺗﮭﯽ ﭼﻨﮕﮭﺎﺭﺗﺎ ﮨﮯ ،
ﮔﮭﻮﮌﺍ ﮨﻨﮩﻨﺎﺗﺎ ﮨﮯ ،
ﮔﺪﮬﺎ ﮨﯿﭽﻮﮞ ﮨﯿﭽﻮﮞ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ،
ﮐﺘﺎ ﺑﮭﻮﻧﮑﺘﺎ ﮨﮯ ،
ﺑﻠﯽ ﻣﯿﺎﺅﮞ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ،
ﮔﺎﺋﮯ ﺭﺍﻧﺒﮭﺘﯽ ﮨﮯ ،
ﺳﺎﻧﮉ ﮈﮐﺎﺭﺗﺎ ﮨﮯ ،
ﺑﮑﺮﯼ ﻣﻤﯿﺎﺗﯽ ﮨﮯ ،
ﮐﻮﺋﻞﮐﻮﮐﺘﯽ ﮨﮯ ،
ﭼﮍﯾﺎ ﭼﻮﮞ ﭼﻮﮞ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ،
ﮐﻮﺍ ﮐﺎﺋﯿﮟ ﮐﺎﺋﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎﮨﮯ ،
ﮐﺒﻮﺗﺮ ﻏﭩﺮ ﻏﻮﮞ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ، ﻣﮑﮭﯽﺑﮭﻨﺒﮭﻨﺎﺗﯽ ﮨﮯ ،
ﻣﺮﻏﯽﮐﮐﮍﺍﺗﯽ ﮨﮯ،
ﺍﻟﻮ ﮨﻮﮐﺘﺎ ﮨﮯ ،
ﻣﻮﺭ ﭼﻨﮕﮭﺎﺭﺗﺎ ﮨﮯ ،
ﻃﻮﻃﺎ ﺭﭦ ﻟﮕﺎﺗﺎ ﮨﮯ ،
ﻣﺮﻏﺎ ﮐﮑﮍﻭﮞ کوں ﮐﮑﮍﻭﮞ ﮐﻮﮞ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ،
ﭘﺮﻧﺪﮮ ﭼہچہاتے ﮨﯿﮟ ،
ﺍﻭﻧﭧ ﺑﻐﺒﻐﺎﺗﺎ ﮨﮯ،
ﺳﺎﻧﭗ ﭘﮭﻮﻧﮑﺎﺭﺗﺎ ﮨﮯ ،
ﮔﻠﮩﺮﯼ ﭼﭧ ﭼﭩﺎﺗﯽ ﮨﮯ ،
ﻣﯿﻨﮉﮎ ٹرّﺍﺗﺎ ﮨﮯ ،
ﺟﮭﯿﻨﮕﺮ ﺟﮭﻨﮕﺎﺭﺗﺎ ﮨﮯ ،
ﺑﻨﺪر ﮔﮭﮕﮭﯿﺎﺗﺎ ﮨﮯ ،
*ﮐﺌﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯﻭﮞ ﮐﮯ لئے ﻣﺨﺘﻠﻒ
ﺍﻟﻔﺎﻅ ﮨﯿﮟ*
ﻣﺜﻼ
ﺑﺎﺩﻝ ﮐﯽ ﮔﺮﺝ،
ﺑﺠﻠﯽ ﮐﯽ ﮐﮍﮎ ، ﮨﻮﺍ ﮐﯽﺳﻨﺴﻨﺎﮨﭧ ،
ﺗﻮﭖ ﮐﯽﺩﻧﺎﺩﻥ ،
ﺻﺮﺍﺣﯽ ﮐﯽ ﮔﭧ ﮔﭧ ،
ﮔﮭﻮﮌﮮﮐﯽ ﭨﺎﭖ ،
ﺭﻭپیوںﮐﯽ ﮐﮭﻨﮏ ،
ﺭﯾﻞ ﮐﯽ ﮔﮭﮍ ﮔﮭﮍ،
ﮔﻮﯾﻮﮞ کیﺗﺎ ﺗﺎ ﺭﯼ ﺭﯼ،
ﻃﺒﻠﮯ ﮐﯽﺗﮭﺎﭖ،
ﻃﻨﺒﻮﺭﮮ ﮐﯽ ﺁﺱ،
گھڑی کی ٹک ٹک،
ﭼﮭﮑﮍﮮ ﮐﯽ ﭼﻮﮞ، ﺍﻭﺭ
ﭼﮑﯽ ﮐﯽﮔﮭُﻤﺮ۔
*ﺍﻥ ﺍﺷﯿﺎﺀ ﮐﯽ ﺧﺼﻮﺻﯿﺖ ﮐﮯ لئے ﺍﻥ
ﺍﻟﻔﺎﻅ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﮐﯿﺠﯿﮯ* :
ﻣﻮﺗﯽ ﮐﯽ ﺁﺏ ،
ﮐﻨﺪﻥ ﮐﯽ ﺩﻣﮏ،
ﮨﯿﺮﮮﮐﯽ ﮈﻟﮏ ،
ﭼﺎﻧﺪﻧﯽ ﮐﯽ ﭼﻤﮏ ،
ﮔﮭﻨﮕﮭﺮﻭ ﮐﯽ ﭼﮭُﻦ ﭼﮭُﻦ
،ﺩﮬﻮﭖ ﮐﺎ ﺗﮍﺍﻗﺎ ۔
ﺑﻮ ﮐﯽ ﺑﮭﺒﮏ ،
ﻋﻄﺮ ﮐﯽ ﻟﭙﭧ ،
ﭘﮭﻮﻝ ﮐﯽ ﻣﮩﮏ ۔
*ﻣﺴﮑﻦ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺍﻟﻔﺎﻅ*
ﺟﯿﺴﮯ
ﺑﺎﺭﺍﺕ ﮐﺎ ﻣﺤﻞ ،
ﺑﯿﮕﻤﻮﮞﮐﺎ ﺣﺮﻡ ،
ﺭﺍﻧﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﻧﻮﺍﺱ،
ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﮎ ،
ﺭﺷﯽ ﮐﺎ ﺁﺷﺮﻡ ،
ﺻﻮﻓﯽ ﮐﺎ ﺣﺠﺮﮦ ،
ﻓﻘﯿﮧ ﮐﺎ ﺗﮑﯿﮧ ﯾﺎ ﮐﭩﯿﺎ ،
ﺑﮭﻠﮯ ﻣﺎﻧﺲ ﮐﺎ ﮔﮭﺮ ،
ﻏﺮﯾﺐﮐﺎ ﺟﮭﻮﻧﭙﮍﺍ ،
ﺑﮭﮍﻭﮞ ﮐﺎ ﭼﮭﺘﺎ ،
ﻟﻮﻣﮍﯼ کی ﺑﮭﭧ ،
ﭘﺮﻧﺪﻭﮞﮐﺎﮔﮭﻮﻧﺴﻠﮧ ،
ﭼﻮﮨﮯ ﮐﺎ ﺑﻞ ،
ﺳﺎﻧﭗ ﮐﯽ ﺑﺎﻧﺒﯽ ،
ﻓﻮﺝ ﮐﯽ ﭼﮭﺎﻭﻧﯽ،
ﻣﻮﯾﺸﯽ ﮐﺎ ﮐﮭﮍﮎ ،
ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﺎ ﺗﮭﺎﻥ
_ﺷﻮﺭﺵ ﮐﺎﺷﻤﯿﺮﯼ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ
“ﻓﻦﺧﻄﺎﺑﺖ“ سے انتخاب

ہفتہ، 3 جون، 2017

انداز فکر ممتازملک کیساتھ / ریکارڈنگ

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=258953344511426&id=134287370311358

جمعہ، 2 جون، 2017

عورتوں کے پانچ عیب


عورتوں کے پانچ  عیب
ممتازملک . پیرس

1- عورتوں کی اکثریت جھوٹ بولتی ہے دوسروں کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیئے..
2- اکثر ناشکری ہوتی ہیں.
3- اکثر چغل  خور ہوتی ہیں.
4- اکثر کچے کانوں کی ہوتی ہیں . جلد دھوکے میں آ جاتی ہیں .
5- اکثر بخیل ہوتی ہیں.
یہ سب اکٹریت کے بارے میں ہے . لہذا جن خواتین میں یہ عیب نہیں ہیں ان کے شوہروں کو  چاہیئے کہ اللہ کا شکر ادا کریں اور
بھنگڑے ڈالیں 😜😜📯📯📯

   عیب دار عورت

ظاہر ہے
* کبھی ماں بن کر بیٹے کے لیئے جھوٹ بولے گی
کبھی بیٹا اسے چھوڑ نہ جائے اس کی ہمدردی اور پیار چھن جانے کے خوف سے جھوٹ بولے گی..
*کبھی میاں اور بیٹے  کو کسی سے کم تر نہ رہ جائے سوچ کر ناشکری کرے گی کہ وہ مقابلے کی دوڑ میں بندھا رہے . سب سے آگے رہے ..
*چغلی کر کے اپنے باپ بھائی بیٹے کو کسی نقصان اٹھانے سے بچانا چاہے گی ..
*وہ مجھ سے زیادہ تو کسی کو چاہنے نہیں لگا ،سوچ کر دوسروں کی باتوں میں آ جاتی ہے . اچھی بھلی  سمجھدار ہو کر بھی کچے کان کی ہو جاتی ہے ..
*اپنے اوپر بھی کئی بار خرچ کرنے سے بخیل ہو جاتی ہے کہیں اس کے شوہر یا بیٹے اور بھائی کو کوئی کمی نہ ہو جائے اس کے سبب..
عیب تو اس میں بہت سے ہیں 😢
پر عیبوب کی وجہ وہی مرد ٹہرا
کبھی بابل
کبھی بھائی
کبھی شوہر
کبھی بیٹا
عورت واقعی عیبوں سے بھری ہے 😦😦😦
ممتازملک. پیرس

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/