السلام علیکم
سبھی محترم دوستوں سے گزارش ہے کہ
میرا کسی بھی سیاسی یا مذہبی پارٹی یا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے . اور اگر کوئی میرے بارے میں ایسی بات کہتا ہے تو وہ آپ سب کو گمراہ کر رہا ہے . میں ایک فری لانسر صحافی اور کالمنگار ہوں .
اور میں کسی بھی اخبار یا فرد کی نہ تو باقاعدہ ملازم ہوں اور نہ ہی کسی کے کنٹریکٹ میں ہوں . اس لیئے مجھے جن لوگوں نے اس بات پر مشورہ دیا کہ مجھے کب کس موضوع پر لکھنا چاہیئے ؟
تو ان سب کو مشترکہ جواب ہے
کہ آپ میرے ساتھ اپنے ادارے کا کنٹریکٹ کر لیجیئے اور میرے کالمز کی تنخواہ مقرر کر دیجیئے . پھر میں آپ کے دیئے ہوئے موضوعات پر لکھنے اور سب سے پہلے آپ کو بھیجنے کی بھی پابند ہونگی .
اس کے بنا مجھے مجبور کرنے کی کوشش نہ کیجیئے. ..
اور میرے بارے میں خود سے پیشگوئی کرنے سے آپ کا کوئی بھلا ہوتا ہے تو خوشی سے کیجیئے
. ویسے ہماری زبان ہی ہمارا تعارف ہوتاہے . کوئی آپ کو بار بار مشتعل کریگا تو یاد رکھیں زبان تو اللہ نے ہر ایک کو دے رکھی ہے . لیکن تہذیب اور سائستگی ہمیں خود سے سیکھنی ہوتی ہے .
خوش رہیں. سلامت رہیں.
والسلام
ممتازملک. پیرس
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں