ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

منگل، 7 فروری، 2017

● (57) سخت مشکل میں ہوں / شاعری ۔سراب دنیا



 (57) سخت مشکل میں ہوں 
           ( کلام:ممتازملک۔پیرس)



میں محبت کے ماروں کی دنیا سے ہوں 
مجھ سے کیجیے وفا سخت مشکل میں ہوں

دور تک درد کی سرحدیں جا چکیں
کوئی دیدو دوا سخت مشکل میں ہوں

زندگی قید میں اک زمانے سے ہے
اب توکر دو رہاسخت مشکل میں ہوں

تجھ سے کوئی بھلائی توقع نہیں 
کوئی کر دے بھلا سخت مشکل میں ہوں

اسکی جاتی ہےجسکی ہو عزت کوئی 
کیا گیا ہے تیرا سخت مشکل میں ہوں

ہر گھڑی جس نے مشکل میں ڈالا مجھے
مجھ سے وہ کہہ گیا سخت مشکل میں ہوں

چھین کر پوچھتا ہے ٹھکانے سبھی 
ہے کہاں آسراء سخت مشکل میں ہوں

جس کو سونپے تھے درجے حفاظت کے وہ
راہزنوں سے ملا سخت مشکل میں ہوں

کہہ کے ممتاز یوں آزمائے گئے 
ہو گئی انتہاء سخت مشکل میں ہوں

اب شش و پنج میں مجھ کو رہنا نہیں 
ہو کوئی فیصلہ سخت مشکل میں ہوں

بھول بیٹھے ہیں پرواز کی جب ادا

در قفس کا کھلا سخت مشکل میں ہوں 
●●●
کلام: ممتازملک.پیرس 
مجموعہ کلام: سراب دنیا
اشاعت: 2020ء
●●● 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/