تعز چھپا ہے تزل کی چادر میں جانے کب دے
شب ازل سے ..
شب ازل سے
ہمارا معاشرہ عورت کی بیچاری قبول کرتا ہے اس کی مضبوطی اور خوداعتمادی سے اسے اخلاقی ہیضہ ہو جاتا ہے .
بقول منٹو کے کہ
ہمارا معاشرہ عورت کو تانگہ چلانے کی اجازت نہیں دیتا لیکن کوٹھا چلانے پر اسے کوئی اعتراض نہیں ...
وجہ.....
اگر وہ عزت سے کمانے لگی تو اس کی بےچارگی پر اپنے ترس کی رال ٹپکانے کے شوقین کہاں جائیں گے ...
اس کے ننگے بدن کو اس کی غربت سمجھ کر مدد کے بجائے ہوس کے کیل کون ٹھونکے گا .....
گویا کہ معززین شہر کا "تعز" انہی فقیروں کے "مذل" ہونے پر قائم ہے ....
سچ کہا ہے شاعر نے کہ
نہ ملتا غم تو بربادی کےافسانے کہاں جاتے
اگر دنیا چمن ہوتی تو ویرانے کہاں جاتے
سچی بات ہے ہمارا معاشرہ تماش بین معاشرہ ہے اب اس کے سامنے بندر ناچے یا کسی کی مفلسی. ..
بس تماشا ہونا چاہیئے ....
ممتازملک.پیرس
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں