ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعرات، 1 دسمبر، 2016

ادھوری اڑان

ادھوری اڑان
ممتازملک. پیرس

اس دنیا میں جہاں مرد طاقتور ہے ،خود مختار ہے ،عقلمند ہے ...
وہاں کتنی عجیب بات ہے کہ اسے کمزور ، بے عقل اور بیوقوف عورت سے ہی  کسی نہ کسی رشتے میں  معافی چاہیئے . اپنی اڑان کو اور اونچا  اڑانے کے لیئے ...کہ اڑان کو اس معافی کے بنا وہ مکمل ہی نہیں کر سکتا ...
☆کہیں باپ ہے تو اس کی بیٹی اس پر اپنی شادی اور زندگی گزارنے کا حق معاف کر دے.اس کے غرور کو بلند کرنے کے لیئے ....
☆کہیں بہن ہے تو اس پر اپنی جائیداد کا حق معاف کر دے ، بھائی کا شملہ اونچا کرنے کے لیئے ...
☆بیوی ہے تو اس کے ساتھ رہنے کے لیئے اپنا مہر معاف کر دے ....
اور اگر اس سے آزادی چاہتی ہے تو اس کے لیئے اس کا ہر محبت کے دعویداری لمحوں کا تحفہ اور تحفظ کے نام پر دیا گھر بار معاف کر دے ..
☆ماں ہے تو اپنے بچوں کے باپ پر بچوں کی زندگی کا ہر اچھا برا  فیصلہ معاف کر دے ...

اور اولاد کو اس کی ہر زیادتی اور گستاخی معاف کر دے ..
ہر بار ایک کمزور ایک طاقتور کو معاف کر دے تاکہ اس کی سلطنت قائم رہے ..یہ تو وہی بات ہوئی نا کہ جس مٹی سے اناج اگا کر ہم زندہ ہیں اسی مٹی کے کلیجے پر جب چاہے چھلانگیں لگا لیں پھاوڑے چلا لیئے .....
ممتازملک. پیرس

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/