ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

ہفتہ، 8 اکتوبر، 2016

گفٹ یا بھتہ ۔ کالم






ہمارے گھرون مین زیورات خریدنے اور پہننے کی شوقین آبادی کی تو کوئی کمی نہیں ہے لیکن جب بات آتی ہے اس سونے پر یا زیورات پر زکوات ادا کرنے کی تو گھروں میں جھگڑے ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ ساس اور شوہر کا حکم ہوتا ہے کہ خاتون اس زیور کی مالک ہے تو وہی اس پر اپنے پاس سے زکواتہ ادا کرے ۔ اب وہ خاتون اپنی کو ذاتی کمائی کا ذریعہ نہیں رکھتی تو اسے کیا کرنا چاہیئے تو ظاہر ہے اپنے زیور میں سے ہی چاہپے کوئی چیز بیچ کر ہی اس کی ذکواتہ ادا کرے لیکن بیچنے کی بات پر اس شوہر اور اس کی امان ہی ولن بن کر کھڑے ہو جائیں گے کہ خبردار تمہاری کیا جرات ہے کہ تم اس زیور کو ہاتھ بھی لگاؤ ۔ بیچنے کا تو سوچا بھی کیسے ۔ 
اگر وہ خاتون جاب کرتی ہے اور اپنی تنخواہ میں سے اس کی زکواتہ ادا کرتی ہے تو بھی میاں جب چاہے وہ زیورات اٹھا کر کبھی کاروبار کے نام پر اور کبھی قرض کی ادائیگی کے نام پر اس سے پوچھے بیچ آتا ہے . اور اگر کبھی پوچھے بھی تو حکم دینے کے انداز میں اس سے چھین کر بیچ آئے گا ۔ ہر دوسرے چیز کے طعنے کی طرح کہ یہ میرا مال ہے تم کیا اپنے باپ کے گھر سے لائی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔
 ایسے زیور کو خاتون کے حوالے کرنا اور اسے مالک قرار دینا اور پھر جب چاہے چھین لینا یہ کون سی ملکیت ہے ؟
اللہ پاک فرماتا ہے کہجو کچھ ایک مرد اپنی بیوی کو دیتا ہے وہ اس جانب سے اس کا تحفہ ہے اور وہ تحفے واپس لینا اس آدمی کی شان کے خلاف ہے ۔ 
تحفہ اس کی ملکیت ہوتا ہے اور ملکیت وہ چیز ہوتی ہے جسے انسان جیسے چاہے استعمال کر سکے ۔ اسے استعمال کرے ، کسی کو دیدے ، پھینک دے ،بیچ دے یہ سب اس کے اختیارات میں شامل ہوتا ہے ۔
گفٹ تب ہوتا ہے جب کوئی چیز آپ کی ملکیت اور استعمال میں ہو . اور آپ کے حالات آپ کو اجازت دیں کہ اس چیز کے دینے سے آپ کی ضروریات پر کوئی اثر نہیں پڑتا . وگرنہ اپنے بچے بھوکے ہوں تو گفٹ تو کیا آپ کی دی ہوئی تو خیرات بھی خدا کو قبول نہیں . کیونکہ
اول خویش بعد درویش
دوسری  بات
تحفہ اپنی خوشی سے دیا جاتا ہے اور جو دوسرے کے دھمکانے اور مجبور کر کے دینا پڑے اسے بھتہ کہتے ہیں
اور بھتہ لینے والے کو صرف گالیاں اور بددعائیں ملتی ہیں محبت نہیں ...
ممتازملک

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/