19ستمبر 2015 میلہ عید الاضحی
رپورٹ / ممتاز ملک ۔ پیرس
آصفہ ہاشمی ،ناصرہ خان ،شہلا رضوی اور انکے گروپ نے پیرس کے علاقے لاکورنیوو میں ایک عید میلے کا اہتمام کیا . جس میں پاکستانی ،انڈین، موریشین ،عرب اور یورپین خواتین نے بھی شرکت کی . اور کھانے پینے ، ملبوسات ،جیولری، میرج بیورو ،بیگز ،چنا چاٹ ،مٹھائی ، دہی بڑے ،گول گپے،پکوڑے سموسے اور بہت سے دوسرے لوازمات کے سٹالز لگائے گئے . چھوٹا سا سٹیج پروگرام بھی تیار کیا گیاجس میں نور نے تلاوت کلام پاک پیش کی ممتاز ملک نے نعت رسول پاک پیش کی . طاہرہ سحر نےبچوں کا ایک خاکہ پیش کیا . خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے اس میلے میں شرکت کی اور اس میں لگائے گئے سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا . اور ایسے پروگرامز کو دوسری کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی . اور میڈیا کے ساتھیوں کا اسے بھرپور کوریج دینے پر شکریہ بھی ادا کیا .
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں