ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

بدھ، 30 جنوری، 2019

محترم استاد ۔ سراب دنیا


محترم استاد
(کلام/ممتازملک ۔پیرس)

بڑے محترم ہیں یہ استاد سارے 
پڑھاتے ہیں قرآن کےہم کو پارے 

بروں کو یہ حق کی نشانی دکھائیں 
جو اچھے ہیں انکو بشارت سنائیں 
یہ گمراہ کے واسطے راہنما ہیں 
سبھی پائیں منزل انہی کے سہارے


بڑے محترم ہیں یہ استاد سارے 
پڑھاتے ہیں قرآن کے ہم کو پارے 

جو استاد اچھا تو ہے خوش نصیبی
ہے شاگرد اچھا تو دنیا اُسی کی
بھلے سے نہ پھر کتنے طوفان آئیں 
پہنچ جائینگے ہم بھی اک دن کنارے

بڑے محترم ہیں یہ استاد سارے 
پڑھاتے ہیں قرآن کے ہم کے پارے 

انہی کی عطا سے خدا مل گیا ہے
اسی رہنمائی میں رب کا پتہ ہے 
یہ قرآں سے جوڑیں سبھی بھید کھولیں 
عنایت ہے انکی کہ یہ ہیں ہمارے 

بڑے محترم ہیں یہ استاد سارے 
پڑھاتے ہیں قرآن کے ہم کو پارے 

حقیقت دکھائیں ہمیں زندگی کی
کہ فرما کے تفسیر یہ بندگی کی
تڑپ یہ سبھی کے دلوں کی مٹائیں 
مسائل کو سلجھائیں دےکے اشارے

بڑے محترم ہیں یہ استاد سارے 
پڑھاتے ہیں قرآن کے ہم کو پارے 

نہ سالوں یہاں وقت کا کچھ ضیاں ہے
یہاں منفرد ہر کسی کا بیاں ہے   
نہیں اور کچھ یہ تو نورالقراں ہے
جہاں پر تراشے ہیں ہیرے یہ سارے


بڑے محترم ہیں یہ استاد سارے 
پڑھاتے ہیں قرآن کے ہم کو پارے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/