تعارف کتاب
ٌمیرے دل کا قلندر بولے ٌ
ہر انسان کے اندر ایک ہی وقت میں دو قوتیں بر سر پیکار ہوتی ہیں ۔ایک وہ جو اسے بار بار برائی کی دلدل میں کھینچتی ہے ۔ اور ایک وہ جو اسے بار بار ان کھڈوں میں گرنے سے بچاتی ہے ۔ اور کیسی عجیب بات ہے کہ ہر انسان میں یہ دونوں طاقتیں بیک وقت موجود ہوتی ہیں ۔ لیکن بھر بھی اچھائی ہر بار کیوں ہار جاتی ہے ۔ میں نے بھی اندر کے شیطان جسے نفس کہتے ہیں سے یہ لڑائی آپ سب کی طرح ہمیشہ لڑی ہے ۔ لیکن اس کے سامنے اچھی قوت جسے لوگ تو ضمیر کہتے ہیں لیکن میں اسے قلندر کہتی ہوں کو کبھی ہارنے نہیں دیا ،۔چاہے اسکے لیئے خود کو ہی کیوں نہ ہارنا پڑے ۔ کیوں کہ دل کا یہ قلندر کبھی رسوا نہیں ہونے دیتا ۔ کسی نے حضرت علی کرم اللہ وجہ سے پوچھا کہ ہمیں کیسے معلوم ہو کہ جو کام ہم کرنے جا رہے ہیں وہ اچھا ہے یا برا ۔ تو آپ نے جواب دیا کہ اگر تمہیں محسوس ہو کہ تمہارا کام کسی کے سامنے آنے پر تمہیں شرمندہ ہونا پڑے گا تو جان لو کہ وہ غلط ہے ۔ تو مجھے بھی لگا کہ یہ ہی آ گہی دینا ہمارے دل کے قلندر کی ذمہ داری ہے ۔ تو میں نے اپنے دل کے اسی قلندر سے دوستی کر لی ۔ آپ بھی اس کتاب کو پڑھ کر جانیئے کہ میرے دل کا قلندر بولے تو کیا بولے ۔۔۔۔
صاحب کتاب:
ممتازملک ۔ پیرس
●●●
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں