ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعہ، 16 اگست، 2013

بھول


بھول

پہلے خوشی سے دل پہ میرے پاؤں رکھ دیا 
  پھر کہہ دیا کہ مجھ سے بڑی بھول ہو گئ  

 کٹھنائیوں کے پار لگایا تو کہہ دیا  
اب ساتھ تیرے زندگی فضول ہو گئ  

 ہم نے جوانی تیری محبت پہ پہ وار دی 
  اب راستوں میں اڑتی ہوئ دھول ہو گئ  

 الفاظ تیرے منہ سے نکلنے کی دیر تھی 
 جو تھی بری وہ بات بھی معقول ہو گئ 

  ہاتھ اٹھنے سے پہلے بھی دعا تو کبھی کبھی 
  کیا جانتے نہیں ہو کہ مقبول ہو گئ 

 مُمتاز ہم قدم بھی ابھی نہ جما سکے 
 دنیا تو انتخاب میں مشغول ہو گئ 

 کلام  مُمتازملک  
..................

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/