ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعرات، 11 جنوری، 2018

آو ہم زینب کو منائیں ۔ سراب دنیا

آو ہم زینب کو منائیں 

ڈرئیے اس دن سے جب
زینب خود سوال کرنے والوں میں کھڑی ہو گی
اور ہم مسئول  بنے سر جھکائے
کہیں اس روز بے ردا نہ کر دیئے جائیں اس دن کی دہشت  سے بچنے کے لیئے
آو خاموشی کو توڑدیں
مل کر اب آواز اٹھائیں
اب خاموش اگر رہ جائیں
کس منہ سے آقا کو  بلائیں
کیونکر آب کوثر پائیں
ہم بھی پیاسے نہ مر جائیں
زینب کے مجرم کو ڈھونڈیں
اور اسے سولی پہ چڑہائیں
زینب ہم سے روٹھ چکی ہے
آو ہم زینب کو منائیں
اپنی ہر زینب کو بچائیں
😭😭😭

غیرت اور چناو



کبھی مٹی کی سادہ سی صاف ستھری رکابی  میں چٹنی ڈال کر آپ کو احترام سے  پروس دی جائے ....😍
ساتھ میں سونے کی  تھالی میں بنا اسے  دھوئے بریانی ڈال کر آپ کے سامنے پٹخ کر رکھ دی جائے ...😬
تو آپ کیا کھانا پسند فرمائیں گے . 😤
مجھ جیسے لوگ تو چٹنی کی رکابی کو ہی تبرک سمجھیں گے  . ...❤
زندگی کے معاملات بھی انہیں دو مثالوں جیسے ہیں . معاملہ بس ہماری غیرت اور چناو کا ہوتا ہے 😤
(چھوٹی چھوٹی باتیں)
ممتازملک. پیرس 

جمعہ، 5 جنوری، 2018

ملک کی حفاظت سب کا حق سب کا ذمہ




ملک کی حفاظت سب کا حق سب کا ذمہ 
ممتازملک. پیرس 



سنا ہے کسی احمق نے اسمبلی میں یہ تجویز پیش کی ہے کہ قادیانیوں  کی فوج میں داخلے پر پابندی لگائی جائے
یہ کیا تک ہے بھائی . ہم اس بات کی بلکل سپورٹ نہیں کرتے..
یقینا کسی احمق نے ہی  یہ تجویز پیش کی ہو گی.
قادیانی بھی دوسری اقلیتوں کی طرح پاک فوج میں شامل ہونے کا پورا حق رکھتے ہیں . کیا وہ پاکستانی نہیں ہیں . یہ درست ہے کہ قادیانی مسلمان نہیں ہیں  لیکن مذہب  کہ بنیاد پر کسی کو بھی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کیسے دیا جا سکتا ہے . ایک گھر میں رہنے والے چار لوگ چاہے کسی بھی مذہب ،رنگ ،نسل یا ذات کے ہوں جب انہیں اس گھر کا مالک قرار دیا جاتا ہے تو وہ اس گھر کی سلامتی اور حفاظت  کے لیئے  ایک جیسا ہی  کردار ادا کرتے ہیں . کیونکہ وہ گھر ہی ان کی پہچان اور جائے پناہ ہے . اب اگر کسی ایک کو اس گھر کا مالک بنا دیا جائے اور باقی کسی کو اس کی ملکیت کا یقین نہ ہو تو اس گھر میں آگ لگے تو اس ایک کے سوا کوئی اسے بجھانے کو آگے نہیں بڑھے گا . کوئی اس گھر کی اینٹیں بھی ان کے سامنے اٹھا کر لے جائے تو بھی وہ گونگے بہرے ہی رہیں گے . کیونکہ  وہ جانتے ہیں کہ ہمارا کونسا یہ اپنا گھر ہے کہ ہم خود کو اس کے لیئے خوار کریں . ہمارا تویہ عارضی ٹھکانہ ہے . نہ رہا تو کوئی اور ڈھونڈ لینگے اس لیئے ہوش کے ناخن لیجیئے .خدارا اس ملک سے محبت ہے تو اس میں رہنے والے ہر انسان کو اس کی ملکیت کا برابر کا حصہ دار سمجھئے . محض ان کے مذہب کی بنیاد پر ان پر پاکستان کی نوکریوں کے دروازے بند کرنا یا یہ کہنا کہاں کی عقل مندی ہے کہ انہیں پاکستان سے محبت کرنے اور اس کی حفاظت کرنے کا حق نہیں ہے .
کیوں مذہب کی مٹی پلید کرنے پر تلے ہوئے ہیں یہ جاہل سیاستدان .....
ہمارا خیال ہے کہ  کسی بھی ملک  کے  ہر شہری کو  اس کی ذاتی خوبیوں خامیوں اور تعلیم و تربیت کے حساب سے ہر عہدے تک جانے کی اجازت ہونی چاہیئے . اس سے وہ اپنےآپ کو اس ملک  کا ذمہ دار اور حقدار شہری سمجھتے ہیں .
ویسے بھی سچ بتائیں کیا اللہ نے میرے اعمال کا حساب آپ سے لینا ہے یا
میری کوئی سزا آپ کو دینی ہے ؟
کیا آپ کے اعمال اور سزا و جزا  میرے حصے میں آئیں گے ؟
نہیں ناااااا
تو پھر سیاسی اور ترقیاتی کاموں میں مذہب کو گھسیڑ کر صرف ملا کو کیوں خوش کیا جائے ...
کیا قرآن پاک یا نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی ملا کو اسلام کا ٹھیکہ دیا تھا ....
اگر ہاں تو حوالہ کوڈ کریں ...
اگر نہیں تو خدا کے لیئے  ہم خود  کو ملا کا شکار بنا کر طالبان اور داعش کا لقمہ بننے سے بچائیں.
اگر ہمیں اس ملک سے پیار ہے تو اس کے ہر رنگ ، ہر نسل اور ہر مذہب کو مکمل آزادی اور محبت دینا ہو گی .

                ------------------

منگل، 2 جنوری، 2018

ہم سب گدھے ہیں ؟



پیرس میں پاکستان ایمبیسی نے ذاتی دوستانے کی بنیاد پر تھوک کے حساب سے ان گھر بیٹھے افراد کو بھی تعریفی  اسناد تقسیم کیں جن کا پہلے پاکستانی میلے سے دور دور تک کوئی واسطہ اور حصہ ہی نہیں تھا . یہ ہماری ایمبیسی کی فراخدلی اور دوست نوازی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے . گویا اسناد نہ ہوئیں . پکوڑے ڈالنے کی ردی ہو گئی ...
لو بھئی تم بھی لے لو
ارے ارے تم بھی لو
ارے ہاں ہاں آپ کا فون کرنا ہی کافی ہے  سند پلیٹ میں رکھ کر آپ کے گھر پہنچ جائے گی فکر نہ کریں
ارے ارے آپ کے گھر کاکا ہونے والا ہے اسی خوشی میں میلے کی یادگار سند بھجواتا ہوں  جناب 😜😜😜

ہم سب کام کرنے والے گدھے
ہم سب ریہرسلیں کرنے والے گدھے
ہم سب فنانس کرنے والے گدھے
اپنی مہربان ایمبیسی کو سلام پیش کرتے ہیں اور آئندہ
ہمیں امید کرنی چاہیئے اور ایمبیسی ابھی سے ہمیں بھی گارنٹی دے کہ ہم بھی گھر میں آرام کریں گے اور ہماری اسناد ایمبیسی تیار رکھے گی انشاءاللہ آخر ہم ہیں پاکستانی ہم تو بولیں گے 😁

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/