ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

اتوار، 24 اپریل، 2016

میرے وطن تیری جنت


میرے وطن تیری جنت
ممتازملک. پیرس

تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس  کے موقع پر  23 اپریل 2016 بروز ہفتہ لاہور ریسٹورنٹ میں تحریک انصاف کشمیر ونگ کی کوآرڈینیٹر محترمہ شہلا رضوی صاحبہ اور جنرل سیکٹری عمران چوہدری صاحب نے ان کے صدر جناب زاہد ہاشمی صاحب کی فرانس میں غیر موجودگی میں انکی ہدایت پر ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا . جس میں اپنے کل اور آج پر ایک نظر ڈالی گئی . اس بات پر زور دیا گیا کہ ہمیں صرف اپنی خوبیوں پر ہی نہیں اپنی خامیوں پر بھی پوری نظر رکھنی ہو گی . جبھی ہم اپنی اصلاح کر سکتے ہیں . پروگرام میں شامل تمام شرکاء کو بات کرنے کا موقع دیا گیا . اور ہر ایک نے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار بغیر کسی لگی لپٹی کے بھرپور انداز میں کیا .اور اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر پلیٹ فارم سے بھرپور انداز میں اٹھایا جائیگا . اور کشمیر  کی آزادی تک یہ سفر جاری رہیگا . شرکاء میں سے  ہر ایک نے اپنی جانب سے مفید مشورے پیش کیئے اور اپنی کسی بھی کوتاہی کو نہ دہرانے کا عہد کیا . اور اس بات پر زور دیا گیا کہ لیڈرز سے محبت ضرور کی جائے لیکن انہیں انسان سمجھاجائے نہ کہ انہیں فرشتہ بنا کر ہر کوتاہی اور کمی سے پاک قرار دے دیا جائے . اسی طور ہم اپنے رہنماوں کو سیدھی راہ پر رکھ سکتے ہیں . کیونکہ ہمارا اصل مقصد ہمارے وطن پاکستان سے محبت اور اسکی کامیابی کے لیئے کوشاں ہونا ہے . یہ ملک ہے تو ہم ہیں ورنہ کچھ بھی نہیں ہے . ہمارا جینا مرنا سب اسی ملک کی خوشیوں اور کامیابیوں سے وابستہ ہے .
تحریک انصاف کا قیام بے شک ہر پاکستانی کے لیئے بلا تفریق و تضاد خوش آئند اور مبارک تھا اور ہے کہ جس کے قیام سے پاکستانی عوام کو دو پارٹیوں کے تسلط سے نجات ملی اور انہیں ایک تیسرا پلیٹ فارم بھی میر آ سکا جہاں سے وہ اپنے ملک میں کچھ اچھا کرنے کی امید کر سکتے ہیں . بطور ایک لکھاری کے کالمنگار کے میں نے کئی بار تحریک انصاف پر ان کے کاموں کے حوالے سے تنقید بھی کی ہے جو ایک لکھاری کا پورا حق ہے کیونکہ ہم سیاسی ورکرز نہیں ہیں . تیسری آنکھ کے طور پر جو کچھ دیکھتے ہیں اسے پڑھنے والے تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں جسے ہمارے کئی کرم فرما پارٹیوں کی مخالفت کا نام دیتے ہیں . شاید ان کی سوچ کا دائرہ یہیں  تک محدود ہو گا . کل بھی ہم وہ لکھ رہے تھے جو حق تھا اور نظر آ رہا تھا آج اگر تعریف میں لکھا ہے تو بھی وہی جو حق ہے اور دکھائی دے رہا ہے . لہذا ہمیں اس پر فخر ہے کہ جب کہا سچ کہا . اور اپنے الفاظ کبھی بیچے نہیں ہیں . نہ ہی آئندہ انشاءاللہ کبھی کوئی ہمیں خرید سکے گا . جو بھی سیاسی پارٹی جب بھی اچھا  کام کریگی ہم اسے سراہیں گے اور جہاں وہ غلط کام یا رویئے میں ملوث ہونگے ہم ان کی پوری کھچائی کریں گے . اور ہمیں پوری امید ہے کہ پاکستان سے محبت کرنے والے چاہے کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں ہمارے اس اقدام پر فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کبھی بھی اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے . کیونکہ ہم سب پاکستان سے باہر رزق کی تلاش میں پردیسی اسے لیئے تو ہوئے کہ ہمارے وطن میں یہ راستے مسدود ہو چکے تھے . ہماری مجبوریوں اور ضرورتوں نے ہمیں ملک بدر ہونے پر مجبور کر دیا . اپنی ماں سے دور کر دیا . صرف اس خواہش میں کہ کل دنیا ہمارے ملک میں ہمارے سمیت بسنے کا ارمان کرے ہم ہر کوشش اور ہر کاوش کرتے رہیں گے . یہ سوچ کر کہ
میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن
ستم شعاروں سے تجھکو چھڑائیں گےاکدن

               ...................

پیر، 11 اپریل، 2016

کوئی بحث نہیں




PUZZLE GLOBE : Stock Illustration

کوئی بحث نہیں
 بس سادہ سا سوال...
 ہمیں اپنی زندگی اخر کس
 اصول کے تحت گزارنی ہے ؟
1- دینی احکام و اختیار یا
2- روایتی اقدار اور 
رسم و رواج
 ممتازملک. پیرس

معافی دینے والے سے زیادہ






Image result for agreement and heartمعافی مانگنا بہادری

معافی دینے والے سے
زیادہ بہادر وہ ہے جو
اپنی غلطی کو قبول
 کرتے ہوئے معافی
 مانگنے کی ہمت 
رکھتا ہو.
 ممتازملک. پیرس

بدھ، 6 اپریل، 2016

شکریہ پریس کلب فرانس




شکریہ پریس کلب فرانس 

ممتازملک. پیرس





2اپریل 2016 بروز ہفتہ پریس کلب فرانس کے زیر اہتمام یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے ایک منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں شرکت دعوت ناموں کے ذریعے رکھی گئی تھی. تمام شرکاء محفل نہایت احترام کیساتھ دعوت نامہ سے مدعو کئے گئے تھے اس لیئے کسی قسم کی ہڑبونگ کہیں بھی کسی موقع پر دیکھنے میں نہیں آئی . پروگرام کے منتظمین میں صدر پریس کلب فرانس  صاحبزادہ عتیق الرحمن صاحب ، سیکٹری میاں امجد صاحب ، صدر خواتین ونگ محترمہ آصفہ ہاشمی صاحبہ شامل   تھیں .  تمام سیاسی اور سماجی اداروں اور پارٹیز  کے مرکزی عہدیداروں اور صحافیوں کی نمائندگی موجود تھی. پروگرام کی صدارت  فرانس میں تعینات ہر دلعزیز سفیر پاکستان محترم غالب اقبال صاحب نے کی . جنہوں نے ہمیشہ کی طرح محفل میں موجود ہر شخص اور ہر بات پر اپنی توجہ مرکوز رکھی . تقریب کی نظامت  میاں امجد صاحب نے فرمائی .پاکستان کے حالات پر تمام مقررین نے اپنے اپنے انداز میں روشنی ڈالی اور اسے بدلنے کے لیئے خود کو بدلنے پر زور دیا . جب تک ہم خود  اپنے آپ کو تبدیل نہیں کریں گے اپنی عادات میں مثبت تبدیلیاں نہیں لائیںگے تب تک یہ سب باتیں محض باتیں ہی رہیں گی . تقریب کی خاص بات تمام کمیونٹی کی جانب سے سفیر محترم جناب غالب اقبال صاحب  کو ان کی خدمات کے اعتراف میں  اعزازی شیلڈ پیش کی گئی . جبکہ ایسے فرنچ پاکستانی نوجوانوں کو شیلڈ پیش کی گئی جنہوں نے کسی نہ.کسی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا . شیلڈ حاصل کرنے والوں میں بہادری کی شیلڈ واصفہ اسلم کو دی گئ جس نے پیرس سے دور اپنی عمارت  میں آگ لگنے پر بروقت فائر برگیڈ کو بھی اطلاع دی اور اپنی جان پر کھیل کر اس عمارت  سے بہت سی جانوں کو بچایا . جس پر تمام فرانسیسی پریس اور میڈیا نے ان پر شاباشی تبصرے بھی شایع کیئے اور اعزازات سے بھی نوازا. جبکہ اس کے علاوہ ڈاکٹر رضوانہ جمیل ، تبسم سلیم ،عاکف غنی  ، کے ٹو سرکل کے ذاکر صدیق ، مسلم ہینڈز کے مبشر ملک  ، یاسر الیاس ،علی اشفاق ، کو بھی شیلڈ پیش کی گئی . تقریب میں پچھلے دنوں سفیر صاحب پر ہونے والے نازیبا الفاظ اور اعتراضات پر مبنی آ رٹیکلز بھی زیر بحث رہے . اور سبھی نے اس پر افسوس کا اظہار کیا اور قرار داد مذمت بھی منظور کی . جبکہ غالب اقبال صاحب نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ انہیں اپنے تین سالہ دور سفارت کاری میں جب بھی کوئی شکایت موصول ہوئی انہوں نے اس پر سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے جب کسی نے ملاقات کا وقت مانگا اسے ہر ممکن وقت دیا گیا ہے . جب کہیں مدعو کیا گیا اور وہ ان تاریخوں پر دستیاب تھے تو ضرور  وہاں  شامل ہوئے ہیں . اس صورت حال میں مجھ پر لچر الزامات کا لگنا میری کردار کشی کرنا نہایت افسوسناک ہے . انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر کیچڑ اچھالنے والوں کو میں چیلنج کرتا ہوں کہ دو بار یہ بے ہودہ حرکت ہو چکی ہے جسے میں نظر انداز کر چکا ہوں لیکن اب میں یہ اعلانیہ کہتا ہوں کہ ایک اور بار یہ حرکت دہرایئے تو میں آپ سب کے سامنے یہ اقرار کرتا ہوں کہ اسے جو بھی شرعی اور قانونی حدود کے اندر سزا موجود ہے اسے وہ دلوا کر رہونگا . 

ہم نے آج تک غالب اقبال صاحب کو بڑی ٹھنڈی میٹھی باتیں کرتے ہی سنا تھا لیکن آج پہلی بار ان کا یہ گرما گرم خطا سن کر معاملے کی سنگینی کا احساس شدت اختیار کر گیا  .خطاب  کے دوران سفیر محترم نے اپنے ماتھے پر آیا پسینہ بھی کئی بار پونچھا  اور  پانی کے دو گلاس بھی پیئے . یہ موسم کا اثر تھا یا سفیر محترم کے جذبات یا دونوں ...
لیکن ان کی ہر بات مدلل تھی اور ہمیں ان سے مکمل اتفاق تھا . 
پروگرام کے اختتام پر وہ ایک ایک سے فردا فردا آ کر ملے انکی خیریت دریافت کی اور  ان کے مسائل بھی دریافت کیئے . امید ہے آئندہ بھی فرانس میں پاکستانی نوجوانوں اور افراد کی محنتوں کو اسی طرح سراہا جاتا رہیگا . اعزازات کی تقسیم کے سلسلے  کو شفاف اور بلا کسی تفریق کے جاری  رکھا جائیگا . یہ ایک بے حد خوبصورت پروگرام تھا.  جسے مزید تیاری سے اور بھی خوبصورت بنایا جائیگا . اس پروگرام میں مجھ ناچیز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی . جس کے لیئے میں صاحبزادہ عتیق الرحمن، میاں امجد اور آصفہ ہاشمی صاحبہ کی تہہ دل سے ممنون ہوں . ایسے پروگرام کی ضرورت کافی عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی.  اس پروگرام کی کامیابی پر ہم دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے پریس کلب فرانس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں .





:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::









منگل، 5 اپریل، 2016

آپ کی اہمیت




                                                         آپ کی اہمیت


کسی کے لیئے آپ تب تک اہم ہیں جب تک اسے آپ سے بہتر کوئی نہ مل جائے . 
چاہے وہ" بہتر" بعد میں کچرے کاڈھیر ہی ثابت ہو . لیکن اس نے ہمیشہ کے لیئے آپ کو، آپ کی محبت کو، آپ کے اعتبار کو کھو دیا . اور کسی انسان کو اس دنیا میں اس سے بڑا اور کوئی نقصان نہیں ہو سکتا . 
 ممتازملک. پیرس



ہم اور ہماری پہنچ




                                         ہم اور ہماری پہنچ

ہم اور ہماری پہنچ یہیں تک ہے کہ کوئ ہمارے گھر والوں سے پوچھے کہ ہم پہنچے ہوئے ہیں تو وہ بتائے ہاں جی پہنچے ہوئے ہیں . بلکہ آج تو سیدھے ہی پہنچ گئے تھے .راستہ پوچھے بنا ہی....
 ممتازملک - پیرس

یا اللہ ہمارے گناہوں کو




یا اللہ ہمارے گناہوں کو

یا اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما ہمیں نیکی کے مواقع عمل کی توفیق کیساتھ عطافرمااور زلزلے سے لرزتی زمین کو سکون عطا فرما.پاکستان کی خیر پاکستانیوں کی خیر فرما.آمین ممتازملک. پیرس

کسی بھی انسان کا کردار




                                   کسی بھی انسان کا کردار

کسی بھی انسان کا کردار ہی اس کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے اور اسے بڑا آدمی بناتا ہے.
 ممتازملک. پیرس

مذہب یا انسانیت

ہم کسی کے دین اور مذہب کو کم نہیں کہہ سکتے ہر انسان اپنے رب سے اپنی حیثیت میں محبت بھی کرتاہے اور رابطہ بھی . میری نظر میں کسی کا مذہب کبھی اہم نہیں ہو سکتا جب تک اس میں انسانیت نہ ہو . مجھے ڈوبتے وقت کوئی ہاتھ بچانے کو ملے تو میں اس ے یہ نہیں ہوچھقں گی کہ بھائی تم مسلمان ہو کہ نہیں . بلکہ سب سے پہلے میرا دماغ یہ ہی گواہی دیگا کہ یہ ایک اچھا انسان ہے جو خدا نے مجھے بچانے کے لیئے بھیجا ہے .

کبھی کبھی صدیوں کا فاصلہ





کبھی کبھی صدیوں کا فاصلہ



See original image

کبھی کبھی صدیوں کا فاصلہ
 لمحوں
 میں طے ہو جاتا ہے 
 تو کبھی دو قدم طے کرنے
 میں عمر بیت جاتی ہے....... 
ممتازملک. پیرس

معاہدے انسانوں کے لیئے










دل یا معاہدہ

See original imageمعاہدے انسانوں کے لیئے ہوتے
 ہیں ناکہ انسان معاہدوں کے لیئے.
 جہاں دل ٹوٹ رہا ہو وہاں معاہدہ 
توڑ دینا زیادہ بہتر ہے.
 ممتازملک. پیرس

ماں چاہے سارے زمانے کی ۔۔۔۔۔۔






ماں چاہے سارے زمانے کی۔۔۔ 



ماں چاہے سارے زمانے کی ماں بن جائے لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ رہتی اپنے ہی بچے کی ماں ہے. جو جگہ جو مرتبہ وہ اپنے بچے کو دے گی وہ اس کے مقابل کسی کو دینے کا حوصلہ نہیں کر سکتی . کوئی مانے یا نہ مانے .......
 ممتازملک. پیرس

اتوار، 3 اپریل، 2016

محبت کبھی بھی جسم سے نہیں

محبت کبھی بھی جسم سے نہیں ہوتی بلکہ رویئے سے ہوتی ہے . ورنہ بدصورت اور بدہیئت لوگ کبھی کسی کے ہمسفر نہ ہوتے . ممتازملک - پیرس

غربت ہو نیا امارت

غربت ہو یا امارت ,ان کا اشتہار لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی , یہ خود بخود حالات کے تھیلے سے کود کر باہر آجاتے ہیں . ہم چاہیں یا نہ چاہیں. ممتازملک. پیرس

ساری دنیا میں مسکراہٹ

ساری دنیا میں مسکراہٹ مرد کی ہو یا خاتون کی اچھے اخلاق کی علامت اور ایک ہمارے ہاں کے کم ظرفوں میں ایک ہی شرمناک اصول "ہنسی تو پھنسی" ممتازملک .پیرس

سارا زمانہ جنہیں فالو کرتا ہے

سارا زمانہ جنہیں فالو کرتا ہو ،اس سے مشاورت کرتاہو،اسکی عزت کرتا ہو ،لیکن اس کے گھر سے اسےیہی سنائی دے گا کہ "پتہ تمہیں کچھ ہے نہیں اور....... " ممتازملک. پیرس

دوسروں کو بات کرنے کا حق

دوسروں کو بات کرنے کا حق نہ دینے والے اور خود ہر وقت بولتے رہنا اپنا ہی حق سمجھنے والے ہی بہت جلد پاگل ہو جاتے ہیں . ممتازملک. پیرس

جس تعلق.میں جس رشتے میں

جس تعلق میں جس رشتے میں ایمانداری اور وفا ہی نہ رہے اس پر بھروسہ کرنا ریت کی دیوار پر تکیہ کرنے جیسا ہے . تو پھر یہ دیوار آج گری یا کل گری کیا فرق پڑتا ہے. ممتازملک. پیرس

جانتے ہیں کسی انسان کے لیئے ماں

جانتے ہیں کسی انسان کے لیئے ماں سب سے اہم کیوں ہوتی ہے؟ کیونکہ وہ اسے ہمیشہ یہ احساس دلاتی ہے کہ وہ دنیا کا سب سے اہم اور خاص انسان ہے. ممتازملک. پیرس

یہ عورت ہی کا ظرف ہے

یہ عورت ہی کا ظرف اور حوصلہ ہے کہ اپنی آنکھوں کے سامنے کوٹھے کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئےدیکھکر بھی اسے جھاڑپونچھکرشوہرسمجھکر سینے سے لگا لیتی ہے . اور ایک مرد کا ظرف ہے کہ عورت کے ساتھ ہوئے کسی حادثے کے بعد اسےساری عمرکیباکرداری اورخدمت کے باوجود کوڑھ کے پھوڑے کی طرح نوچ کر اپنے آپ سے الگ کر دیگا اور اعلان کرتا پھرے گا، "بچ کےرہنایہ بڑی بدکردار ہے بھئی" ممتازملک - پیرس

تبدیلیاں کبھی ایک دم سے

تبدیلیاں کبھی ایک دم سے اور بہت بڑے کاموں سے نہیں آیا کرتیں . بلکہ اس کا آغاز ہمیشہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو اپنانے سے ہوتا ہے . ممتازملک. پیرس

بندہ اب ہر وقت

بندہ اب ہر وقت اتنا بھی سمجھدار نہ بنے کہ ہارٹ اٹیک کروا کر بیٹھ جائے . زندگی میں کبھی کبھی بیوقوف بھی بن جانا چاہئے. زندگی آسان ہو جاتی ہے. ممتازملک. پیرس

سوال کیوں ؟ چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ کوٹیشنز


سوال کیوں؟

اگر سوال کیا جائے کہ"ارے آپ نے یہ کیوں سوچا""آپ نے اس موضوع پر کیوں لکھا " "آپ کو تو بس کچن کہانی لکھنی چاہیئے""آپ بس رومینٹک موضوعات پر لکھا بولا کریں" "بس گھریلو کہانیاں لکھا کریں" تو انہیں بھرپور جواب دیں کہ جناب جب اللہ نے مجھے ایک موضوع پر مخصوص نہیں کیا تو آپ ہیں کون یہ صلاح دینے والے....
         (چھوٹی چھوٹی باتیں)
               (ممتازملک.پیرس)
                    ...........

اپنے دوستوں کو سیڑھی

اپنے دوستوں کو سیڑھی بنا کر بلندی حاصل کرنے کے شوقین کبھی بلندی نہیں پا سکتے.کیونکہ دوست کا کندھا جب بھی ہلے گا آپ کو اسی پل دھول چٹا دیگا . ممتازملک . پیرس

ساری قوم کو 23 مارچ

ساری قوم کو 23 مارچ 1940 کی ڈھیروں مبارک باد قبول ہو. بنا یہ سوچے کہ ہم نے پورا سال اس ملک کے لیئے کون سا تیر مارا ہے...... کتنے برے کام چھوڑے.... کتنے اچھی عادات اپنائیں ..... ممتازملک. پیرس

میں نے بڑی بڑی امیر عورت

میں نے بڑی بڑی امیر عورت دیکھی لیکن کبھی کسی سے یہ نہ سنا کہ میں پرانا شوہر چھوڑ کر نیا لے رہی ہوں . جبکہ ہر امیر مرد کی پہلی سوچ نئی بیوی لے آوں. یہ ہی بات دونوں کے کردار کو ثابت کرتی ہے. ممتازملک. پیرس

انسان کے مشورے میں ہی اس کی

انسان کے مشورے میں ہی اس کی محبت یا نفرت چھپی ہوتی ہے . ممتازملک. پیرس

انسان بھی کیا چیز ہے

انسان بھی کیا چیز ہے.......... بلند ہوتا ہے تو اتنا کہ فرشتے بھی اس کے سامنے سر جھکا دیں اور پستیوں میں اترتا ہے تو ایسا کہ کیڑے مکوڑے اور شیطان بھی پناہ مانگنے لگے . ممتازملک. پیرس

یہ سچ اب ہمیں مان لینا

یہ سچ اب ہمیں مان لیا چاہیئے کہ ملک چلانے کے لیئے مذہب کی نہیں قانون کی ضرورت ہوتی ہیں جو انسانوں کو بحیثیت انسان انصاف ،تحفظ اور برابری عطا کرے. ممتازملک. پیرس

تہذیب اور اخلاق کے دائرے

تہذیب اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر اختلاف بھی برا نہیں لگتا . جبکہ اخلاق سے باہر تو تعریف بھی زہر لگتی ہے. ممتازملک. پیرس

آپ نے کب سے سوچ لیا ۔ کوٹیشنز۔ چھوٹی چھوٹی باتیں


       بازار 

آپ نے کب سے سوچ لیا
 کہ دنیا محبت کا بازار ہے .یہ تو درد کا بازار ہے . ہر موڑ پر محبت ،خوشی،وفا کے ڈبے سے درد کی ہی کوئی نئی تصویر نکل کر ہمارے ہاتھ میں ہوتی ہے.
  (چھوٹی چھوٹی باتیں)
       (ممتازملک. پیرس)

وقت گزرنے کیساتھ

وقت گزرنے کیساتھ ساتھ دنیا کے ممالک اور قوموں نے اپنی برائیوں کو خود سےدور کیا اور ہم وہ ہیں کہ جنہوں نے اپنی خوبیوں کو خود سے دور کر دیا . ممتازملک. پیرس

حق کی لڑائی

حق کی لڑائی ایسی ہی ہوتی ہے کہ سر دیکربھی سرخرو ہوجاتا ہےحسین، اور باطل کی لڑائی ایسی ہی ہوتی ہے جس میں جیت کر بھی ذلیل وخوار ہوجاتا ہے یذید ممتازملک. پیرس

حق کی لڑائی ایسی ہی

حق کی لڑائی ایسی ہی ہوتی ہے کہ سر دیکربھی سرخرو ہوجاتا ہےحسین، اور باطل کی لڑائی ایسی ہی ہوتی ہے جس میں جیت کر بھی ذلیل وخوار ہوجاتا ہے یذید ممتازملک. پیرس

سچ بولیئے اس دن سے پہلے

سچ بولیئے .... اس دن سے پہلے کہ جب آپ جھوٹ بولنے کے بھی قابل نہ رہیں . ممتازملک -پیرس

دھوکا بڑا ہی وفادار

دھوکا بڑا ہی وفادار ہوتا ہے. یہ کسی کو بھی دے آئیں پلٹ کر آپ کے پاس پہنچ ہی جاتا ہے . ممتازملک -پیرس

ضرورتوں کے دامن

یاد رکھو ضرورتوں کے دامن ہمیشہ بھرے اور خواہشوں کے دامن ہمیشہ خالی ہی رہتے ہیں . ممتازملک. پیرس

ابا جی کی اماں جی کے سامنے

ابا جی کی اماں جی کے سامنےخاموشی مصلحت ،محبت،سمجھداری اور بیٹے کی بہو کے سامنے خاموشی بے غیرتی ؟؟؟؟؟؟؟ ممتازملک - پیرس

دنیا بہت بڑی ہے

آج کی خاص بات دنیا بہت بڑی ہے مگر اتنی بڑی بھی نہیں کہ ہم دوبارہ کبھی مل ہی نہ سکیں . لہذا ہر بات اور ہر کام میں وہ حد باقی رہنے دیں کہ جس کے سبب ہمیں دوبارہ ملنے پر ایک دوسرے سے نظریں نہ چرانی پڑیں . ممتازملک .پیرس

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/