ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

ہفتہ، 13 دسمبر، 2025

شتر مرغ والدین ۔ ٹک ٹاک کالم

اج ہم ذرا بات کرتے ہیں ان بے خبر ماؤں کی ،جن کو پتہ نہیں چلتا کہ ان کا بیٹا اور بیٹی کس صحبت میں بیٹھتے ہیں، کس کمپنی میں بیٹھتے ہیں، اور ان کے دوست ، ان کی سہیلیاں کون ہیں ۔
آپ نے اپنے بچوں کو 10 روپے کی چیز لے کر دی، لیکن ان کی جیب سے، ان کے بیگ سے نکلتی ہے 100 روپے کی چیز،
 مہنگے موبائل،  پیزے ، برگرز، آپ کے دروازے پر ڈلیوری ہو رہے ہیں ۔ کیک پیسٹریاں آ رہی ہیں، جناب رات کو بھی غائب ہیں، شام کو بھی غائب ہیں۔
 سہیلی کے گھر گئی ہے ،دوست کے گھر گیا ہے ۔ یہ جو بے غیرتی کو ایک نیا نام "رواج" کا دیا گیا ہے. اس میں آپ اپنی آنکھیں بند کر کے شتر مرغ بنے ہوئے ہیں. اور ریت میں منہ گاڑے بیٹھے ہیں . کہ ارد گرد کوئی خطرہ نہیں ، سب اچھا ہے ۔سب اچھا نہیں ہے ۔ اگر آپ اس وقت کے نوجوان کو گنہگار سمجھتے ہیں، تو ان کے ماں باپ کم گنہگار نہیں ہیں ۔ بطور والدین آپ نے اپنے اپ کو ذلیل کروانے کے سارے اسباب اپنی اولاد کو اپنے ہاتھ سے دیئے ہیں۔  مہنگے موبائل کہاں سے آ رہے ہیں۔  جوڑے کہاں سے آ رہے ہیں  ریڈی میڈ برانڈڈ سوٹ کہاں سے آ رہے ہیں، اور یہ جو سیروں کے لیئے آئے دن غائب ہوتی ہیں،  یہ کہاں سے آ رہی ہیں، کہاں جا رہی ہیں، آپ کو نہیں پتا؟  سب پتہ ہے۔۔۔ اصل میں جب ماں بے غیرت ہو جاتی ہے اور وہ سوچ لیتی ہے کہ جہاں سے آئے ، بس اچھا اچھا کھانے کو مل رہا ہے،  اچھا اچھا سب ہو رہا ہے ۔ لڑکے نے کوئی بڑی مرغی اور لڑکی نے کوئی بڑا مرغا پھانس لیا ہے اور اب سب اچھا ہو جائے گا ۔ یعنی آپ نے اپنی اولاد کو یہ تربیت نہیں دی کہ وہ اپنے آپ کو اپنے پیروں پہ کھڑا کرے۔  کسی لائق کرے اور زندگی غیرت اور شرم کے ساتھ گزارث تو پھر وہ جو بھی کر رہا ہے ۔ معصوم آپ نہیں ہیں۔ آپ کی معصومیت اگر یہ ہے تو پھر یہ سب سے بڑا گناہ ہے اولاد پیدا کرنے کے بعد اپ کو اتنا معصوم ہونے کا حق نہیں رہتا کہ آپ اپنی آنکھیں بند کر لیں اور آپ سوچیں کہ سب اچھا ہے۔  آپ انہیں خود یہ مزہ دے رہے ہیں۔  کہ بیٹا سہیلی کے نام پر دوست کے نام پر سب سات خون معاف ہیں تم لوگوں کو ۔ جاؤ جو تمہارا دل کرتا ہے ، کرتے جاؤ ۔ بس میری یہ عیش موج لگی رہنی چاہیئے ۔ تو کوئی ماں یہ دعوی نہیں کر سکتی کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا۔ میری بیٹی کہاں گئی ؟ کہاں سے آئی؟ کہاں بیٹھی؟ اور بیٹا کیا کرتا ہے؟  باپ نے پیسے نہیں دیئے ، میں نے نہیں دیئے ، اس نے موٹر سائیکل کہاں سے لے لیا ؟ گاڑی کہاں سے لے لی؟ اگر آپ کی اولادیں اس وقت بے قابو ہو چکی ہیں تو اس سے لاتعلقی اس وقت ضروری تھی جب یہ ابتدا ہو رہی تھی۔  بعد میں آپ کا یہ کہنا کہ مجھے تو پتہ نہیں چلا ۔۔۔صدقے آپ کی معصومیت پر۔
 یہ بات نہ آپ کو دنیا میں عزت دلوائے گی، نہ اللہ کے ہاں معاف کروائے گی۔ 
اپنا بہت خیال رکھیے۔
 میں ہوں ممتاز ملک۔
 پیرس فرانس

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/