ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

منگل، 25 دسمبر، 2018

میرے وطن کا ۔۔۔۔ سراب دنیا


میرے وطن کا خیال رکھنا 
کلام/ممتازملک. پیرس

🌹میرا تو دن رات ہے وظیفہ ,میرے وطن کا خیال رکھنا 
خدا کے در پر جھکا کے سر کو
 یہ ایک ہی تو سوال رکھنا

🌹کسی کی امداد پر جیئیں نہ
کسی سے مانگیں مدد کبھی نہ
ہر ایک فرد وطن کے اندر 
کوئی نہ کوئی کمال رکھنا

🌹ہمارے وعدوں کا پاس رکھنا ہمارے لفظوں کا مان رکھنا
ہمارے دشمن کو زیر رکھنا
ہماری عظمت بحال رکھنا

🌹جو تیری رحمت سے نہ ہوخالی تیرے کرم سے قریب تر ہو
ہزیمتوں سے بچائے ہم کو
 ہمارے سر پر وہ ڈھال رکھنا

🌹بہت ہوا ہے سفر دکھوں کا
 بہت سے صدمے اٹھا چکے ہیں 
ہمیں تو دنیا کے واسطے اب
محبتوں کی مثال رکھنا

🌹 وہ جن کے باعث جہان بھر میں
مذاق بنتے رہے ہمیشہ 
وہ سارے کِینے حسد دلوں کے
 وہ بغض دل سے نکال رکھنا

🌹اے آنے والی ہماری نسلو
 تم  اپنے اخلاق اور عمل سے 
جو ہم سے پورے نہ ہو سکے تھے
وہ خواب سارے سنبھال رکھنا

🌹وہ جسمیں ہم بڑھتے جائیں آگے
رکیں نہ ممتاز  آئیں آگے 
ہر اک زمانہ ہو وہ زمانہ
ہر ایک سال ایسا سال رکھنا

میرا تو دن رات ہے وظیفہ
میرے وطن کا خیال رکھنا 
    -------

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/