ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

ہفتہ، 29 نومبر، 2025

نام لیا ہے میں نے ۔ اردو شاعری ۔ باردگر


 

زندگی جب بھی تیرا نام لیا ہے میں نے 
 کتنی خاموشی سے دل تھام  لیا ہے میں نے

حد سے زیادہ تجھے کرتے جو تواضع دیکھا
اپنی اشکوں سے بھرا جام لیا ہے میں نے

جس بلندی میں گراوٹ ہو نہیں ہے منظور
فیصلہ آج  سر بام لیا ہے میں نے 

اس کا چرچا یہاں محفل میں ہوا ہے کیونکر
وہ جو تنہائی میں پیغام لیا ہے میں نے

تجھکو احساس گناہ ہو گا کسی دن اسکا
بیوفائی کا جو الزام لیا ہے میں نے 

تم تو الفاظ سے ممتاز ہوئے ہو لیکن
اپنی آنکھوں سے یہی کام لیا ہے میں نے 
         ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/