ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

منگل، 16 ستمبر، 2025

تنہا رہ گئے وہ ۔ اردو شاعری ۔


قدر نہیں کرتے جو انکو چھوڑنا بہتر
باتیں ساری سنت سیانے کہہ گئے وہ

اپنے آپ کو سمجھا جس نے بازیگر
آج بھرے مجمعے میں تنہا رہ گئے وہ

دشمن نے دشوار کیا پر رب نے آساں
مشکل تھے حالات مگر سب سہہ گئے وہ

کل تک سایہ دیتے تھے وہ کاٹ کے لوگو
لاشوں جیسے مٹی کے سنگ بہہ گئے وہ

جب طوفان تھما تو عقل تھی رسواحیراں
کیوں نہ پہلے بات کی زیر تہہ گئے وہ 

حاسد کو ممتاز میرا ہونا نہ بھایا 
بدبختوں کے ہاتھوں کھیلے شہہ گئے وہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/