A HISTIRY OF DENISH LITRETURE
ڈینش شعرو ادب کی مکمل تاریخ
صدف مرزا کے قلم سے
صدف مرزا کے قلم سے
700 صفحات پر مشتمل ایک تاریخی کتاب
ممتازملک ۔ پیرس
ممتازملک ۔ پیرس
دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی خواتین گئیں ان میں سے سوائے انگلش بولنے والے
ممالک کے ان خواتین کی تعداد ہمیشہ ہی بہت کم رہی ہے جنہوں نے ان ممالک میں
جا کر باقاعدہ وہاں کی زبانیں سیکھی ہوں ۔ یا وہاں باقاعدہ کوئی ملازمت اختیار کی
ہو ۔ ماسوائے چند ایک خواتین کے ۔ انہی خواتین میں سے یہ تعداد اور بھی محدود
ہو جاتی ہے جب ان کا تذکرہ علم و ادب کے حوالے سے کیا جائے ۔ بلکہ یہ کہنا بے
جا نہ ہو گا کہ مردوں میں بھی یہ تعداد آٹے میں نمک ہی کے براہر ہے ۔ لیکن آج ہم
خود کو بجاء طور پر بہت خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ ہمیں ایک ایسی پاکستانی
خاتون کے استقبال کا موقع مل رہا ہے جنہوں نے نہ صرف اردوزبان میں پاکستان
اور جہاں جہاں یہ زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے کی ادبی دنیا میں بہت تیزی سے
اپنی جگہ بنائی اور نام پیدا کیا .بلکہ ڈنمارک جیسے ملک میں ڈینش زبان میں نہ
صرف مہارت حاصل کی بلکہ ڈینش اور اردو کے امتزاج سے ایک خوبصورت اور
شاندار کتاب پر کام کیا اور اسے اس پایہ کی تخلیق بنانے کے لیئے اپنی زندگی کے
سات سال صرف کیئے کہ جسے نہ صرف پاکستانی اور ڈنمارک کے ادبی حلقوں
نے بھرپور پذہرائی بخشی بلکہ اسے ڈنمارک کی یونیورسٹی کے ادبی سیکشن میں
پڑھائے جانے کے لیئے بھی بہترین کتاب قرار دیتے ہوئے اسے وہاں کے نصاب
میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
یہ خاتون ہیں محترمہ صدف مرزا صاحبہ ۔
اب ان کے بارے میں یہ فیصلہ کرنا کسی بھی قاری کے لیئے بہت ہی مشکل ہے کہ
یہ خاتون شاعرہ اچھی ہیں یا نثر نگار ۔ یہ مکالمہ اچھا لکھتی ہیں یا کہانی اچھی بنتی
ہیں کیونکہ ان کی ہر تحریر شروع کرنے والے کو اختتام تک باندھے رکھنے کا ہنر
جانتی ہے ۔
آج ہم جس شاندار کتاب کی پہلی بین االاقوامی تقریب رونمائی کے لیئے یہاں پیرس
میں منتظر ہیں ۔ وہ کوئی عام سا موضوع اور سو پچاس صفحات پر مشتمل تخلیق
نہیں ہے بلکہ سات سو صفحات پر مشتمل ایک بھرپور ضخیم کتاب ہے . جو
ڈنمارک کی تاریخ کو مختلف حوالوں سے ستائیس حصوں میں بیان کرتی ہے ۔ اس
کتاب میں پتھروں کے دور سے لیکر اب تک کی زبان کی ترقی کےسفر کا احوال
بیان کیا جاتا ہے تو اس سے وابستہ ان تمام سماجی اور سیاسی حالات پر بھی نظر
ڈالی جاتی ہے جو کہ اس سفر میں وقوع پذیر ہو رہے تھے ۔ اس کتاب میں وہ
تاریخی حقائق بھی بڑے جامع انداز میں بیان کیئے گئے ہیں جو کہ یہاں کےہر دور
میں ادب اور ادبی حالات پر اثرانداز ہوتے رہے ہیں ۔
ہر ملک کی طرح ڈنمارک میں بھی وہاں کے پاسپورٹ کے لیئے وہاں کی زبان اور
معاشرت سے آگاہی ایک بنیادی شرط ہے. تو یہ ضرورت بھی اس کتاب کے
مطالعے سے بجا طور پر پوری ہوتی ہے .
اس کتاب کے مطالعے سے آپ کو نہ صرف ڈنمارک کے بلکہ پورے سکینڈے نیویا
کے حالات سے بھی آگاہی حاصل ہوتی ہے .
یہاں ہم سکینڈے نیویا اور ڈنمارک کے اس زمانے میں جھانکتے ہیں جہاں وائی کنگز
کے حالات بکھرے ہوئے ہیں تو کہیں دیو ملائی کہانیاں زندگیوں کا حصہ بنی ہوئی
ہیں . کہیں توہم پرستی کی ایسی دنیا آباد ہے کہ کسی بھی عورت کو کوئی بھی اسکی
کسی ہمت اور جرات کے جواب میں چڑیل قرار دلوا کر زندہ جلا سکتا تھا . ایک خاتوں کے لکھاری ہونے کا خیال یا شاعرہ ہونے کی صلاحیت بھی اس کا جرم قرار دے دی جاتی ہے. جہاں اس کی زندگی کو اس حد تک تنگ کر دیا جائے کہ وہ خود اپنی موت کو گلے لگا لے .
ڈینش بادشاہوں کے لیئے محلاتی سازشیں ہوں یا قید و بند اور جلاوطنی کی ڈراونی
داستانیں یہ سب کچھ ایک شاعر کی نظر سے کیا منظر پیش کرتا ہے اور ایک
شاعر کا قلم اس درد کو کیسے بیان کرتا ہے . یہ سب کچھ اور اس سے بھی کہیں
زیادہ طلسم اس کتاب میں بند ملے گا . یہ کتاب آپ کو ایک پرانی دنیا کو نئے انداز
میں دریافت کرنے کا موقع عطا کرتی ہے .
اس کتاب میں اپنے اپنے ادوار کے معروف ڈینش شعراء کے کلام کے خوبصورت
تراجم بھی شامل کیئے گیئے ہیں جو ہمیں اس وقت کےزہنی معیار سے آگاہی بخشتے ہیں .
اس کتاب میں پچلھے پانچ سو سالوں میں ڈنمارک میں ہونے والے تمام شاہی ادوار کا بھرپور جائزہپیش کیا گیا ہے جو اپنے اپنے زمانوں میں ادبی کاموں پر اپنے اثرات چھوڑتے رہے ہیں۔ بادشاہوں کا یہ ہی زمانہ جب عالمی جنگوں کے دوراہے پر پہنچتا ہے تو ادب کی دنیا کا انداز ایک اور رنگ میں رنگا ہوا نظر آتا ہے جہاں ایک جانب لاکھوں کروڑوں لوگوں کی اموات کے نوحے سنائی دیتے ہیں تو ان گنت جدائیوں اور ناقابل یقین ملاپ کے قصے بھی نظر آتے ہیں ۔ کہیں یہ عالمی جنگیں ملکوں ملکوں تباہی کے آثار چھوڑتی اور سرحدوں کے ازسر نو تعین کی جانب انسانوں کو بڑھاتی ہوئی اختتام پذیر ہوتی ہیں تو کہیں مختلف معاملات میں خواتین کی شمولیت کے احساس کو انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے مختلف تحریکوں کے آغاز کی نوید سناتی ہیں ۔
یہاں پر یورب بھر میں عموما اور ڈنمارک میں خصوصََا ان نسائی تحریکوں کا حوالہ دینا بھی انتہاتئ ضروری ہے جنہوں نے ٹھیک آج سے ایک صدی قبل ڈنمارک کی خواتین کے لیئے ووٹ کے حق کو یقینی بنا کر ڈنمارک کی ترقی میں خواتین کے کردار کے لیئے راستے کھولے بلکہ ان کی ہر شعبے میں شمولیت کی ضرورت پر مہر تصدیق ثبت کر دی ۔ کہ اس کے بعد خواتین کو اپنے حقوق کے لیئے ان کے تحفظ کے لیئے بے شمار راستے ملتے چلے گئے ۔ لیکن ان خواتین کی قربانیوں اور صدیوں کی جد جہد کو یہ ڈنمارک ہی نہیں بلکہ پورا یورب سلام پیش کرتا ہے ۔ کہ جس کی وجہ سے یہاں ایسے قوانین بنانے کی راہ ہموار ہوئی جس نے عورت اور بچوں کو نہ صرف زندہ رہنے کا حق دیا بلکہ ان کی تعلیم اور زندگی کے ہر بنیادی حق کے حصول کے لیئے ہر قدم پر انکی پشت پناہی کی ۔
گویا سات سو صفحات پر مشتمل یہ ضخیم کتاب آپ کو ڈنمارک کے پچھلے پانچ سو سال کے ارتقائی سفر پر لیجاتی ہے ۔ جہاں ڈینش ادب آپ کو ہر رنگ کی حقیقت
سے روشناس کراتے ہوئے تاریخ کے انمٹ نقوش آپ کے ذہن پر چھوڑتے ہوئے آپ
کو سوچوں کے بھنور میں جُھلاتے ہوئے آج کے ڈینش اردو کے اس حسین سنگ مِیل پر لا کر حیران کھڑا کرتا ہے ۔
اپنے اپنے ادوار کے معروف ڈینش شعراء کے کلام کے خوبصورت تراجم بھی اس کتاب کا اہم حصہ ہیں ۔
جس میں یہ ملاحظہ فرمایئے
Thomas Hansen Kingo 1634-1703
دنیا سے اکتاہٹ اورعقبی سے الفت
1634 - 1703
Hver har sin skæbne
مقدر سب کا اپنا ہے (1681) ( 1694 - 1764)
ہینس ایڈولف
Den yndigste Rose er funden
1732
Nikolai Frederik Severin Grundtvig
1783 – 1872
زندوں کا جہاں یا زندوں کی سرزمین
Ambrosius Stub (1705-1758)
1740 Den kedsom vinter gik sin gang
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Ewald, Johannes Da jeg var syg
جب میں علیل تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Johannes Ewald 1743
"GULDHORNENE" 1802
طلائی سینگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Adam Gottlob
کشور حسین شاد باد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنمارک ، میرے اجداد کی سر زمیں
Danmark, mit Fædreland 1850 دلکش ہے ہماری ماں بولی
1859 Sophus Claussen سوفس کھلائوسن (1865-1931)
”Imperia” امپیریا 1909 Poul Henningsen 1894- 1967 1940
Kaj Munk 1943
Halfdan Rasmussen
Bare en regnvejrsaften.
جس میں یہ ملاحظہ فرمایئے
Thomas Hansen Kingo 1634-1703
THOMAS KINGO
Hans Adolf Brorson
مقدر سب کا اپنا ہے (1681) ( 1694 - 1764)
خوبصورت ترین گلاب مل گیا
"De levendes Land" (1824)
زندوں کا جہاں یا زندوں کی سرزمین
اکتا دینے والا زمستانی موسم رخصت ہو چکا ہے
1740 Den kedsom vinter gik sin gang
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Ewald, Johannes Da jeg var syg
’’ شاہ کرسچن بلند مستول کے پاس ایستادہ تها ""
Johannes Ewald 1743
"GULDHORNENE" 1802
طلائی سینگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Adam Gottlob
کشور حسین شاد باد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنمارک ، میرے اجداد کی سر زمیں
Danmark, mit Fædreland 1850 دلکش ہے ہماری ماں بولی
1859 Sophus Claussen سوفس کھلائوسن (1865-1931)
”Imperia” امپیریا 1909 Poul Henningsen 1894- 1967 1940
1915- 2004
ہمارے ہونٹوں پر مہریں لگائی جا سکتی ہیں اور ہاتھ باندھے جا سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاجوردی گلِ لالہ
Den blå anemone
Halfdan Rasmussen
Bare en regnvejrsaften.
1944
صرف موسمِ برسات کی ایک شام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غرض کہ ہر نظم بے مثال ہے اور اپنے اندر ایک پورے دور کو سمیٹے ہوئے نظر آتی ہے ۔ پاکستانی کی حیثیت سے آج ہم محترمہ صدف مرزا صاحبہ کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے پھر سے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی بیٹیاں دنیا میں کہیں بھی موقع ملتے ہی اپنا ہنر منوانا اور اپنے پرچم کو سربلند کرنا خوب جانتی ہیں .
محترمہ صدف مرزا صاحبہ ہم آپ کو پوری قوم اور خصوصََا اہل پیرس کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آپ کی مزید ترقی کیلئے نیک خوایشات کا تحفہ آپ کی نظر کرتے ہیں ۔ کیونکہ کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جن کے آگے
دنیاوی تحائف بیکار نظر آتے ہیں .
دنیاوی تحائف بیکار نظر آتے ہیں .
پاکستان زندہ باد
پاکستانی بیٹیاں پائیندہ باد
.....................
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں