ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

پیر، 16 فروری، 2015

سفر نامہ / زندگی گزارنے کا نیا ڈھب


سفر نامہ ( حصہ اول)
زندگی گزارنے کا نیا ڈھب
ممتازملک ۔ پیرس



ہم لوگوں نے اپنی زندگیوں کو سات پشتیں سنوارنے کی فکر میں ہی اپنی اکلوتی جان کو عذابوں میں گرفتار کر لیا ہے. اپنے اس پہلے اوراکلوتے  سیاحتی دورے نے ہمیں سکهایا کہ ہمارا دین ہمیں کم میں خوش رہنے اور کل کی فکر الله پرچھوڑنے کا جو درس دیتا ہے ۔ اس میں کس قدر بے حساب سکون اور اطمینان کا خزانہ چھپا دیا ہے . دنیا کے مال و متاع نہ جوڑنے  اور اولادوں کے غم نه پالنے کا جو سبق ہمارا دین دیتا ہے وہی اصل میں کامیابی کی کُنجی ہے۔ جب  فرانس کے اس علاقے کوغانسوں میں ہمیں چھٹیاں گزانے کا موقع ملا ۔  تو سوچا کہ اس  سفر کی روداد آپ سے بھی ضرور بانٹیں گے ۔
یہ سفرہمارے  علاقے کی میری جسے پاکستان میں شاید یونین کونسل کہتے ہیں کے تحت تھا جو کہ کم بجٹ میں اپنے علاقے کے لوگوں کے لیئے سیاحتی دوروں کا اہتمام کرتے رہتے ہیں ۔ ہمارے ساتھ ہماری رہنمائی کے لیئے ہمارے سینٹر کی نوجوان 22 سالہ فرنچ نومسلم جولی تھی ۔ جو ایک بہت اچھی گائیڈ ، میزبان اور مہربان دوست  ہیں ۔ عملے کی تین خواتین نے تقریبا 60 سے 70 خواتین و حضرات جو کہ اپنی اپنی فیملی کیساتھ تھے کو بڑی ہی مہارت سے اس سات دن  کے سفر میں ہر ایک چیز کا خیال رکھ کر اپنے ذمہ دار ہونے کا پورا احساس دلایا ۔ تمام فیملی کے بچوں کو الگ سے اوروالدین کو الگ سے رہائشی کمرہ ایک بڑی اور بہترین عمارت میں ( جو کہ ہماری میری کی ہی ملکیت ہے ) رہائش فراہم کی گئی ۔ کمروں میں صاف ستھرے پلنگ پر صاف ستھرے پلنگ پوش بچھے ہوئے تھے ۔ ہر کمرے میں ہر فرد کے لیئے الگ سے دیوارگیر الماری نصب تھی ۔  سب نے اپنے اپنے کمروں میں اپنا سامان ترتیب سے رکھا ۔ کیونکہ ساری رات سفر کے بعد ہم صبح پہنچے لہذا آج سب کو ناشتے کے بعد دوپہر تک سونا چاہیں تو سونے کی اجازت تھی ۔ ہر کمرے میں صاف ستھرے باتھ روم اور ٹائلٹس موجود تھے ۔ ٹھنڈے اور گرم پانی کا بہترین انتظام تھا ۔ سب نہا دھو کر کپڑے بدل کر تازہ دم ہو گئے ۔  ہر صبح 8 بجے سے 10 بجے تک کھانے کے بڑے ہال میں ترتیب سے لگے میز کرسیوں پر جام ۔ جیلی ۔ مکھن، ڈبل روٹی ،  کارن فلیکس ،  پھل ،چائے ، کافی ، دودہ  کیساتھ ناشتے کا بھر پور انتظام ہوتا ۔ ہم لوگ گیلری والے کمروں میں بڑی سے گیلری میں کھڑے ہو کر  پوری وادی کا نظارہ کر سکتے تھے۔ صبح کا ابھرتا ہوا سورج دیکھنے کا جتنا مزا یہاں آیا سچ پوچھیں تو کبھی پاکستان میں یہ نظارہ دیکھنا نصیب ہی نہیں ہوا ۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم سحر میں بیدار نہیں ہوتے بلکہ یا تو آبادیوں کے بیچ گھروں میں یا اگر کسی پہاڑی مقام پر چلے بھی جائیں تو خواتین کے نصیب میں صبح یہ نظارہ دیکھنا  نہیں ہوتا ۔ کہ اس کے لیئے باہر نکلنا ہو گا جو کہ پسندیدہ نہیں سمجھا جاتا ۔ خیر اگست میں کیونکہ صبح 5 بجے ہی ہو جاتی ہے ۔اس لیئے فجر پڑھنے کیلئے اٹھ کر تسبیح کرتے ہوئے خنک سویر میں بڑی سی شال لپیٹے صبح کا سورج نکلتے دیکھنا بڑا ہی حسین لمحہ تھا ۔ سب لوگ اپنے کمروں میں ہیٹرز آن کیئے گرم بستر میں دبکے ہوئے تھے ۔ اور ہم بچوں کے ساتھ والے کمرے کے دروازے میں انہیں فورا اٹھنے اور نماز کی تیاری کا حکم دیکر بڑے سکون سے بڑی سی راہداری میں چہل قدمی کرتے ہوئے سورج میاں کا انتظار بھی کیا اور نظارہ بھی ۔ اور اسے اپنے موبائل فون کے کیمرے میں محفوظ بھی کر لیا ۔    
 یہ علاقہ پیرس سے تقریبا 7 گھنٹے کی مسافت پر ہے ۔ یہاں سے سوئیزر لینڈ کا بارڈر محض ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی مسافت پر ہے ۔ یہاں پر دنیا کے ایسے  خطرناک ترین اور بہت ہی تنگ ترین پہاڑیی گزر گاہیں بھی ہیں ۔ جہاں ایک وقت میں ایک ہی گاڑی یا کوئی بس بامشکل ہی گزر سکتی ہے ۔اکثر کمزور دل خواتین و حضرات اس راستے سے یا تو سفر ہی نہیں کر سکتے یا پھر گاڑی سے اتر کر پیدل راستہ طے کرنا مناسب سمجھتے ہیں ۔

 ہر جگہ ان کی صفائی پسندی دیکھ کر یوں محسوس ہوا کہ شاید اس سرزمین پر ابھی آدم نے بھی قدم نہیں رکھا اور ہم ہی دنیا کے پہلے انسان ہیں جو یہاں پاؤں رکھ رہے ہیں ۔ کمال کی صفائی اور نفاست ہے ان لوگوں کے مزاج میں ، کمال کی شائستگی ہے ان کی گفتگو میں ،ان کا کمال کا احساس ذمہ داری ہے ۔ جس کی ایک سادہ سی مثال لے لیں کہ کبھی بھی کسی سے راستہ پوچھ کر دیکھیں ، مجال ہے کہ کوئی آپ کو غلط راستے پر ڈال کر ٹھٹھہ لگائے اس وقت تک آپ کو راستہ سمجھائیں گے جب تک آپ خود یہ نہ کہہ دیں کہ بہت بہت شکریہ مجھے سمجھ آ گیا ہے ۔ اور اپنے ہر کام کو بھول کر اتنی توجہ سے سمجھائیں گے کہ گویا دنیا میں اس سے ذیادہ ضروری کام تو کوئی ہے ہی نہیں ۔ ہر آدمی نے زندگی میں کوئی ایک فلیٹ یا گھر قسطوں پر لے لیا 12 پندرہ سالوں میں ادائیگی مکمل اور آپ اسی گھر میں رہتے رہتے ہی مالک مکان بھی بن گئے ۔ یہ تو ہے فرانس کی عمومی بات، لیکن کوغانسوں کی خاص بات یہ رہی کہ ہمیں پاکستان کے سوات۔ کاغان، ناران سب یہاں دیکھنے کو مل گیا۔ ٹھنڈے شفاف پانی کے چشمے ، یخ ندیاں ، آبشاریں ، بلند ترین پہاڑ ، خوبصورت صاف ستھرے غار، شاندار چئر لفٹس جس میں ایک ہی وقت میں چھ سے آٹھ لوگ باآسانی بیٹھ سکتے ہیں پورے ایک کمرے جتنا سائز تو ہوتا ہے ان کا۔ مجال ہے کہ مقررہ تعداد سے زیادہ کوئی اس میں سوار ہو سکے ۔ یہاں یورپ بھر سے بھی اور فرانس سے بھی بے شمار لوگ چھٹیوں میں کبھی سکیٹنگ کے لیئے ، کوہ پیمائی کے لیئے پیرا گلائڈر سائیکلسٹ ، گیسی غبارے میں سفر کرنے کے شوقین یہاں جوک در جوک آتے ہیں ۔ اور ہم جیسوں کو بھی محظوظ ہونے کا پورا موقع دیتے ہیں کیونکہ یہ ساری اکٹیوٹیز اپنی آنکھوں سے موقع پر دیکھنے کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے ۔  سردیوں میں یہاں لوگ یورب بھر سے سکیٹنگ کے لیئے آتے ہیں ۔ سچ کہیں تو اگر یہ سب کچھ ہم اپنی آنکھوں سے نہ دیکھتے تو شاید کبھی یقین ہی نہ کرتے کہ ایسے دلفریب نظارے یہاں یورپ یا فرانس میں بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں ۔ 
                                                              جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
                                                               ممتازملک ۔ پیرس
                                  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منگل، 10 فروری، 2015

خدائی مہمان ۔ کالم۔ سچ تو یہ ہے





(10) خدائی مہمان 
تحریر: ممتازملک۔ پیرس




کتنی عجیب سی بات ہے کہ وہ لوگ جو اپنے گھروں کے نرم بستر ، اپنی ماں کی گرم آغوش اور اپنے گھر کا لذیذ اور تازہ کھانا چھوڑ کر پانی کی ایک چھاگل اور جیب میں گڑ کی ڈلی اور چنے رکھے ساری ساری رات خطرناک ترین محاذوں پر آنکھ چھپکے بنا گزار دیتے ہیں کہ ہماری قوم سکون کی نیند سو سکے ۔ اور پھر اسی قوم کے چند کم ظرف لوگ اٹھ کر بڑے ڈھیلی زبان سے انہیں یہ انعامی جملے سوغات کریں کہ کیا ہوا یہ فوجی ہی تو ہے اور فوج ہماری نوکر ہے ۔ اسے ہم تنخواہ دیتے ہیں ۔ تو اس کا ایک جواب تو یہ ہو سکتا ہے کہ آپ فوج سے باہر کیوں ہیں؟ کیونکہ ان کا کام کوئی مشن نہیں ، محض نوکری ہے تو یا تو یہ نوکری کرنے والے بے وقوف لوگ ہیں یا پھر آپ  کو بھی  ان جیسی ایک آسان نوکری ضرور کرنی چاہیئے ۔ ایک چیونٹی بھی جہاں اپنے موسموں کے حساب سے اپنی رہائش اور خوراک کا محفوظ انتظام کرتی ہے تو وہاں کبھی ریت کے ٹیلوں پر، کبھی چٹیل میدانوں پر ، کبھی برف پوش چوٹیوں پر، یہ جانتے بوجھتے ہوئے کہ ان کی دوبارہ اپنے گھر والوں سے جیتے جی ملاقات ہو سکے یا نہ ہو سکے ، جو ہر بار اپنے گھروالوں سے آخری ملاقات کر کے ہی ہنستے مسکراتے  اپنے محاذوں پر روانہ ہو جاتے ہیں۔ کون ہیں یہ لوگ؟ 
یہ وہی تو نہیں جنہیں اقبال نے کہا کہ  
یہ غازی یہ تیرے پُراسرار بندے 
جنہیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی 
دو نِیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ انکی ہیبت سے رائی
دوعالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو 
عجب چیز ہے لذت آشنائی 

یہ زمین پر لوگوں کی جانوں کی حفاظت سے عشق کرنے والے نایاب لوگ جو دکانوں پر نہیں بِکتے  ۔ جو دعاؤں سے مخصوص ماؤں کے ہاں جنم لیتے ہیں ۔ دنیا میں اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہیں اور غازی یا شہادت کا تاج سروں پر سجائے رخصت ہو جاتے ہیں ۔ کہیں بوڑھی ماں رہ جاتی ہے ، کہیں معصوم بچے ان کی راہ دیکھتے رہ جاتے ہیں ، کہیں دلہنیں ہاتھوں پہ رچی مہندی میں انہیں کھوجتی رہ جاتی ہیں ، کہیں بہنیں اپنی ڈولی کو کندھا دینے کی آس میں دروازے پرنظر گاڑے منتظر رہ جاتی ہیں ، تو کہیں باپ اپنی کمر کی ہڈی ٹوٹنے کی درد لیئے لاٹھی کی تلاش میں گرا رہ جاتا ہے ، لیکن یہ شہزادے اپنی الگ ہی شان لیئے بے پروائی کا سہرا سر پر سجائے مسکراتے ہوئے جاں سے گزر جاتے ہیں ۔اور اگر ہم جیسے کم ظرف لوگ انہیں یہ سنا کر اپنا سینہ پھلا لیتے ہیں کہ یہ ہمارا نوکر ہے ۔ تو لعنت ہے ایسی سوچ پر ۔ کام کا عوضانہ ضرور ہوتا ہے ، لیکن جان کا کوئی عوضانہ نہیں ہوتا ہے ۔ جو انسان اپنی جان ہتھیلی پر لیئے اسے ہماری حفاظت پر لٹا چکا ہے اس کے نام اور خاندان کے سامنے تو ہمیں نظر اٹھا تے ہوئے بھی کم از کم چار بار ضرور سوچنا چاہیئے کہ 
 کیا یہ اتنا آسان ہے ؟
 کیا یہ میں بھی کر سکتا ہوں ؟
کیا یہ بیوقوفی ہے ؟
کیا میں اپنے بیٹے کی لاش یوں اسی طرح اتنے آرام سے اٹھا سکتا ہوں ؟ 
فوجی کبھی بھی بنایا نہیں جا سکتا۔ انسان یا تو پیدائشی ذہنی طور پر ہی فوجی ہوتا ہے یا پھر ایک عام آدمی ہوتا ہے ، کیونکہ یہ جذبہ ماں کی کوکھ سے لیئے ہی انسان اس دنیا میں آتا ہے ۔  ایسے میں یہ ہماری سوچ کی کمزوری ہے کہ کسی کی جان کی قیمت کبھی بھی محض چند ہزار ماہوار تنخواہ ہو سکتی ہے ۔ ہم اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کہ فوجی صرف نوکری نہ ملنے کی وجہ سے فوج میں جاتا ہے تو یہ  ہماری خام خیالی بلکہ پست خیالی کا ثبوت ہے ۔ اگر ایسا ہو تا تو ہمارے نبی پاک ﷺ سرحد پر گزاری ہوئی پہرےداری کی  ایک رات کو ہزاروں راتوں کی عبادت سے بہتر  کبھی بھی  قرار نہ دیتے ۔ ہم انہیں اور کچھ نہیں دے سکتے تو نہ سہی ، لیکن کم از کم عزت تو دے ہی سکتے ہیں ۔ اور اپنی زبان کو بھی بات کرنے سے پہلے الفاظ تولنے پر مجبور کر سکتے ہیں کہ ہم کسی عام سے اپنے لیئے جینے والے انسان  کے لیئے بات نہیں کر رہے بلکہ ہم بات کر رہے ہیں خدائی مہمانوں کی ۔ جو ہمارے بیچ ہماری ہی حفاظت کے لیئے اللہ کے ہاں سے بھیجے جاتے ہیں ۔ یاد رکھیں کہ تنخواہوں پر جسم تو مل سکتے ہیں ۔ لیکن جذبے نہیں کیونکہ جذبوں کی کوئی قیمت  نہیں ہوتی۔
                       ●●●
تحریر: ممتازملک 
مجموعہ مضامین:
سچ تو یہ ہے 
اشاعت :2016ء 
●●●


نعت ۔ میرے آقا آ گئے ۔ اے شہہ محترم





آگئے جی آگئے میرے آقا آ گئے
(کلام/ممتاز ملک۔پیرس)


آگئے جی آگئے میرے آقا آ گئے
آگئے جی آگئے میرے آقا آ گئے

عبداللہ کی آنکھ کا تارا
آمنہ بی کا راج دلارا
فاطمہ بی کا بابا پیارا
چھا گئے جی چھا گئے 
کل جہاں پہ چھا گئے
آگئے جی آگئے میرے آقا آ گئے
آگئے جی آگئے میرے آقا آ گئے

بارہ ربیع الاول آیا 
ہر اک گھر میں خوشیاں لایا
ہر ماں کو بیٹا دلوایا
ماؤں کو بچا گئے 
غم سے بچا گئے
آگئے جی آگئے میرے آقا آ گئے
آگئے جی آگئے میرے آقا آ گئے

سارے جہاں میں رحمت بنکر
سارے یتیموں پہ شفقت بنکر
عورت کے لیئے عظمت بنکر
آسرے دلا گئے
بستیاں بسا گئے
آگئے جی آگئے میرے آقا آ گئے
آگئے جی آگئے میرے آقا آ گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



بدھ، 4 فروری، 2015

عمر بھر کا روگ پولیو / ممتازملک ۔ پیرس

                                           


                         عمر بھر کا روگ پولیو     
                                      ممتازملک ۔ پیرس
                                           
والدین کی جہالت اور بے حسی کآ دنیا میں اولاد کے لئے سب سے بڑاعذاب یاتحفہ خوفناک بیماریوں کی صورت میں نازل ہوتا ہے. ہم بڑے حیران ہوئےجب اس بارپاکستان میں ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے ایک پڑھی لکھی عورت کو دیکھا کہ جس  نے ہزار بار بهی گهرکی بیل بجانے پر یہ کہہ کر پولیو کے قطرے پلانےوالی ٹیم کی خواتین پر دروازہ نہیں کهولا کہ یہ قطرے ہمارے بچوں کو بانجه بنانے کے لیئے پلائے جاتے ہیں. اس په افسوس کہ اپنی پہلی بیٹی پر تین سال کی عمر تک نہ چل سکنے کی وجہ سے ہزاروں روپیہ خرچ کرنے والا شوہر بهی گهر میں بیوی کی ہاں میں ہاں ملا رہا تها  جو کہ خود بھی کوئی ان پڑھ دیہاتی نہیں ہے . یہ واقعہ کسی دیہات کا نہیں ہے بلکہ ایک بڑے شہر کے معروف علاقے کا ہے. دیہاتو ں میں رہنے والے تو نیم ملُاّؤں کے ہاتهوں کٹه پتلی بنے ہوئے ہیں ۔ لیکن شہر وں میں رہنے والے ماں باپ کو کیا عقل بهی اب کوئ حکومت خرید کر دے گی.  اس بات کو میڈیا کے بهرپور ساته کی ضرورت ہے کہ اس بات کو اب بار بار اٹهایا جائے ،اشتہارات میں ,ٹاک شوز میں ,ڈرامواں میں ,کہ اپنی اولادوں کے دشمن بنکر انہیں ملک کے لیئے ایک ناسور اور اپنی ذ ندگی کے لیئے ایک امتحان نہ بنائیے.  اپنے بچوں کو تمام خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے پیدائش کے پہلے سال میں اور پانچ سال کی عمر تک تمام کورس مقررہ وقت پر لگوا کر انہیں زندگی میں تندرستی کا حسین تحفہ دیجئے ۔ کہ کسی بھی انسان کے لیئے دنیا میں صحت سے بڑا کوئی تحفہ ہو ہی نہیں سکتا ۔ کسی ماں باپ کی ذمہ داری اولاد کو پیدا کرناہی نہیں ہوتا بلکہ اس بچے کی اچھے ماحول میں پرورش ، اس کی خوراک صحت ، تعلیم اور تربیت کا انتظام کرنا بھی ان کے بنیادی حقوق میں شامل ہیں ۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ابھی آپ اپنے بچے کو ان میں سے کچھ نہیں دے سکتے  تو اس بچے کے ساتھ آپ کی محبت کا اصل ثبوت یہ ہی ہے کہ آپ اسے اس دنیا میں لاکر  لولا لنگڑا ،بیمار ، جاہل ،بھوکا ،ننگا رکھنے کی بجائے اسے اس دنیا ہی میں نہ لائیں ۔ کیونکہ آپ نے یہ تو بہت سن لیا کہ بچے کی پیدائش کمانے والے دو ہاتھ ساتھ لاتی ہے لیکن آپ کو یہ نظر نہیں آتا کہ ان دو ہاتھوں کو کمانے کے لائق ہونے تک کم از کم بیس بائیس سال تک پالنا بھی پڑتا ہے اور اسکے ہاتھوں کو کمانے والے ہاتھ بنانے سے پہلے اسکے ساتھ کھانے والا منہ اور بھوکا پیٹ  ہوتا ہے ۔  اس پر آپ اسے اپاہچ ہونے کے عذاب میں بھی مبتلا یہ کہہ کر کر دیں کہ جی اللہ کی مرضی ، تو ایسی کوئی بات حق نہیں ہے کیونکہ اللہ اپنے بندوں پر کبھی ظلم نہیں کرتا ۔ یہ انسان ہی ہے جو جانتے بوچھتے خود اپنے آپ کو مشکلوں اور تباہیوں میں ڈالتا ہے ۔ ویکسینیشن کے چند قطرے آپ کے گھر کے دروازے تک حکومت پلانے کو لے آئی ہے ۔ اب آپ اسے اپنے بچے تک نہ پہنچنے دیں تو آپ سے زیادہ بڑا دشمن اس بچے کا اور کوئی بھی نہیں ہو سکتا ۔ زندگی میں کبھی بھی اپنے بچے کے سامنے جب بھی آپ اس بات کا اعتراف کریں گے تو یاد رکھیں وہ آپ کو کبھی معاف نہیں کریگا ۔ اور اس کے معاف نہ کرنے پر خدا بھی آپکو کبھی معاف نہیں کریگا ۔ اپنے آپ کو اپنی اولاد کی نظر میں معتبر رکھنے کے لیئے ضروری ہے کہ اپنے ہر میسر اور حلال ذرائع کو اپنی اولاد کی بہتر پرورش کے لیئے استعمال کریں ۔ اور انہیں زندگی میں جن جن برائیوں اور بیماریوں سے بچانے کے  جو بھی وسائل ممکن ہیں انہیں استعمال کرنے میں کوئی پس و پیش مت کیجیئے ۔ اچھے ماں باپ بنیئے ۔ اپنے فرائض ادا کیجیئے تاکہ آپ کی اولاد بھی آپ کے لیئے صدقئہ جاریہ بننے کی بھرپور کوشش بھی کرے اور خواہش بھی ۔
                                      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہفتہ، 31 جنوری، 2015

●(13) سن محرم میرے آج زرا/ کالم۔ سچ تو یہ ہے




(13) سن محرم میرے آج زرا            تحریر: ممتازملک۔ پیرس


                                         
اللہ پاک کی جانب سے قائم حدود ہی میں ہماری سلامتی اور بقاء ہے ۔ محرم اور نا محرم کے فرق کو مذاق نہیں بنانا چاہیئے۔ آج ماڈرن ازم کے نام پر ہم لوگوں نے اپنی عزتوں کو خود ہی داؤ پر لگا دیا ہے ۔ آج کی عورت کو اگر یہ بات سمجھ میں آ جائے کہ آزادی اور کامیابی کا جھوٹا خواب دکھانے والے، انکی آنکھوں کی وہ بینائی بھی چھین لیتے ہیں جو انہیں اندھیرے اجالے کا فرق بتاتی ہے ۔ تو شاید وہ اپنے آپ کو بچانے کی کوشش بھی کریں لیکن جن کے دلوں پہ اللہ نے قفل لگا دیا ہو، انہیں دن کا سورج بھی کسی اندھیرے سے نہیں نکال سکتا ۔ بدقسمتی سے ہم لوگوں نے اپنے ہی گھروں کو گناہوں کی دعوت گاہ بنا دیا ہے ۔ عام سی بات ہے گھر میں دو بیٹے ہیں ایک کی بیوی لائی جاتی ہے ۔ دوسرے بیٹے کو یعنی دیور صاحب کو بھابی سے بات کرنے اور اس کے پردے کا خیال رکھنے کی صلاح دینے والا لڑکے کی ماں کو بہت برا لگے گا ارے بھائی ہے اس کا ۔ اب ان خاتون کو کون عقل دے کہ جو بھائی اللہ نے اس کے لیئے نہیں بنایا وہ ان کے کہنے پر اسکا بھائی کیسے ہو گیا ۔ یہ فیصلہ خدا کریگا کہ کون کسکا بھائی ہے اور کون کس کا باپ ، یا ہمارے ابّا جی اور امّاں جی نیا قانون بنائیں گے ۔ اس پر دیور صاحب جتنی تانک جھانک حسب توفیق ہو سکے بھاوج سے ضرور کرینگے ۔ رہی سہی کسر گھر میں آنے والے نندوئی، بہنوئی اور دوسرے مرد رشتہ دار پوری کر دینگے۔ لڑکی اگر تھوڑی احتیاط برتنے کی کوشش کرے اور پردہ رکھنا بھی چاہے تو جھٹ سے اس پر مغرور ہونے کا لیبل لگا دیا جائے گا کہ لو جی بڑا نخرہ ہے۔ ہمیں تو اپنے لائیک ہی نہیں سمجھتی۔ جان بوجھ کراسے مجبور کیا جائے گا کہ جاؤ اس کے ساتھ چلی جاؤ۔ اس کے ساتھ آ جاؤ ۔اگر گھر میں کوئی نہیں ہے تو بھی لڑکی کسی کے لیئے گھر کا دروازہ نہ کھولے تو بھی اسے اس کی احتیاط نہیں بلکہ پورا خاندان اپنی بے عزتی کا نام دے دیگا۔ اگر گھر میں بہو اپنے کمرے کو اندر سے بند کر کے بیٹھے کہ گھر میں مرد رشتہ دار ہیں کوئی بے دھڑک نہ چلا آئے تو یہ بھی اسے بہو کا عیب ہی گنا جائے گا جبکہ یہ بہت ضروری ہے کہ گھر میں بھرے پُرے سسرال میں لڑکی اپنے آپ کو محفوظ کرنا چاہے تو اپنے کمرے میں کسی کام سے یا آرام کی غرض سے جائے تو کمرہ اندر سے بند رکھے ۔ لیکن کہاں جناب ایسا کرنے پر لڑکے کے گھر والے واویلا نہیں مچا دیں گے ۔ انہیں کسی لڑکی کی عزت سے زیادہ اپنے جعلی رسوم عزیز ہیں جس میں گھر کی بہو ایک کل وقتی ملازم ہے۔ اسکی نہ تو کوئی حرمت ہے نہ ہی کوئی عزت ۔ جبکہ اگر وہ اپنے لیئے الگ گھر کا مطالبہ کرے تو بھی اسے اس کا ناجائز مطالبہ کہا جائیگا ۔ جبکہ اسلام میں سختی سے اس بات کی تاکید کی گئی ہے ۔ کہ لڑکی کو اس کا الگ پرائیویٹ کمرہ یا گھر لے کر دینا اسکے شوہر کی ذمہ داری ہے ۔ کیونکہ لڑکی کا اس پورے سسرال میں اپنے شوہر کے سوا کوئی محرم نہیں ہوتا ۔ اسے اس گھر کے تمام مردوں سے احتیاط اور پردے کے دائرے میں رابطہ رکھنا چاہیئے ۔ دیور، جیٹھ، سسر، نندوئی ، بہنوئی ، کزنز کسی کو بھی اس کی عمر کا یا رشتے کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دینا چاہیئے ۔ ہمارے ہاں زیادہ تر اخلاقی جرائم ہم سب کے ہی گھروں میں پل رہے ہوتے ہیں اور ہم باہر والوں کو ظالم سمجھ رہے ہوتے ہیں ۔  ہمارے ہاں تو ہندوؤں اور سکھوں کے بے شرمانا محاوروں کو بھی بڑی بے حیائی سے منہ پھاڑ کر استعمال کیا جاتا ہے جیسے  "سال میں ایک مہینہ جیٹھ کا بھی آتا ہے بھابی "، "سالی آدھی گھر والی" وغیرہ وغیرہ کوئی ان بے شرموں سے یہ پوچھے کہ کیا آپ کی اپنی بیٹی کے لیئے بھی آپ کے ذہن میں یہ ہی گندے محاورے آتے ہیں ؟ وہ بھی کسی کی بھابی اور سالی ہوتی ہے تو حساب برابر کیجیئے ۔ گھر سے نکلیں تو میاں نے کبھی تعریف کے دو بول جن خواتین کو نہ بولیں ہوں وہ بیچاری ترسی ہوئی خواتین باریک لبادوں میں نت نئے انداز میں زلفیں جھٹکتی، لیپا پوتی کیئے کسی کو بھائی اور کسی کو سر کہتی اپنے لیئے ہر نامحرم کو زبردستی اپنا محرم ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہوتی ہیں ۔ انہیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ جو للچائے بھنورے اور پروانے  انہیں ان کی موجودگی میں  باجی باجی ، میم میم کہہ رہے ہوتے ہیں ان کے منظر سے ہٹنے کے بعد ان کے بارے میں کس قدر غلیظ گفتگو کر رہے ہوتے ہیں ۔ ہمیں تو اکثر ایسے مواقع پر کئی لوگوں کے منہ سے نکلی یہ بات سچ لگتی ہے کہ جی ایسی خواتین کی عقل گھٹنوں میں ہوتی ہے ۔ کیا ایسی خواتین کو خود نہیں معلوم کہ کون انہیں کس نظر سے دیکھ رہا ہے ۔ عورت تو کسی خفیہ آنکھ تک کو اپنے ارد گرد محسوس کرنے کی طاقت رکھتی ہے ۔ اس کی حس اس قدر تیز ہوتی ہے کہ کسی بھی مرد کی بات کرنے کا انداز اسے اس کے چھپے ہوئے مفہوم سے آشنا کر دیتا ہے ۔ اس کے باوجود اگر ایسی خواتین ایسا کرتی ہیں تو انہیں اس کی وجوہات جاننا چاہیئے، اور اپنے شوہر کو احساس دلائیں کہ میاں بیوی کو بھی ایک دوسرےے سے تعریفی جملوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اور ایسا کرنا آپ کو نفسیاتی طور پر طاقت عطا کرتا ہے ۔ ایک شوہر اپنی بیوی کی جسمانی حفاظت ہی نہیں بلکہ اس کے جذباتی ضروریات کو بھی پورا کرنے کا ذمّہ دار ہوتا ہے ۔ یہ ہی بات آپ کی گھریلو اکائی کو مضبوط کرتی ہے اور آپ کی بیوی کو کہیں بھی بھٹکنے سے بچاتی ہے ۔ نہ صرف گھر سے باہر بلکہ سب سے پہلے اپنے گھر کے اندر بھی محرم اور نا محرم کی احتیاط کا اہتمام کریں ۔  اپنی ماؤں بہنوں کو اس بات کا احساس کرائیں کہ آپ کی بیوی صرف آپ کی بیوی ہے کسی اور کے لیئے مٹھائی کی پلیٹ نہیں ۔ اس معاملے میں آپ کی ماں آپ کو خدا کی دی ہوئی سزا سے نہیں بچا سکیں گی ۔ ساسوں کو بھی اس بات کی حیا کرنی چاہیئے کہ بہو کے سامنے دیور جیٹھ کو زیادہ بے تکلف ہونے پر مجبور نہ کریں ۔ ورنہ خدا کے ہاں اس لڑکی کی حفاظت کی پوچھ انہیں سے کی جائے گی ۔ یاد رکھیں اللہ کی حدود کو توڑنے والا اس جہاں میں وقتی مزے اور فائدے تو لے لے گا لیکن جہاں اسے ہمشہ کے لیئے جانا اور رہنا ہے اس جگہ یہ گناہگار کرنے والے رشتے اور لوگ اسے بچائیں گے کیا پہچانیں گے بھی نہیں ۔ 
●●●
تحریر: ممتازملک 
مجموعہ مضامین: سچ تو یہ ہے
اشاعت:2016ء 
●●●
                    
                              

جمعہ، 30 جنوری، 2015

کیلوری چارٹ کی بہترین سائیڈ







کیلوری چارٹ کی بہترین سائیڈ


............................

اتوار، 25 جنوری، 2015

ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور / ممتازملک ۔ پیرس



ہاتھی  کے دانت دکھانے کے اور
 ممتازملک ۔ پیرس


 ہم سب نے اکثر ایسی باتیں ضرور سنی ہوں گی کہ  ہم اس سٹور سے شاپنگ نہیں کرتے  ، ہم نے تو کبھی مارشے  ( اتوار بازار ٹائیپ اوپن مارکیٹس جو کہ دکانوں سے کم قیمت پر ہر طرح کا سامان بیچتے ہیں ) سے خریداری نہیں کی . بلکہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں کہ مارشے کہاں کہاں لگتے ہیں ۔ ہم اس دکان سے نہیں ، ہم تو بس فلاں فلاں دکان سے ہی خریداری کرتے ہیں ، ہم تو صرف AVS ( رجسٹرڈ حلال گوشت کی ایک مُہر ہوتی ہے )  کا ہی گوشت کھاتے ہیں باقی کسی کا حلال ہم نہیں کھاتے ۔ بھئی سوری ہم تو لوکل میں بلکلللل سفر نہیں کرتے ۔  پاکستان سے پانچ ہزار کا لباس دلہن کے لیئے رور رو کر خریدنے والے اسے بڑے فخر سے جاننے اور ملنے والوں میں پچاس ہزار کا سنا کر خوش ہو رہے ہوتے ہیں ۔ یہ باتیں اور اس جیسی بےشمار فضول باتیں ہم یہاں یورپ میں بیٹھے ہوئے  ہوں یا دنیا کے کسی بھی حصّے میں بیٹھے  لوگ اکثردوسروں پر جھوٹے رعب ڈالنے کے لیئے بولا کرتے ہیں اور اسے بڑے فخر سے بولتے بھی ہیں اور جھوٹ بھی نہیں سمجھتے ۔ یہ کیوں کرتے ہیں ہم ۔ بس ایک نفسیاتی کمتری ہے ہم سب میں جو ہم سے یہ سب کرواتی ہے ۔ حالانکہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ مہنگا لا کر بتانا تو کوئی خوبی ہے ہی نہیں ۔ خوبی تو یہ ہوتی ہے کہ انسان کم قیمت میں بہتر چیز کی خریداری کرے ۔ سگھڑ پن اور سمجھداری اس میں نہیں ہے کہ میں نے کتنے پیسے لُٹائے ہیں ۔ بلکہ اس میں ہے کہ میں نے کم سے کم رقم کو کہاں، کتنی سمجھداری سے استعمال کیا ہے ۔ لیکن یہ شاید اب پرانے زمانے کی بات سمجھی جاتی ہے ۔اب تو ایک دوسرے سے بڑھکر قیمتیں بتانا اپنی مالی برتری جتانا سمجھا جاتا ہے ۔  ان باتوں سے اور تو کسی کو کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو ، لیکن ایک دوسرے سے زیادہ بڑھنے کے چکر میں مذید جھوٹ بولنے اور ایک دوسرے سے بڑھکر خرچ کرنے کے لیئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں ۔ اس کا شکار زیادہ تر وہ سادہ لوح افراد ہوتے ہیں جو ان عادی جھوٹوں کی بات کو سچ سمجھ کر ان پر اعتبار کرتے ہیں یا ویسا ہی کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پاکستان میں جنہیں کبھی ٹانگے میں سفر کرنا نصیب نہیں ہوتا تھا ۔ وہ ملک سے باہر آ کر بڑے تکبّر سے فرماتے ہیں جی کچھ بھی ہو جائے ہم تو کبھی لوکل میں سفر نہیں کرتے ۔ یہ ان لوکلز کی بات ہے جن میں ان مُمالک کے صدُور اور وزراء بھی لائن میں لگ کر ٹکٹ خرید کر سفر کرتے ہیں ۔ شاید یہ ہی فرق ہے ہم میں اور ان ممالک کے لوگوں کی سوچ میں جس نے ہمیں آج تک بلندیوں کےسفر پر روانہ ہی نہیں ہونے دیا ۔ کہیں بھی لائن میں کھڑے ہونا ہمیں ہماری توہین لگتی ہے ۔ کہیں بھی کسی غلطی کو ماننا ہمیں ہماری بے عزتی لگتا ہے ، کہیں بھی کسی کی تعریف کرنا ہمیں ہمارے سینے پر سانپ لوٹانے کے برابر لگتا ہے ۔ کسی کو میرٹ پر اس کا حق دینا ہمیں اپنے ساتھ اسکا مقابلہ لگنے لگتا ہے ۔ سچ بولنا ہمیں اپنے آپ کو کم کرنے جیسا لگنے لگتا ہے ۔ انتہائی غریب گھروں سے آنے والا فرد  بھی اپنے آپ کو اپنے ملک میں رئیس ترین ثابت کرنے پر ہی مُصر رہیگا ۔ اسے یہ ہی خوف رہیگا کہ کہیں کسی کو میرے غریب ماضی کا علم ہو گیا تو اس کی عزت کو بٹّا لگ جائے گا ۔ حالانکہ دنیا میں ان لوگوں کو ہمیشہ ہی عزت ملی ہے جو اپنے ماضی کو یاد رکھتے ہیں اور اپنی محنت اور سمجھداری سے اپنا مستقبل بناتے ہیں  ۔ جنہیں اپنے ماضی پر شرم نہیں آتی بلکہ جنہیں اپنے سیلف میڈ ہونے پر فخر ہوتا ہے ۔ کیونکہ ان کا ہاتھ لینے والوں میں نہیں رہتا بلکہ ہمیشہ دینے والوں میں رہتا ہے ۔ اور کون نہیں جانتا کہ  خدا بھی دینے والا ہے اور دینے والوں ہی سے محبت کرتا ہے ۔ بس ضرورت ہے تو اس بات کو سمجھنے کی کہ اپنی زندگی کو ہاتھی کے دانت نہ بنائیں اور اسے آسان بنا کر دوسروں میں بھی آسانیاں بانٹنے کو کوشش کریں ۔  

                                     ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شہر دغا ۔ سراب دنیا


                 


شہر دغا
(کلام/
ممتاز ملک۔پیرس)


وہ تجھے پیار کے بولوں سے دیوانہ کر کے
چھوڑ جائے گا کسی روز بہانہ کر کے

زہر بنیاد میں تھا شہد چٹایا برسوں
پھر اسے منہ میں رکھا اس نے زُبانہ کر کے

جانے کتنے تهے مسافر جنہیں منزل نہ ملی
میں بھی آیا یہ کہا جن کو روانہ کر کے

سادگی دیکھ تیری مجھکو بھی رونا آیا
فطرتیں کون بدل پایا زمانہ کر کے

بھول جا اسکو تیری یاد کے قابل وہ نہیں
کیا ملے گا یوں اسے یاد روزانہ کر کے

ہم فسانے کو بھی سچائ سمجھ کر روئے
بات سچی بھی وہ کرتا ہے فسانہ کر کے

         قہقہے پهیل  گئےاسکے ہوا میں اکثر   
سسکیاں جس نے دبائ ہیں خزانہ کر کے    
                                                         
                        ان میں جرات نہ تھی کہ  ہم سے مقابل ہوتے                       بات اوروں سے کہی ہم کو نشانہ کرکے 

دوستی نام ہے ٹھوکر پہ نئی ٹھوکر کا 
جو بھی آیا وہ گیا مجھ کو سیانہ کر کے

تو منافق نہیں ممتاز یہ ہے شہر دغا
ہو جا بےفکر تو اس دل کو توانا کرکے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

SHEHR E DAGHA
Mumtaz Malik

wo tojhe pyar k bolon se diwana kr k
chorh jaey ga kisi roz bahana kr ky

 zhr bonyad mein tha shehd chataya brson
phir ose monh mein rakha os ne zobana kr ky

jane kitne the mosafr jinhen  manzil na mili
main bhi aya ye kaha jin ko rawana kr k

sadgi deikh teri mojh ko bhi rona aya
fitratein kon badal paya zamana kr k

bhol ja osko teri yad k qabil wo nhi
kia mile ga youn ose yad rozana kr k

hum fasane ko bhi sachai smajh kr roey
bat sachi bhi wo krta hai fasana kr k

qahqahey pheil gaey os k hawa mein akser
siskiyan js ne dbai hain khazana kr k

on mein jorrat na thi k hum se moaqbil hoty
bat oron se kahi hum ko nishana kr k

dosti nam hai thokr pe nai thokr ka
jo bhi aya wo gaya mojh ko siyana kr k

to monafiq nhi Mumtaz ye hai shehr e dagha
ho ja be fikr to is dil ko twana kr k

..........................

ہفتہ، 17 جنوری، 2015

نسوانیت کی توہین۔/ ممتازملک ۔ پیرس




نسوانیت کی توہین
ممتازملک ۔ پیرس

عورت ہمیشہ سے ہی پیار بھرے بولوں پر بچھتی اور کئی بار تو خود کا گراتی بھی نظر آتی ہے ۔ دنیا کے کئی معاشروں میں عورت کو ایک بے وقوف ، جذباتی اور ناقص العقل مخلوق کہا جاتا رہا ہے بلکہ اب بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ سب کچھ عورت کی حد سے زیادہ نرم دلی کی وجہ سے اسے سننا پڑتا ہے ۔ اور مرد انتہائی شاطرانہ انداز میں اس کی خوبی کو خامی بنا کر استعمال بھی کرتا ہے اور بعد میں اسے بدنام بھی کرتا ہے ۔ گویا عورت کی اچھائی اسکے لیئے اکثر ہی وبال بھی بن جایا کرتی ہے ۔ اس لیئے عورت کو نیکی کرنا ہو اور وہ بھی کسی مرد کیساتھ تو کم از کم دس بار ضرور سوچ لینا چاہیئے ۔                                                
ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا سابقہ شوہر اس پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اپنے دوسرے شوہر کو چھوڑ کر دوبارہ اس سے نکاح کر لے ۔ یوں یہ حلالہ بھی ہو جائے گا ۔ جبکہ اس کا دوسرا شوہر پہلے شوہر کے مقابلے میں نہایت اچھا اور مہربان انسان ہے اور اس نے اسے کوئی تکلیف بھی نہیں دی ہے ۔ جبکہ اس نے اپنے پہلئے شوہر سے صرف اور صرف تکلیفیں اور دکھ ہی پائے ہیں ۔ بلکہ اسے طلاق بھی اس شخص نے لوگوں کے سامنے بھرے مجمے میں ذلیل کرتے ہوئے دی تھی ۔اب بات صرف اس  جذباتی عورت کی ہوتی جسے عزت کا کوئی لمحہ ملا ہی نہیں یا اسے عزت دارانہ رویے کی کوئی پہچان ہی نہ ہوتی   تو وہ دوڑ کر اس پہلے والے کے قدموں میں گر جاتی ۔ لیکن اب بات تھی اس عورت کے اس وقار اور عزت کی کہ جو اسے زندگی میں دوسرے شوہر کے روپ میں آنے والے انسان نے دی۔ فیصلہ اب جذبات اور عزت میں تھا ۔ لہذا یہ سوچنا بھی انتہائی ضروری تھا کہ !          
جس انسان نے تین بار ایک عورت کو دنیا بھر کے سامنے طلاق جیسی گالی دیکر بے عزت کر کے ذندگی سے نکال دیا ہو ۔ اور پھر اس عورت کا اسی مرد کیساتھ دوبارہ ذندگی گزارنے کے لیئے کسی اور سے بیاہ کرنا اور اپنا بسایا ہوا گھر جان بوجھ کر توڑنا صرف اس سابقہ شوہر کی  دلائی ہوئی اچھی امید کے جھانسے میں آکر اس کی طرف لوٹنا، کیا یہ نسوانیت کی بدترین توہین نہیں ہے ۔ اکثر مرد اپنی سابقہ بیوی کو کہیں اور شادی کرتا اور خوشحال ذندگی گزارتا دیکھ کر انتقامی کاروائی پر اتر آتے ہیں اور ان کا گھر تو ڑنے کے لیئے اگر انہیں سابقہ بیوی کے پیر بھی پکڑنے پڑیں تو بھی اسے جھوٹی محبت میں پھانسنے کا جال ضرور پھینکتے ہیں ۔                  
اور اکثر اگر عورت اپنی بیوقوفی میں اپنا گھر پھر سے اجاڑ کر آبھی جائے تو بھی اسے یا تو اپنانے سے انکار کر دیتے ہیں ۔یا پھر اپنا بھی لیں تو تاعمر دوسرےشوہر کا نام لے لیکر اسے انگاروں پر لوٹاتے رہیں گے ۔                                       
یہاں سوچنا اس خاتون کو ہے کہ ایک بار جو رشتہ ٹوٹ گیا ، اس میں ایسا کونسا اخلاص باقی رہ گیا تھا جو پانے کے لیئے اب وہ اسے دوبارہ اپنانا چاہ رہا ہے ۔ 
ایسا شخص تو اب دودہ سے دھلا ہو کر بھی آ جائے تو کیا نسوانیت کی توہین کا داغ مٹا سکے گا ۔ نہیں کبھی نہیں ۔                                                                
جس شخص نے آپ کو پہلی بار اپنی ذندگی میں شامل کر کے کوئی خوشی نہیں دی ، احترام نہیں دیا ، عزت نہیں دی ۔ کیونکہ یہ سب  اسکے پاس آپ کے لیئے تھا ہی نہیں ۔ تو جہاں جو چیز آپ کو پہلی بار میں نہیں ملی ، اسے آپ اسی مقام پردوبارہ       کیسے پا سکتی ہیں ۔                                                                             
حلالہ کے نام پر ہونے والا نکاح صرف اسی صورت میں کرنے کا سوچنا چاہیئے ۔ جب اس میں کوئی بہت بڑی گارنٹی موجود ہو ۔ ورنہ اسے نہ کرنا اور اجنبی ہو جانا ہی آپ کو آنے والے غموں کی شدت سے بچا سکتا ہے ۔   کیوں کہ مرد تو دس عورتوں سے بھی منہ کالا کر کے آجائے تب بھی عورت اسے معاف بھی کر دیتی ہے اور اپنا بھی لیتی ہے ۔ لیکن مرد کی شقی القلبی اپنی بیوی کو کسی اور کے نام سے صرف منسوب ہونے کا بھی سن لے تو تمام عمر یہ ہی کھوجتا رہے گا کہ وہ اس سے ملتی رہی ہو گی ؟ کیا کہتی ہو گی؟  کیا سوچتی ہو گی؟ کیا کرتی ہو گی؟ وغیرہ وغیرہ یعنی وہ ساری ذندگی اس تلاش میں رہے گا کہ کب ، کہاں، کیسے ، اپنی بیوی کو کردار کی کمزور عورت ثابت کرے۔  اسی لیئے سب سے بہتر بات یہ ہی ہے کہ جب جہاں جو رشتہ ختم ہو گیا اسے وہیں فراموش کر دیا جائے ۔ کیونکہ  کوئی ڈور اگر ٹوٹ جائے تو اسے کتنا بھی مضبوط باندھ دیا جائے بلآخر گانٹھ تو رہ ہی جاتی ہے ۔ نہ وہ پہلی سی محبت پیدا ہو سکتی ہے نہ پہلی بار کا سا اعتبار ۔  اسی لیئے کہتے ہیں کہ جوکچھ ہمیں مل جاتا ہے وہی ہمارا ہوتا ہو اور جو نہ مل سکا وہ اپنا تھا ہی کب ؟؟   تو جو اپنا تھا ہی نہیں اس کے لیئے ایک ہی بار کی خواری کیا کافی نہیں تھی ۔ جو دوسری بار پھر اس دوزخ سے گزرا جائے ۔    
                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                                                                   

ہفتہ، 10 جنوری، 2015

وہی ہوا جس کا ڈر تھا / کالم۔سچ تو یہ ہے



وہی ہوا جسکا ڈر تھا 
ممتازملک ۔ پیرس



آخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔ دنیا بھر میں مغربی میڈیا جس طرح سے مسلمانوں کو اکسانے کا کام کر رہے تھے جس میں کبھی نبی پاک ﷺ کی شان میں توہین آمیز خاکے تو کبھی صحابہ کی شان مین ہونے والی ہرزہ سرائیاں تو کبھی مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کو نشانہ بنا کر واہیات کتابیں لکھوانا ،پھر ایسا کام کرنے والوں کو سونے کے پنجرے میں ایسے پالنا کہ ان کے پاس جب وہ کہیں بھونکو تو بھونکیں گے ،اور جب وہ کہیں کہ کاٹو تو کاٹیں گے، کیونکہ ایسا سب کچھ کرنے والوں اورلکھنے والوں کو اس کام  سے پہلے تو شاید دولت کے ڈھیر اور سونے چاندی کی چمک آنکھوں کو چُندھیا رہی تھی اس نے انہیں یہ تک سوچنے سے مفلوج کر دیا کہ جب یہ چکا چوند ختم ہو گی تو تب جو منظر نظر آئے گا وہ کس قدر سفاک اور خونی ہو سکتا ہے ۔ یہ سب کچھ کرنے والے یہ بات بھول جاتے ہیں کہ پانچوں انگلیاں ایک سی نہیں ہوتیں ۔ اور سب کی قوت برداشت بھی ایک جیسی نہیں ہو سکتی۔ دوسروں کے گھروں کو جلا کر ہاتھ تاپنے والوں کو اپنے گھر کو آگ لگا کر ہاتھ سینکنے کا شاید پہلے کوئی تجربہ نہیں تھا ۔ یورب بھر میں زندگی اپنے روز مرہ معمول کے مطابق رواں دواں تھی بلکہ حسب معمول دوڑ رہی تھی کہ اچانک ہمیں ریڈیو ٹی وی پر ایک خوفناک بریکنگ نیوز سنائی دیتی ہے کہ  خوشبوؤں کے شہر، دنیا کے ترین یافتہ اور پرسکون منظّم شہر پیرس میں گولیوں کی تڑتڑاہٹ نے لوگوں کو ہراساں کر دیا ۔ مسلمانوں کو مسلسل کئی سال سے مذہبی جنون میں مبتلا کرنے کی کوشش کرنے والے اخبار  Hebdo Charlie  کو بلآخر کامیابی مل ہی گئی۔ تین مسلح افراد نے دیکھتے ہی دیکھتے اخبار کے دفتر میں دن گیارہ بجے داخل ہو کر کلاشنکوف سے دھڑا دھڑ فائرنگ کر کے چیف اڈیٹر ، دو پولیس جوانوں سمیت کل بارہ افراد کو قتل کردیا ۔ ان  نقاب پوشوں کو براہ راست اخبار کی سڑک پر گولیاں برساتے ہوئے دکھایا گیا ۔ یہ خونی کھیل زیادہ سے زیادہ پانچ سے دس منٹ کے دورانیئے کا تھا ۔ لیکن یہ خوفناک عمل کئی سوالوں کو جنم دے گیا ۔ پیرس کی پرسکون اور مذہبی رواداری کی فضا میں اس طرح ایسے واقعے کے لیئے فضا بنانا ، کیا یہاں مسلمانوں کے لیئے دوسرا نائن الیون بنانے کی کوئی سازش تو نہیں ۔ یہاں مسلمان خوفزدہ ہیں ،پریشان ہیں ، اور سازش کی بو محسوس کر رہے ہیں ۔ کیا یہ سب اس لیئے کِیا یا کروایا گیا ہے کہ یہاں رہنے والے تقریبََا اسی لاکھ مسلمانوں پر شکنجہ کسا جا سکے کیونکہ یہاں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے ۔ یورپی میڈیا کئی بار اس بات کا خوف طاہر کر چکا ہے کہ کہیں یہاں کے مسلمان اکثریت میں آ کے ان کی حکومت پر قابض ہی نہ ہو جائیں ۔ لیکن ان سب باتوں کے باوجود یہاں پر معتدل مزاج لوگوں کی اکثریت ہے۔ جو مذہب کو انسان کا ذاتی معاملہ سمجھتے ہوئے سب کو زندگی گزارنے کا برابر حق دینے کی قائل ہے ۔  فرانس حکومت بھی مذہبی حوالے سے ایک مباحثہ کا آغاز کر چکی ہے ۔ اگر اس اخبار اور ان تمام اخبار کے رائٹرز  کو اس بات کا پابند کیا جاتا کہ آپ اپنے اظہار رائے کی آزادی  وہیں تک استعمال کریں جہاں تک دوسرے کی عزت اور احترام کی حد شروع ہوتی ہے تو ایسے خوفناک حادثات کبھی بھی پیش نہ آتے ۔ کیونکہ جب آزادی اظہار بے لگام ہو جائے تو آذادی تکرار کو بھی کوئی نہیں روک سکتا ۔ اب اگر مسلسل کئی سال تک اکسانے اور مسلمانوں کے بار بار کی تنبیہہ پر ، غصّے پر بھی  بھی اخبارات اپنا معمول نہیں بدل رہے تھے تو کیا کیا جائے ۔ مسلمان اگر نہیں بولتے تو انہیں بے غیرت اور بذدل کہا جاتا ہے اور اگر وہ احتجاج کرتے ہیں یا کوئی اقدام اٹھاتے ہیں تو انہیں دہشت گرد کہہ کر ان کی سزاؤں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے ۔ کوئی بتائے گا کہ اس ساری صورتحال میں مسلمان کریں تو کیا کریں ۔   یہ بات سمجھنے اور سمجھانے کی اشد ضرورت ہے کہ اسلام ایک سلامتی کا دین ہے اللہ کا پیغام قران کی صورت نبی پاکﷺ  کی زندگی اس کا عملی نمونہ بنا کر دنیا بھر کے لیئے انسانیت کے معراج کی تصویر پیش کر دی گئی ۔ اس کے بعد جو کچھ اسلام کے نام پر شامل کرنے کی کوشش کی گئی وہ صرف اور صرف اپنا  کاروبار بڑھانے کا ایک بہانہ تھا اس کا اصل دین سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ آج بھی جس کو جتنا اسلام چاہیئے اسے اختیار کرتا ہے اور باقی کو لپیٹ کر جلدان میں اپنی پہنچ سے بھی دور رکھ دیتا ہے ۔ اور کوئی جب چاہے اپنی منافتوں ، اور کمزور کرداری پر ایک خوبصورت پردے کے طور پر کبھی داڑھی کو استعمال کرتا ہے تو کبھی نقاب کو ۔ انہی منافق نام نہاد مسلمانوں کے ہاتھوں کہ جنہوں نے اسلام اور قران کو اپنی شخصی کمزوری کی ڈھال بنا لیا ہے ۔ جس نے دنیا کے سب سے بڑے مذہب اور مسلمانوں کی دوارب سے زیادہ کی آبادی کو ایک عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ۔  مسلمانوں کو کہیں سے کوئی خطرہ نہیں ہے اگر ہے تو صرف ان مسلمانوں سے جو قران کی آیات کے رٹے لگا کر اس کے آدھے ترجمے کو اپنے مطلب براری کے لیئے استعمال  کرتے ہیں ۔ اور اپنے دنیاوی مطالب کو پورا کرنے کے لیئے قران پاک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ اللہ پاک ان لوگوں کی رسی کب تک دراز کریگا خدا جانے ۔ دنیا اور کتنے ہنگامے کرنے اور دیکھنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ خدا خیر کرے ۔                
                 
۔۔۔۔۔۔۔۔ 

اتوار، 4 جنوری، 2015

ایک ملاقات پیرس میں سفیر پاکستان جناب غالب اقبال کیساتھ / ممتازملک ، پیرس




                 ایک ملاقات پیرس میں سفیر پاکستان 
                       جناب غالب اقبال کیساتھ 
                                    ممتاز ملک ۔ پیرس 


 26 دسمبر 2014 بروز جمعہ کی صبح مجھے اپنی پیاری دوست اور نامور ڈینش رائٹر محترمہ صدف مرزا صاحبہ کیساتھ پیرس میں پاکستانی ایمبیسی جانا تھا جہاں ہمارا سفیر پاکستان جناب غالب اقبال صاحب کیساتھ ملاقات کا وقت طے تھا ۔ ہم لوگ وقت مقررہ پر وہاں پہنچے ۔ مرکزی گیٹ پر اپنا تعارف کرواتے ہوئے ہم جب عمارت کے صدردروازے سے اندر داخل ہوئے تو آن ڈیوٹی آفیسر نے خوشدلی سے ہمیں خوش آمدید کہا ، اور سیکٹری صاحبہ کو فون پر ہمارے آنے کی اطلاع دی ۔ سیکٹری صاحبہ نے خود نیچے کی راہداری میں آ کر ہمیں مسکرا کر خوش آمدید کہا اور ہمیں اپنے ساتھ اوپر کی منزل پر لے کر آئیں ۔ اب ہمیں ایک ویٹنگ روم میں سفیر صاحب کے پریس اتاشی جناب طاہر صاحب نے خوش آمدید کہا اور سفیر صاحب کو ہمارے آنے کی اطلاع دی ۔ ٹھیک مقررہ وقت پر ہمیں جناب غالب صاحب نے اپنے آفس کےکمرے کا دروازہ کھول کر ویلکم کیا اور اپنے آفس روم میں آنے کی دعوت دی ۔ ملاقات کے آغاز میں ہم نے اپنا تعارف پیش کیا اور اپنی دوست کو بھی متعارف کروایا ۔ اس کے بعد باتوں کا سلسلہ چلنے سے پہلے انہوں نے اپنے ملازم سے چائے لانے کا کہا۔ اور باتوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔  اس میں کئی معاملوں پر بات ہوئی جس میں فرانس میں اردو پر ہونے والا کام ، کمیونٹی میں آپس کے تعلقات ، بچوں کی پرورش پر ان کے اثرات ، پاکستانی مردوں کا  اپنے گھروں کی خواتین کو اپنے ساتھ باہر کے معاملات میں شامل کرنےسے گریز ، فرنچ زبان کے سیکھنے میں پاکستانیوں کی زیادہ گرمجوشی نہ ہونا ، یہاں کے بچوں کو یہاں کی سیاست اور دفتری کاموں کی جانب رغبت دلانا ، مخیر حضرات کو فرانس میں اس جانب متوجہ کرنا کہ وہ یہاں پر اردو زبان میں ڈرائیونگ سکولوں کے قیام کے لیئے کوششیں کریں اور اس میں سرمایہ کاری کریں ۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اس بات کی ترغیب دی جائے کہ وہ ہفتے میں ایک دوگھبنٹے نکال کر مختلف اداروں ، مساجد یا کمیونٹی سینٹرز میں فرنچ زبان سکھانے کا بیڑا اٹھائیں کیوں کہ جب وہ خود اچھی اردو بھی بول سکیں گے تو زیادہ آسانی کےساتھ فرانسیسی زبان کی گرائمر بھی دوسروں کو سکھا سکیں گے ۔ اس کے علاوہ یہاں کے موسمی حالات میں اکثر ڈاکٹر خطرناک بیماریوں سے بچنے کے لیئے سوئمنگ کا مشورہ دیتے ہیں لیکن یہاں خواتین کے الگ سوئمنگ پول نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر سکتیں ۔ اگر پاکستانی اس میں بھی اپنا پیسہ لگائیں اور مناسب فیس رکھیں تو یہ بھی بہت اچھا کاروبار ہی نہیں بھلائی بھی ہو گی ۔ اس کے علاوہ کئی سالوں سے سننے کے باوجود آج تک یہاں کسی پاکستانی نے اردو ریڈیو چینل کھولنے کا کوئی کام نہیں کیا جب کہ یہاں پر دوسرے ممالک کے لوگوں نے بے تحاشا ریڈیو چینلز بنا رکھے ہیں ۔ جنہیں کمیونٹیز کو تعلیم اور تفریح دینے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
ان تمام باتوں کے علاوہ ہم نے انہیں اپنے دو شعری مجموعے  " مدت ہوئی عورت ہوئے " اور " میرے دل کا قلندر بولے "بھی پیش  کیئے ۔ جب ہم نے کہا کہ  ہم نہیں جانتے کہ سفیر حضرات کتابیں اور خاص طور پر شاعری کی کتابیں  پڑھنے کا شغف بھی رکھتے ہیں یا نہیں  ۔ تو غالب اقبال صاحب نے نہایت شگفتگی سے جواب دیا کہ اور لوگ پڑھتے ہیں یا نہیں یہ تو میں نہیں جانتا لیکن ہاں میں ضرور پڑھتا ہوں ۔   ان کا یہ جملہ سن کر ہمیں بہت خوشی ہوئی اور ہم پہلے ہی ان کی نیک نامی سن چکے تھے لیکن ان کی وقت کی پابندی ، کام کی لگن اور ملنے والوں کے ساتھ اتنی فراخدلی سے ملاقات کا وقت دینا ہمیں اور بھی ان کی معترف کر گیا ۔  ہم امید کرتے ہیں کہ جو باتیں انکے ساتھ زیر گفتگو رہیں ۔ ان پر بھی پورا پورا غور کیا جائے گا ۔ اور ان کے توسط سے کمیونٹی کو بھی ان سلسلوں میں فعال اور متحرک کیا جائے گا ۔ 
                                         ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہفتہ، 3 جنوری، 2015

صدف مرزا کا دورہ پیرس ۔۔ وہ آئیں گھر میں میرے ۔۔ ممتازملک ۔ پیرس









معروف شاعرہ صدف مرزا کا دورہ پیرس
وہ آئیں گھر میں میرے
ممتازملک ۔ پیرس



ایئر پورٹ آمد





ایئر پورٹ آمد 






صدف مرزا کا دورہ پیرس
وہ آئے گھر مین میرے
ممتازملک ۔ پیرس



ریلکس موڈ تیسرا دن




پیرس کےمعروف شاعرعاکف غنی22/12/2014 
 اپنی کتاب پیش کرتے ہوئے




                                                                  23/12/2014ایک تقریب


                                 23/12/2014     ایک تقریب   







                                                          25/12/2014   ایک تقریب   









                                              26/12/2014 
پیرس میں تعینات  سفیر پاکستان جناب غالب اقبال صاحب کو
   ممتاز ملک اپنی تصنیفات پیش کرتے ہوئےساتھ میں  صدف مرزا صاحبہ       



 سال 2014 جہاں اور بہت سی یادیں چھوڑ کر گیا وہیں میرے لیئے سب سے حسین لمحات میری بہت پیاری دوست محترمہ صدف مرزا کی اس سال کے آخری دو ہفتے میں ڈنمارک سےآمد اور میرے ساتھ ان کا قیام ، ان کے ساتھ گزارے روزوشب ، ان سے کی گئیں ڈھیروں باتیں ،کیا کیا ہے،میں بتا نہیں سکتی ۔ ان کو تفصیلا بعد میں تحریر کروں گی انشاءاللہ ۔ ڈنمارک سے اپنے بزی شیڈول میں سے پورے دو ہفتے نکالنا ، اور مجھے قیام کا شرف بخشنا ،میرے لیئے کبھی نہ بھولنے والا وقت رہا ۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ میں ان لمحات کی خوشی کو آپ سے کن الفاظ میں بیان کروں ۔ صدف مرزا صاحبہ سے اس وقت میں بہت کچھ سیکھنے کو اور جاننے کو ملا ۔ میری کوئی بہن نہیں ہے اس لیئے مجھے نہیں معلوم کہ بہنوں کی توجہ اور لاڈ کیسے ہوتے ہیں ۔ اس لیئے اگر کوئی کمی بیشی آپ سے محبت میں ہو گئی ہو، تو مجھے ناسمجھ جان کر درگزر کیجیئے گا ۔ میں چاہوں گی کہ یہ وقت بار بار آئے ۔ اور مجھے بار بار آپکی میزبانی کا موقع ملے ۔ آپ کا علم ،آپ کی سادگی ، آپکا خلوص ،آپ کی لگاوٹ سب کچھ آپ کی کامیابیوں کی وجہ بیان کرتا ہے ۔ سچ ہے کہ کچھ بھی بنا محنت نہیں ملا کرتا اور اگر مل بھی جائے تو اسے سنبھالنے کے لیئے بھی انسان میں  بھی                                                                     اوووووووووو                                                                                             جدائی کی                                                                       گھڑی    

                                                                                  31/12/2014
کچھ گُن ہو نے چاہیئں ورنہ کامیابی جتنی تیزی
 سے آتی ہے اس کا جانا بھی اسی تیزی سے دکھائی دیتا ہے ۔ یہ ایک چھوٹی سی سفر کہانی بھیج رہی ہوں ۔ امید ہے یہ آپ کو ہمیشہ اپنے دل کے قریب لگے گی ۔
            اس امید کیساتھ کہ پھر ملیں گے انشاء اللہ بہت جلد

                         ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جمعرات، 1 جنوری، 2015

قارون مٹی میں دفن ہو گیا / ممتازملک ۔ پیرس




قارون مٹی میں دفن ہو گیا
ممتاز ملک ۔ پیرس


کوئی بھی بات جب تک محبت کے دائرے میں رہے تب تک تو ٹھیک ہے لیکن جب یہ ہی محبت حرص اور ہوس کی چادر اوڑھ لے اور اس میں مقابلے بازی کا رنگ شامل ہو جائے ، تو سب کچھ ملیا میٹ ہو جاتا ہے ۔ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ ہم سب سے زیادہ نقصان انہیں لوگوں سے اٹھاتے ہیں جو ہمارے سب سے ذیادہ قریب ہوتے ہیں ۔اور ہم سے سب سے ذیادہ محبت کے دعویدار ہوتے ہیں ۔  لیکن کیا کریں کہ محبت کا جنازہ اسی کے دعویدار آج کل خوب دھوم سے اٹھاتے ہیں ۔ فی زمانہ  محبت اور دوستی کا نام لیکر پیٹھ میں خنجر گھونپنے والوں کا راج ہے اور وہی لوگ  وقتی طور پر کامیاب بھی ہو جاتے ہیں لیکن پھر خیال آتا ہے کہ یہ لوگ حلق سے لقمہ کیسے نیچے اتار لیتے ہیں یا کیا یہ لوگ رات کو سو جاتے ہیں سکون سے ۔ دھوکا کھانے والا تو شاید غم کی شدت سے نیند نہیں تو بے ہوشی کی نیند میں چلا ہی جاتا ہو گا لیکن  ان لوگوں کا کیا نیند آ جاتی ہے ؟ 
 انسان کی بھی عجیب خصلت ہے جب وہ کسی سے محبت کرتا ہے تو اس کی عیب بھی اسے اس کی خوبیاں لگنے لگتے ہیں۔  اس پر اس محبت کے صدقے میں سات خون بھی معاف ہوتے ہیں ۔ جبکہ اسی شخص سے جس وہ ناراض ہو جاتا ہے یا نفرت کرنے لگتا ہے تو اس کے ہر اچھے کام میں بھی اسے خوامخواہ ہی کیڑے نظر آنے لگتے ہیں ۔ وہ جان بوجھ کر اس میں عیب تلاش کرتا رہے گا ۔ موقع ڈھوندتا رہے گا کہ کیسے اسے ہر جگہ نیچا دکھایا جا سکے ۔
 ایک وقت ہوتا ہے جب آپ کسی کی چوٹ اور اس کے درد کو بتائے بغیر سمجھتے ہی نہیں محسوس بھی کرنے لگتے ہیں ، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ ہو ۔ اسی کیفیت کو محبت کہاجاتا ہے اور ایک وقت وہ بھی ہوتا ہے کہ وہ آپ کی آنکھوں کے سامنے تڑپ رہا ہوتا ہے اور آپ بے حسی کی تصویر بنے دیکھتے بھی ہیں اور اسے مذید درد دیکر خوشی اور تسکین بھی محسوس کرتے ہیں ۔ شاید اسی کیفیت کو نفرت کہا جاتا ہے ۔ 
اس وقت سمجھ میں نہیں آتا کہ کون سا جذبہ سچا تھا ؟ کس وقت وہ سچ بول رہا تھا ؟ اس وقت جب وہ اسکی محبت میں مبتلا تھا یا اس وقت جب وہ اس کی نفرت میں سرتاپا ڈوب چکا ہے ۔ لیکن شاید یہ دونوں ہی جذبے انسان سے جھوٹ بلواتے ہیں ۔ سچ وہی ہوتا ہے جو انسان کسی کو چاہے یا نہ چاہے دونوں صورتوں میں اپنے دل کی آواز پر بولے ۔ حضرت علی کرم اللہ وجہ نے فرما یا کہ'' جب کسی سے دوستی کرنا چاہو تو پہلے اسے غصہ دلاؤ، اگر وہ غصّے میں بھی حق بات پر قائم رہے تو اس سے دوستی کرو ورنہ اس کی دوستی سے بچو ۔ '' اسی طرح ایک موقع پر ارشاد فرمایا کہ خوشی میں وعدہ اور غصّے میں کبھی فیصلہ مت کرو ''۔
کیونکہ انہی دونوں مواقعوں پر کئے گئے فیصلے انسان کو نہ صرف نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ اسے اکثر بلکل تن تنہا بھی کر دیتے ہیں ۔  اور کون نہیں جانتا کہ اچھے دوست بنانے اور ڈھونڈنے میں تو عمریں بیت جاتی ہیں جبکہ انہیں گنوانے میں ایک ٹیڑھی نظر ،ایک ہتک آمیز جملہ یا ایک متکبرانہ ادا ہی کافی ہوتی ہے ۔  ادائیں دکھاتے ہوئے تو شاید ہمیں اس کے اگلے اثرات کا اندازہ نہیں ہوتا لیکن جب اداؤں کا طوفان تھمتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ آبادیوں کی آبادیاں جو سالوں بلکہ صدیوں کی محنتوں اور مشقتوں کیساتھ تعمیر ہوئی تھیں وہ سب کی سب خس و خاشاک کی طرح بہہ گئیں ۔ جیسے قارون مٹی میں دفن ہو گیا اپنے سارے خزانوں اور اپنی ساری اکڑی ہوئی گردن سمیت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                                      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اتوار، 28 دسمبر، 2014

ابھی نہیں تو کبھی نہیں ۔/ کالم

                                  


      ابهی نہیں تو کبهی نہیں             تحریر:
        (ممتازملک . پیرس)



ہم منافق اور بے غیرت لوگ سالوں سے اپنے معصوموں کے جنازے اٹها رہے ہیں .لیکن اُس قوم کو جنہیں ہم کبهی کافر کہتے ہیں تو کبهی جہنمی لیکن کیا انہوں نے دو پتهروں سے بنی عمارتیں گرانے والوں کے شک میں ہم نام نہاد مسلمانوں کے ملکوں کے ملک بموں سے پهاڑ نہیں ڈالے. اور ہم بے غیرت اپنی مائیں ،بہنیں ،بوڑهے ،جوان اور اب معصوم بچے ان خنزیر طالبانوں اور بدشکل درندوں جیسے حلیئے والے جانوروں جیسی شکلوں اور سؤر جیسی سوچوں والے دماغی مریضوں  کے ہاتھوں گنوا کر بھی ان کے لیئے مذاکرات مذاکرات کے ڈھونگ رچاتے ہیں ۔ ان جانوروں کو اپنی جانوں اور عزتوں پر اختیار دیتے ہوئے ہم کیا  یہ بهول جاتے ہی  کہ بے غیرت کون ہے ہم یا وہ ،جنہوں نے اپنے چار لوگو ں کے بدلے ہمارے کروڑوں لوگوں کو عذاب میں مبتلا کیا ہے ،تو ہاں وہ غیرت مند ہیں کہ ان کی ہر جان ان کے لیئے سب سے زیادہ قیمتی ہوتی ہےاورہاں ہم بےغیرت ہیں کہ ہماری ہر کٹی ہوئی گردن اور دم توڑتی ہوئ جان خود ہمارے لیئے صرف اور صرف ایک نمبر شمار ہے بس.
یہ پندرہویں صدی کے تاجر عالم اور دوزخ کے آخری حصے میں غلاظت کهانے والے فاسق وفاجر عالم اور ملا کیا یہ ہمیں دین سکهائیں گے جو خود ہر دس منٹ کے بعد اپنی ہی کہی ہوئ باتوں کا پاس نہیں رکه سکتے. جو قاتلوں اور جانوروں سے یارانے کو اپنے لیئے فخر یہ پیشکش سمجھتے ہیں .اس پوری اسمبلی کے نام نہاد دو نمبر لیڈروں کے سامنے اس پوری قوم اور ان کے معصوم بچوں کے خون کا قصاص دیں اور انکے خاندان کے خاندان ان کی آنکهوان کے سامنے اسی طرح زبح کریں تو یہ ہی انصاف یو گا ۔ ان معصوم شہیدوں کے ساتھ. لال مسجدکے دلال کو اب تک پهانسی کیوں نہیں دی گئی.  ؟اس لال مسجد اور اسی طرح کے ساری مساجد جہیں اس جیسے دلال اورقاتل پناہ گاہ اور اڈابنا چکے ہیں انہیں نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی سنّت کو نبهاتے ہوئے کیوں بلڈوز نہیں کر دیا گیا  .جبکہ مسجد ضرار بهی ایسے ہی خبیثوں کا گڑھ بننے جا رہی تهی.جسے ہمارے پیارے نبی ﷺنے گروا کر اس شر کے خلاف ایک عملی مثال پیش کر دی .ان کے شرپسند عالموں اور اماموں ملاءوں سمیت انہیں زمیں دوز کر دیا جائے. ہمیں کتنا مسلمان ہونا ہے یہ ہمیں اور ہمارے خدا کو طے کرنے دیا جائے. ہمیں اس کے لیئے کسی بهی لال مسجد کے برقع برانڈ خبیث کی ضرورت نہیں ہے. ہر آدمی اپنی قبر کا خود ذمےدار ہے کبهی کوئ کسی کے کردار کا ذمّہ دار جب خدا نے قرار نہیں دیا تو ان فرقہ پرور بے حیا ملاؤؤں یا عالموں  کی کیا اوقات جو ہمیں آکے ڈکٹیٹ کریں کہ کون کب نماز پڑهے گا ،اور کون کتنا مسلمان ہو گا. بند کریں پاکستان میں اسلام کا کاروبار. اس ملک کے صدراور وزیراعظم  کےعہدے پر بیٹهنے والوں پر لعنت ہے . ہم بهی تمہیں ایسے ہی قتل کرتے ہیں اس کے بعد غم نہ کرو ہم بهی ایک کمیٹی بنا دیں گے چا ر دن اسی کمیٹی کے نام پر ہمارے ہاں مذید حرام خور گروپ اور عیاشی کر لیں گے. ورلڈ ریکاڈ قتل  عام کا ریکارڈ بنانے والے حکمران کب تک عالموں اور مولویوں کے ذرخرید فتووں کے باڈی گارڈ بنے رہیں گے.  انہیں بتانے کی شدید ضرورت ہے کہ صبح اپنے پیاروں کو ماتها چوم کر گهروں سے رخصت کرنے والوں کو جب شام کو اپنے پیاروں کے لاشے کے ٹکڑے سمیٹنے پڑتے ہیں تو ان کے دل پر کیا گزرتی ہیں ان تمام عالمان ،طالبان جانوران کو اب اس درد سے گزارنا اللہ کا ویسا ہی حکم ہے جیسا اللہ کا یہ حکم کہ کسی بهی ایک انسانی جان کی قیمت سارے کائنات کی سلامتی جیسی محترم ہے. 
ان سب خبیثوں کو چوراہوں میں لٹکایا جائے ان کی گردنیں کاٹ کر ان پر پبلک ٹائلٹ بنائے جائیں جہاں لوگ صبح شام ان کو خراج تحسین پیش کریں . و ہ لوگ جو ان جیسے بد کرداروں سے رتی بهر بهی ہمدردی رکھتے ہیں انہیں بھی ان کے ساته عبرت کا نشان بنایا جائے. سعودیہ کے چاند پر دو نمبر عیدیں منانے والوں کو آج سعودیہ کے قاتل اور غنڈے کیوں نظر نہیں آ رہے. کیوں کے دیکهنے والواں نے گردنیں ریت میں دبا رکهی ہیں . جو گردن ریت میں داب کر خود کو محفوظ سمجهتےہیں تو بہتر ہے کہ انہیں اسی ریت میں دفن کر دیا جائے. کہ ان کی زندگیاں اسلام کی خدمت کے نام پر اتنا انتشار پیدا کر چکی ہیں کہ اس کا خاتمہ ان انہیں ختم کیئے بنا کسی صورت ممکن نہیں ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ سیاست کو واقعی دین سے جدا کر دیا جائے اور ہر انسان کو اس کی مرضی سے اپنے رب کو پوجنے اور اسکی عبادت کا حق دیا جائے ۔ 
                                      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


urdunewsonline.com


                                  ::::::::::::::::::::::






اتوار، 21 دسمبر، 2014

سلام سلمان خان / ممتازملک -پیرس


سلام سلمان خان
ممتازملک / پیرس

ہم ان تمام ہندوستانی دوستوں کے انتہائ مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان میں  ہونے والے خوفناک قتل عام میں ہم سے  اپنی دلی اور جذباتی ہمدردی کا اعلانیہ اظہار کیا بلکہ ہم نے کئی کو مسلمان نہ ہوتے ہوئے بلک بلک کر روتے ہوئے بهی دیکها.کہ یہ درد کا رشتہ ہے. جس کا کوئی بھی مقابلہ نہیں ہو سکتا. . اس سلسلے میں تمام فنکاروں کا بهی شکریہ. اور خاص طور پر ہم زکر کرنا چاہتے ہیں ایک مہنگے اور بڑے ہندوستانی ٹی وی شو بگ باس کا جس میں ایک ایک منٹ میں کسی بهی مصالحہ دار حرکت سے کروڑوں روپے کمائے جاتے ہیں .خاص طور پر ویک اینڈ میں ان کے معروف فنکار سلمان خان جب یہ شو کرتے ہیں تو شرارتیں بهی زیادہ متوقع ہوتی ہیں  لیکن گزشتہ رات 20 دسمبر 2014 کو ہونے والا شو اس لحاظ سے منفرد رہا کہ اس میں تجارت سے زیادہ انسانیت نظر آئ.اورپروگرام کرنے والا اداکار سلمان خان نہیں بلکہ ایک ہمدرد دل رکھنے والا بہترین انسان باپ بهائ اور بیٹے جیسا کلیجہ رکهنے والا سلمان خان نظر آیا. یہ محض ایک منٹ کا روایتی اظہار ہمدردی نہیں تها بلکہ پورا ایک گھنٹہ یہ بات دهیان میں رکهی گئ کہ ان کی کسی بات سے کوئ شوخی یا شرارت نہ چھلکے.  پورے پروگرام میں انسانیت کو اہمیت دی گئ. ہم سبهی پاکستانی اس بات پرسبهی ہندوستانی فنکاروں اور خاص طور پر سلمان خان کے مشکور ہیں. جنہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک ااچھے اداکار ہی نہیں بلکہ بہت اچهے انسان بھی ہیں.اس جرات اظہار پر ہم سلمان خان کو دل سے سلام پیش کرتے ہیں.
.                                          ......................       

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/